Faqeer e Muhabat by Nida e Eman Episode 6

- Writer
- Nida e Eman
- Genre
- Romantic
- Language
- Urdu
About this novel
Faqeer e Muhabat (Urdu: فقیر محبت) Episode 6 by Nida e Eman opens in the rain: Khan’s shot misses, and Rabail’s prayer stops him from firing again. Back home, Sadaf Begum asks Jahanzeb a question he does not want to hear, while Baran turns down Badar’s contract and warns him to stay away from her.
At the madrasa, Rabail asks her teacher why people are punished for what they never intended, and hears a lesson on ihsan and intention. A memory shows what Saleena overheard on the day Sadaf Begum spoke to her son. Far away, a masked man brings Nayab Baloch an offer in Baran’s name, but Nayab has a plan of his own for Khan Haveli.
ناول: فقیر محبت
ازقلم: ندائے ایمان
میری ماں کے نام
چھٹی قسط
اسے روتا ہوا دیکھ کر ایک چنگاری سی دل میں جل گئی تھی
دل ڈوب گیا تھا میرا جان میری بہہ گئی تھی
بارش کا وہ پانی سیاہ رات میں مجھے بھیگا رہا تھا
مگر وہ چنگاری بجھنے کا نام نہیں لے رہی تھی
پہلی بار کسی کے دکھ کو محسوس کیا تھا میں نے
کسی کی تکلیف میری جان لے رہی تھی
اسے روتا ہوا دیکھ کر ایک چنگاری سی دل میں جل گئی تھی
ایک دو تین اور اسنے گولی چلا دی
مگر پہلی بار خان کا نشانہ خطا ہو گیا اسے اندازہ نہیں تھا کہ رابیل سڑک کے بیچ و بیچ یوں بیٹھ جائے گی
سائلنٹ گن کی وجہ سے رابیل کو کچھ خبر نہیں ہوئی کہ کوئی وہاں اسکی جان لینے کو تیار کھڑا تھا پر جان تو اسکی خیر اسکی تذلیل ہر بار نکال دیا کرتی تھی اب اگر خان اسکی جان لے بھی لیتا تو شاید اسے فرق نہیں پڑتا
“کیوں اللّٰہ کیوں کیا آپ نے میرے ساتھ ایسا آپ جانتے ہیں میں وہاں کیسے پہنچی میں خود نہیں گئی تھی اللّٰہ جس نے یہ سارا کھیل کھیلا وہ اتنا خوش ہے تو میرے حصے میں ہی یہ رسوائی کیوں یا اللّٰہ۔ جہانزیب نے بھی تو سلینہ سے محبت کی تو اسے وہ کیوں مل گئی اسکے حصے میں رسوائی کیوں نہیں آئی صرف میرے ساتھ ہی ایسا کیوں کیا ۔ کیا میں ہی سب سے بری ہوں یا اللہ “
تیز برستی بارش میں اسکے پیچھے کھڑا شخص اسکے الفاظ کو سن کر سکتے میں رہ گیا وہ جو دوبارہ نشانہ باندھ چکا تھا اسکا ہاتھ ہوا میں معلق ہی رہ گیا
“کیا میں اتنی گناہ گار تھی اللّٰہ کہ آپ نے مجھے وہاں جانے سے نہیں روکا جہانزیب نے جیسا چاہا ویسا کیا میرے ساتھ میں تو انجان تھی نا مگر آپ تو سب جانتے تھے آپ چاہتے تو مجھے روک لیتے مگر آپ نے ایسا نہیں کیا کیوں “
رابیل آسمان کو دیکھ رہی تھی اسے یقین تھا کہ اللّٰہ آسمان پر ہے
باران کا ہاتھ آہستہ آہستہ نیچے ہوتا گیا
“استاذہ کہتی ہیں نامحرم سے محبت گناہ ہے تو کیا نامحرم سے محبت صرف میرے لیئے گناہ ہے جہانزیب اور اسکی بیوی کے لیئے کچھ گناہ نہیں کوئی رسوائی نہیں ۔ وہ کہتی ہیں جو حرام محبت کرتاہے وہ سب کھو دیتا ہے اور میں نے سب کھو بھی دیا وہ صحیح کہتی ہیں مگر کیا جہانزیب کی محبت حلال تھی کیا سلینہ کی محبت حلال تھی ۔ محبت حلال کیسے ہوتی ہے اللّٰہ مجھے کیوں نہیں بتایا آپ نے میری محبت کیوں حرام رہ گئی کیوں یا اللّٰہ “
بارش کا پانی اسکے آنسوؤں کو تو چھپا رہا تھا مگر آنکھوں کی سرخی نہیں
“کیا ایسی تاریک راتوں کو گلیوں میں بیٹھ کر میرا ہی رونا لکھا تھا”
ایک بچہ سنسان سڑک پر اپنی ماں کے ٹھنڈے وجود سے لپٹ کر رو رہا تھا
ایک پل کو باران کو لگا کہ وقت پیچھے چلا گیا ٹھیک اسی رات میں پہنچ گیا جب وہ سنسان سڑک پر بیٹھا رورہا تھا
“کیا ہم جیسے گناہگار ہی سب کھو دیں گے جہانزیب جیسے بے قصور نہیں جو اپنی راہ سنوارنے کے لیئے دوسروں کی عزتوں کو اچھالتے پھرتے ہیں”
باران کو اپنی ماں کی حالت یاد آئی اسنے بھی تو سب کھو دیا تھا اسکے باپ سے محبت میں اور اسکے حصے میں کیا آیا تکلیف دہ موت
وہ رابیل کے عین پیچھے سڑک پر بیٹھتا چلا گیا وہ رات جو وہ کبھی بھولا ہی نہیں تھا ایک بار پھر اسکے سامنے تھی مگر بس فرق اتنا تھا کہ اس بار مظلوم کوئی اور تھا اس بار مظلوم باران اور مریم نہیں تھے رابیل تھی
بارش ان دونوں کو بھیگاتی رہی اور وہ بھیگتے رہے
“جب روز قیامت میں آپ کے روبرو پیش کی جاؤں گی تو میں کسی جہانزیب کی شکایت نہیں کروں گی بلکہ میں آپسے شکایت کروں گی آپ چاہتے تو مجھے بچا لیتے اس رسوائی سے آپ چاہتے تو آپ جہانزیب کے ارادوں کو خاک میں ملا دیتے جہانزیب تو کچھ اختیار نہیں رکھتا وہ تو ایک معمولی سا انسان ہے مگر آپکی اجازت کے بنا تو پتا بھی نہیں ہلتا نا تو میں اس سے شکایت کیوں کروں”
باران نے اب آسمان کی طرف دیکھا اسے لگا کوئی اسے دیکھ رہا ہے
رابیل اب ہچکیوں سے رو رہی تھی
باران کو اپنی آنکھوں میں پہلے شدید درد محسوس ہوا اور پھر منظر دھندلانے لگا وہ بہت عرصے بعد رو رہا تھا وہ جسے مارنے آیا تھا اس نے اسکی ہی جان نکال دی تھی
کچھ لمحیں برستے بادل ان دونوں کو بیچ سڑک بیٹھا روتے ہوئے دیکھتے رہے
مگر وہ یہاں مزید نہیں بیٹھ سکتا تھا وہ اٹھ کھڑا ہوا
اسی پل رابیل کسی کی موجودگی محسوس کرتے ہوئے مڑی تو اسے وہاں دیکھ کر کچھ پل وہ سانس نہیں لے سکی وہ کب سے تھا یہاں کیا اسنے سب سن لیا تھا دل عجیب طرح سے ڈرا تھا
وہ اسے خود کو دیکھتے پا کر شل ہو گیا اگر جو وہ اس سے کچھ پوچھ لے کہ وہ کیا کر رہا ہے یہاں اور وہ کب سے ہے یہاں تو وہ کیا جواب دے گا ابھی وہ کچھ بھی بولنے کی پوزیشن میں نہیں تھا
رابیل کی نظریں اسکے چہرے پر سے ہوتی ہوئیں اسکے ہاتھوں پر پڑیں تو دل ایک لمحیں کو کانپ گیا
اسکے ہاتھ میں اسکی گن ابھی بھی موجود تھی
باران نے کچھ نہیں کہا کوئی وضاحت نہیں دی بس اسنے وہ گن جینز کی پچھلی طرف آڑھ لی اور اس لڑکی کو جو اب تک سڑک پر بیٹھی تھی وہیں چھوڑتا ہوا واپس مڑ گیا اور وہ اسے حیرانی سے دیکھتی ہی رہ گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“کہاں تھی تم اور یہ کیا حالت بنا رکھی ہے”
رابیل گھر میں داخل ہوئی تو سب سے پہلے ثوابیہ کی نظر اس پر پڑی تو وہ اس تک آ پہنچی
بارش کی وجہ سے سارے مہمان ہال میں موجود تھے اور اب فیصلہ کیا گیا تھا کہ سادگی سے رخصتی کر دی جائے
آپی وہ بارش کی وجہ سے بھیگ گئی “
وہ اتنا ہی بولی
“تو جب بارش سٹارٹ ہوئی سب اندر آ گئے تم باہر کیا کرتی رہی پاگل ہو رابیل تم عقل سے کام لیا کرو”
ثوابیہ نے کھڑے کھڑے اسے جھاڑ دیا
“اچھا بس کریں آپ ڈانٹنے لگ جاتی ہیں بات بات پر”
وہ اسکے پاس سے ہٹ کر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی ہاں اسکا کمرا جو زندگی کے بیس سال تک اسکا کمرا رہا تھا وہ اس کمرے کی طرف بڑھ گئی وہاں پر ہی تو تھا اسکا سارا سامان اور اسکا ہیئر ڈرائر بھی جو اب کپڑے سکھانے میں اسکی بہت مدد کرنے والا تھا
ایک لمحے کو رک کر اس نے نظر لاؤنج کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک گھمائی
مگر اسے وہ نظر نہیں آیا
ابھی یہ کہنا مشکل تھا کہ اسنے کسے ڈھونڈنا چاہا جہانزیب کو یا پھر آہ کیا نام تھا اسکا وہ یاد نہیں کر پائی اور سر جھٹکتی ہوئی اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی
کچھ دیر بعد دانین کو سادگی کے ساتھ رخصت کر دیا گیا اور سارے مہمانوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی
حسن صاحب بھی دونوں بیٹیوں کے ساتھ گھر ہو لیئے
شکر ہے کہ سب اچھے سے ہو گیا عین موقعے پر بارش نے مسئلہ تو پیدا کیا پر خیر سب اچھے سے ہو گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“آ گئےتم لوگ”
جہانزیب اور سلینہ گھر میں داخل ہوئے تو سامنے ہی صوفے پر بیمار سی صدف بیگم بیٹھی تھیں
جی امی شکر ہے وہاں سب اچھے سے ہو گیا
جہانزیب اور سلینہ دونوں ان کے سامنے آ ٹھہرے
“کاش میں بھی دانین کو دلہن بنے ہوئے دیکھ پاتی”
صدف بیگم نے افسوس سے سر جھٹکا
“تو آپ چلتیں ہمارے ساتھ سب پوچھ رہے تھے آپکا”
سلینہ ان ماں بیٹے کو ایک نظر اکتا کر دیکھتی ہوئی اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی
“کس منہ سے جاتی میں جہانزیب میرا اس گھر سے رشتہِ ثوابیہ کی وجہ سے تھا رابیل کی وجہ سے تھا جب وہ ہی وہاں نہیں رہیں تو میں کیوں جاتی تمہاری غلطی نے مجھ سے سب چھڑوا دیا وہ گھر بھی اور وہاں کے لوگ بھی”
ایک شکوہ بھری نگاہ انہوں نے جہانزیب پر ڈالی اور صوفے سے اٹھتیں پلٹ گئیں
سلینہ انکی بات سن کر رک گئی تھی
“میری غلطی امی ۔۔۔۔۔۔۔ میری کیا غلطی ہے یہ میری غلطی ہے کہ میں اسے سب سے چھپا کر بچا کر اس کے گھر لے گیا ۔ کیا مجھے اسے تھانے میں پڑے رہنے دینا چاہیئے تھا یہ میری غلطی ہے کہ میں اسے لے آیا”
جہانزیب کو اپنی ماں کی بات پر حیرت ہوئی
“ہاں تمہاری ہی غلطی ہے تمہاری غلطی یہ ہے کہ تم اسے اس گھر میں لے گئے جہاں اسکا سگا کوئی بھی نہیں …حسن بھی نہیں۔…سگی تو اسکی میں تھی تم اسے یہاں لاتے ہم اس بات کو ایسے چھپاتے کہ حسن تک کو نہیں پتہ چلتا تمہاری ہی غلطی ہے جہانزیب”
“ساری زندگی تو وہ وہاں رہی ہے تب وہ سگی نہیں تھی آپکی آنٹی اور آج اچانک سے وہ آپکی سگی ہو گئی”
سلینہ کی آواز پر ان دونوں نے اسے دیکھا
“سلینہ یہ میرا اور میری ماں کا مسئلہ ہے تم اس میں مت پڑو”
جہانزیب نے اسے خاموش کرانا چاہا
“اور آنٹی جو لڑکی گھر سے باہر یہ حرکتیں کر سکتی ہے وہ گھر کے اندر کیا کچھ نہیں کر سکتی بھلا اور آپ چاہتی ہیں کہ جہانزیب اسے یہاں لے آتا”
“سلینہ میری بھانجی کے بارے میں کچھ بھی غلط بولنے کا حق تمہیں نہیں ہے جاؤ یہاں سے”
صدف بیگم کو اس کی بات پر غصہ تو بہت آیا مگر وہ خود پر قابو کر گئیں
“میں کیوں جاؤں یہاں سے آنٹی آپ تو مجھے کہتی تھیں نا کہ تمہیں ڈر نہیں لگا گھر سے نکلتے ہوئے اب آپکی بھانجی کو ڈر نہیں لگا یہ حرکتیں کرتے ہوئے”
سلینہ کی آواز بہت اونچی ہو گئی تھی
“سلینہ میں تم سے کہہ رہا ہوں جاؤ یہاں سے ورنہ اچھا نہیں ہو گا”
جہانزیب بھی اسی کے انداز میں بولا تھا
“میں یہاں تمہاری طرف داری کر رہی ہوں اور تم مجھ پر ہی چلا رہے ہو یو نو وٹ تم رابیل کو ہی ڈزرو کرتے ہو”
سلینہ یہ کہتی پیر پٹختی اپنے کمرے میں چلی گئی جبکہ صدف بیگم صوفے پر بیٹھ گئیں
کچھ دیر ماحول میں خاموشی چھائی رہی
امی کیا واقع میری غلطی تھی “
جہانزیب قدم قدم چلتا ہوا آیا اور اپنی ماں کے پیروں میں آ بیٹھا
“صرف تمہاری نہیں سب کی غلطی ہے جنہوں نے بنا کچھ سوچے سمجھے اسے قصوروار ٹھہرا دیا کسی نے سچ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی ہو سکتا ہے وہ وہاں غلطی سے پہنچ گئی ہو اور اس غلطی کی اسے اتنی بڑی سزا مل رہی ہے”
“مگر امی آپ کوپتہ ہے اس پولس والے نے مجھ سے کیا کیا غلط کہا رابیل کے بارے میں انہوں نے رابیل کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
وہ کہتے کہتے رک گیا
“ہو سکتا ہے سب جھوٹ ہو یا وہ پولیس والا رابیل کو بھی باقی لڑکیوں کی طرح سمجھ کر اسکے بارے میں وہی سب بول رہا ہو جو باقی سب کر رہی تھیں”
” پر امی”
“جہانزیب کچھ بھی ممکن ہے یہ بھی کہ کسی نے اسے دھوکے سے وہاں بلایا ہو جس پر رابیل بہت بھروسہ کرتی ہو جیسا کہ “
جیسا کہ ؟”
اسنے ایک ابرو بلند کیا
جیسا کہ تم جہانزیب “
“امی آپ کہہ رہی ہیں کہ میں نے اسے وہاں بلایا “
اسنے افسوس سے اپنی ماں کو دیکھا بھلا اسکی ماں اسکے بارے میں ایسا کیسے سوچ سکتی تھی
“جب تک ہم حقیقت نہیں جانتے سب ہی کٹہرے میں کھڑے ہیں جہانزیب یہاں تک کہ میں بھی مگر یہ بات طے ہے وہ جو بھی ہے رابیل اس پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتی ہے”
“امی مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی کہ آپ مجھ پر شک کریں گی اب میں آپ کو بتاؤں گا کہ وہ کس کے کہنے پر وہاں تھی ثبوتوں کے ساتھ”
وہ اٹھا اور بنا رکے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا
پیچھے صدف بیگم گم سم سی بیٹھی رہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سنسان سڑک پر آگے بڑھتا جا رہا تھا اسکی رفتار بہت آہستہ تھی رات کا اندھیرا اسے اپنے اندر چھپانےکی کوشش میں نا کام ہو رہا تھا
اور پھر اسنے اس لڑکی کے عمل کو دہرایا جو بہت سالوں پہلے اسکی ماں نے بھی کیا تھا
آہستہ آہستہ سنسان سڑک پر ڈھے جانا
دور کہیں تحجد کی اذان دی جا رہی تھی
اسنے آسمان کی طرف نظر اٹھائی گہرے بادلوں سے گھرے آسمان پر صرف اندھیرا تھا
یا اللہ کیا اس طرح سنسان سڑکوں پر بیٹھ کر رونا ہمارے ہی مقدر میں لکھ دیا گیا ہے
یہ وہ جملہ تھا جو وہ ابھی سن کر آ رہا تھا
اس نے یہ نہیں کہا کہ میرے ہی مقدر میں لکھ دیا گیا اس نے جانے انجانے میں رابیل کو اپنے ساتھ ملا لیا تھا ہمارے ہی مقدر میں لکھ دیا گیا تھا اور لکھ تو دیا گیا تھا ان دونوں کا نام ایک دوسرے کے ساتھ بہت دور اس سیاہ آسمان کے پار جہاں اندھیرا نہیں ہوتا صرف نور ہی نور ہوتا ہے
اسکی آنکھیں آسمان کے سیاہ اندھیرے میں کسی کو ڈھونڈ رہی تھیں وہ آنکھیں گلابی تھیں بہت گلابی
اسے اسکے سوال کا جواب نہیں ملا
یا اللّٰہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ کچھ کہنا چاہتا تھا مگر اسکی زبان نے اسکا ساتھ نہیں دیا
“میں ہمیشہ اپنے باپ کو انکے گھر والوں کو اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتا آیا ہوں اللّٰہ مگر آج آپ کے ایک بندے نے مجھے یہ احساس دلایا کہ کچھ بھی آپ کی مرضی کے بنا نہیں ہوتا آپ چاہتے تو وہ سب نہ ہوتا وہ تو معمولی انسان ہیں وہ تو کسی شے پر قدرت نہیں رکھتے تو پھر میں انسے شکایت کیوں کروں “
وہ رو رہا تھا
تحجد کی اذان کے آخری جملوں پر اس کے کان کھڑے ہو گئے
اللّٰہ اکبر
اللّٰہ اکبر
لا الہ الااللہ
وہ ساکت ہو گیا کیونکہ وہ ان جملوں کا مطلب جانتا تھا یہی تو اسکی حالت تھی یہی تو وہ کہہ رہا تھا کہ اللّٰہ سب سے بڑا ہے اس کے علاؤہ کوئی معبود نہیں وہی ہر شے پر قدرت رکھتا ہے اسکی مرضی کے بنا پتا بھی نہیں ہلتا
اسکا مطلب کیا ہوا بھلا یہ کہ کم سے کم اسے اپنے اللّٰہ پر یقین تھا کہ اللّٰہ ہی ہر شے پر قدرت رکھتا ہے اسی لیئے تو وہ شکایت بھی اپنے اللّٰہ سے ہی کر رہا تھا جو آسمان میں اس اندھیرے کے باوجود اسے دیکھ رہا تھا مگر اسے ابھی یہ اندازہ ہی نہیں تھا شاید ان دونوں کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ جانے انجانے میں بھی اپنے رب پر توکل اور اپنے رب کی توحید کی گواہی دے رہے ہیں
پھر بہت دیر تک وہ وہیں بیٹھا روتا رہا تب تک جب تک فجر نا ہو گئی
فجر کی اذان اسکے کانوں میں پڑی تو وہ اٹھ کھڑا ہوا اور دوبارہ آہستہ آہستہ اس سڑک پر چلنے لگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم یہاں اس وقت سب ٹھیک تو ہے خان “
بدر اسے یوں اپنے اپارٹمنٹ کے دروازے پر کھڑا دیکھ کر گھبرا گیا تھا کیونکہ یہ اسکا انداز نہیں تھا وہ وہیں دروازہ کھولنے کے بعد اس سے سوال کر رہا تھا
ہٹو یار “
باران اسے ایک ہاتھ سے پیچھے کرتا اندر داخل ہو گیا
“کیا بات ہے خان ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیاکسی کو قتل کر کے آئے ہو ہاں وہ لڑکی کیا اس لڑکی کو مار دیا تم نے”
بدر بھی اسکے پیچھے اندر آیا وہ جو اب صوفے پر سر ٹکائے بیٹھ چکا تھا
“اچھا کیا جو تم نے اسے مار دیا اتنی جلدی کام کردیا تم نے حسین کا وہ بہت خوش ہوگا ہم سے اور ہو سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”۔
“میں نے اسے نہیں مارا “
بدر کے الفاظ اسکے منہ میں ہی رہ گئے
“اور نا ہی میں اسے ماروں گا “
باران نے آنکھیں بند کر لیں ایک لمحے کو سڑک پر بیٹھی اس لڑکی کا عکس اسکی آنکھوں کے سامنے لہرا گیا اسنے فوراً آنکھیں کھول لیں
“کیا مطلب نہیں مارا اور نا ہی مارو گے ہمیں کانٹریکٹ ملا ہے خان “
“ملا ہے تو ملتا رہے کانٹریکٹ مگر میں اسے نہیں ماروں گا”
اسکی آواز میں غصہ تھا
ٹھیک ہے تو میں کسی اور سے یہ کام کروا لیتا ہوں”
بدر نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا
“خبردار جو اس لڑکی کی طرف کسی نے آنکھ بھی اٹھا کر دیکھا تو میں جان نکال لوں گا “
وہ یکدم سیدھا ہو بیٹھا
“کیا بچپنا ہے یہ خان کب سے میں دیکھ رہا ہوں تم ہر کام میں اپنی من مانی کر رہے ہو اس طرح سے کام نہیں ہوتے میں خود اس لڑکی کو ماروں چوبیس گھنٹے کے اندر اندر “
“اس بار بدر بھی غصے سے بولا تھا وہ اب تنگ آچکا تھا خان کے کام کرنے کے طریقے سے ہر کام میں صرف اپنی من مانی کرنا اسے اب منظور نہیں تھا کتنا ہی نقصان برداشت کر چکا تھا وہ خان کی وجہ سے”
“اس سے پہلے میں تمہیں مار دونگا بدر اور تمہاری لاش بھی نہیں ملے گی کسی کو”
وہ برق رفتاری سے اس تک پہنچا تھا اور اس کا گلا سختی سے اپنے ہاتھ میں دبوچ چکا تھا تھا
خان یہ کیا کر رہے ہو تم بدر بمشکل بول سکا “
“میں کسی کو اس لڑکی کو دیکھنے بھی نہیں دونگا مارنا تو بہت دور کی بات رہ گئی”
اسکی آنکھوں میں خون اتر آیا تھا
“تو یوں کہو نا خان کہ دل آگیا ہے تمہارا اس پر پسند آ گئی ہے وہ تمہیں سیدھی بات کرو”
بدر کے بمشکل ادا کیئے گئے الفاظ خان کی پکڑ کو کمزور کر گئے بدر نے ایک جھٹکے سے خود کو اسکی گرفت سے آزاد کرا لیا
“ٹھیک ہے خان تم اسے ابھی مت مارو تم اسے اغوا کر لو جب تک دل کرے اسے اپنے پاس رکھو اور پھر جب دل بھر جائے تو قتل کر دینا ٹھیک ہے “
وہ جو اسکی پہلی بات پر رات کی تاریکی میں سنسان سڑک کے اس منظر میں کھو گیا تھا اسکی یہ بات سن کر طیش سے اسکی آنکھیں لال ہونے لگیں اور اسنے ایک زور دار گھونسہ بدر کے منہ پر رسید کر دیا بدر دوقدم لڑکھڑاتا ہوا زمین پر جا گرا
“دوسروں کو بھی اپنی طرح سمجھا ہوا ہے تم نے بدر “
خان اسے وہیں زمین پر چھوڑ کر باہر نکل گیا
جبکہ وہ پیچھے اسے گھورتا رہا اسکے چہرے پر اب سرخی نظر آنے لگی تھی جو بہت جلدی نیل بننے والا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ جو تحجد کے وقت گھر پہنچے تھے گھر پہنچتے ہی سب اپنے اپنے کمروں میں بند ہو گئے حسن صاحب اپنے کمرے میں چلے گئے اور ثوابیہ اپنے کمرے میں رابیل بھی تھکی تھکی سی اپنے کمرے میں آئی اور واشروم میں بند ہو گئی تھوڑی دیر کے بعد وہ باہر آئی تو آستینیں کہنیوں تک مڑی ہوئی تھیں اور بازوؤں سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے پھر وہ آستینیں درست کرتی گیلے چہرے کے گرد آسمانی رنگ کا دوپٹا باندھنے لگی
وہ اب جائے نماز پر کھڑی تحجد کی پہلی رکعت ادا کر رہی تھی سارے کمرے میں نور پھیلنے لگا وہ ان خوش نصیبوں میں شامل ہو چکی تھی جنہیں تحجد نصیب ہوتی ہے اب وہ سجدہ کر رہی تھی جب وہ اپنے رب کے سامنے جھکی تو دل پر سے ہر غبار چھٹنے لگا اسے ایک ہی بڑی سورت زبانی یاد تھی سورت ملک وہ تحجد کی دو رکعتوں میں آدھی آدھی سورت ملک پڑھ رہی تھی پھر اسنے سلام پھیر کر دعا میں ہاتھ بلند کر دیئے اور اسکی آنکھیں خودبخود بند ہو گئیں
ایک پل کو بارش میں اسکے پیچھے کھڑا وہ شخص اسکے سامنے آ گیا مگر اسنے آنکھیں نہیں کھولیں
“یا اللّٰہ اس شخص نے میری کوئی بھی بات نا سنی ہو اگر اس نے سب سن لیا تو وہ کیا سوچے گا میرے بارے میں”
وہ اپنے رب سے دعا مانگ رہی تھی پھر اسے وہ گن یاد آئی
“یا اللّٰہ اسکے ہاتھ میں وہ گن کیوں تھی مجھے اس سے بچا لیں اللّٰہ اس سے بچا لیں “
دعا مانگ کر وہ اٹھ کھڑی ہوئی اور بستر پر جا لیٹی کچھ دیر وہ اسی شخص کے بارے میں سوچتی رہی نا جانے کیا نام تھا اسکا اور پھر نیند نے اسے اپنے آغوش میں لے لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سیدھی بیڈ پر لیٹی چھت کو گھور رہی تھی ساتھ ہی بیڈ پر جہانزیب کب کا سو چکا تھا کمرے کے اس اندھیرے میں بھی سلینہ کے ماتھے پر بل صاف دیکھائی دے رہے تھے
وہ کچھ سوچ رہی تھی وہ دن جب صدف بیگم نے اپنے بیٹے کو اپنے کمرے میں بلایا تھا
ماضی
دوسرا دن
دیکھو جہانزیب میں نے تمہاری بات مان کر اس لڑکی سے مل لیا ہے ہاں مانا مجھے ابھی تک وہ کچھ خاص پسند نہیں آئی
ابھی کل تمہارے سامنے میں نے اس لڑکی کو کہا کہ میرے کمرے میں آنا پر وہ نہیں آئی
مگر میں نے تمہاری بات مان لی ہے
اس وقت جہانزیب اپنی ماں کے کمرے میں موجود تھا صدف بیگم نے خاص اپنے بیٹے کو کوئی اہم بات کرنے کے لیئے بلایا تھا
اب تمہیں بھی میری بات ماننی ہو گی
صدف بیگم نے اپنے بیٹے کے سامنے سمندر رکھ دیا اسکے پیچھے تو کھائی تھی ہی
تھینکیو امی آپ نے میری بات کا مان رکھا آپ کہیں مجھے کیا بات ماننی ہو گی آپکی
اسکے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا سوائے اپنی ماں کی بات ماننے کے کہیں اگر وہ اپنی ماں کی بات ماننے سے انکار کرے اور اسکی ماں سلینہ کو گھر سے چلتا ہی نا کر دیں
جہانزیب تم نے مجھے کہا تھا کہ کسی کو جانے بغیر کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرتے تم بھی تو رابیل کو جانے بغیر اسکے بارے میں رائے قائم کر رہے ہو کہ وہ سلینہ سے اچھی نہیں ہے
صدف بیگم اپنے بیٹے کے تاثرات باریکی سے پڑھ رہی تھیں جو الجھن میں لگتا تھا
تو آپ کیا چاہتی ہے ؟
اسنے بات کو واضع کرنا ضروری سمجھا
یہی کہ تم رابیل کو جان لو پھر تمہیں جو ٹھیک لگے اسی سے شادی کرنا میں تمہارے ہر فیصلے میں تمہارے ساتھ رہوں گی چاہے ۔۔۔
انہوں نے اپنی بات کو ادھورا چھوڑا
چاہے ؟
جہانزیب نے استفسار کیا
چاہے تمہیں سلینہ ہی کیوں نا ٹھیک لگے
صدف بیگم نے مکمل اعتماد سے اپنے بیٹے کو دیکھا جیسے انہیں یقین ہو کہ رابیل کو کوئی نا پسند کر ہی نہیں سکتا
ٹھیک ہے امی میں آپکی مات مان لیتا ہو
جہانزیب نے صوفے سے ٹیک لالی وہ خود کو آرام دہ کرنا چاہتا تھا کیونکہ اسکے کندھوں سے بوجھ جو ہٹ گیا تھا اب ظاہر ہے اسے رابیل کبھی اچھی نہیں لگ سکتی تھی سلینہ کے مقابلے میں
مگر آپ اپنی بات پر قائم رہیئے گا
اسے اپنی ماں کی بات پر شک نہیں تھا بس وہ خود اس بات کا یقین کرنا چاہتا تھا کہ یہ سب واقع سچ ہے
ہممم
اسکی ماں نے سر کے اشارے سے اسے تسلی دی
اسکے ہونٹوں پر بھی ہلکی مسکراہٹ نے جگہ بنا لی
تم چاہو تو اس لڑکی کو اسکے گھر بھیج دو
صدف بیگم بیڈ سے اٹھ کر کھڑکی کے سامنے آ کھڑی ہوئی تھیں کھڑکی کے باہر سورج غروب ہونے کو تیار تھا
امی کیا سلینہ یہاں پر دو چار دن مزید رک سکتی ہے
جہانزیب بھی چل کر اپنی ماں کے ساتھ کھڑا ہو گیا اسکی نظریں ڈوبتے سورج پر تھیں
ہممم رہ سکتی ہے
اسکی ماں نے بھی عام سے انداز میں کہا انکی نظریں بھی ڈوبتے سورج پر ہی تھی
مگر جہانزیب ۔۔۔۔
انہوں نے اپنے بیٹے کو دیکھا
جہانزیب نے بھی اپنی ماں کو سوالیہ نظروں سے دیکھا
مگر اسے جلدی بھیج دینا نورتھ میں ٹھنڈ بہت ہوتی ہے اسکی طبیعت نہ بگھڑ جائے اسکے گھر والے اسکے لیئے پریشان ہونگے پھر
کیا ۔۔۔۔ ؟ کیا صدف بیگم جانتی تھیں کہ سلینہ اپنے گھر میں جھوٹ بول کر آئی ہے
جہانزیب جہاں تھا وہاں کا وہیں شل ہو گیا اس سے ہلا تک نا گیا وہ ٹکٹکی باندھ کر اپنی ماں کو دیکھے گیا
نہیں جب سلینہ نے اسے یہ بتایا تھا تو وہ دروازہ کھول چکا تھا اور وہاں کوئی نہیں تھا اسنے دیکھا ایسا ایسا نہیں تھا کہ اسکی ماں دروازے کے ساتھ کان لگا کر انکی باتیں سن رہی تھیں پھر انہیں کیسے پتہ چلا
تم جو بھی کہو جہانزیب میں تمہاری ماں ہوں میں نے دنیا تم سے زیادہ دیکھی ہے میرے لیئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ وہ جھوٹ بول کر آئی ہے میں جانتی ہوں
وہ رکیں
جہانزیب دوبارہ ڈوبتے سورج کو دیکھنے لگا
میں جانتی ہوں وہ کل میرے کمرے میں کیوں نہیں آئی کیونکہ اسے ڈر تھا میں اسکی فیملی کے بارے میں اس سے سوال نا کروں
تم جتنا جلدی ہو سکے اسے یہاں سے بھیج دو
صدف بیگم نے اپنے بیٹے کو دیکھا جو انہیں نہیں دیکھ رہا تھا
تمہیں بچپن میں ڈوبتا سورج بہت پسند تھا
صدف بیگم اپنے بیٹے کو ہی دیکھ رہی تھیں
جی امی مجھے ڈوبتا سورج بہت پسند تھا مگر مجھے اب لگ رہا ہے کہ میں اس سورج کے ساتھ خود بھی ڈوب رہا ہو
اسکی آنکھوں میں کچھ گلابی سا تیرنے لگا
آخر کیوں اسکی ماں اسکی شادی سلینہ سے نہیں کروا دیتیں آخر کیا برائی ہے اس میں وہ بس یہ سوچ کر رہ گیا
کبھی کبھی دوبارہ طلوع ہونے کے لیئے ہمیں ڈوبنا پڑتا ہے جہانزیب
اسنے اپنی ماں کو دیکھا وہ بھی اسی کو دیکھ رہی تھیں
وہ مسکرایا ۔۔۔اسکی مسکراہٹ میں کچھ عجیب تھا جیسے کہہ رہا ہو کہ نہیں ماں آپ غلط کہہ رہی ہے
پھر وہ اپنی ماں کو وہیں کھڑا چھوڑ کر انکے کمرے سے نکل گیا
تب ہاں تبھی دروازے کے ساتھ کام لگائے کھڑی سلینہ بھاگ کر اپنے کمرے میں آئی تھی وہی کمرا جو جہانزیب نے اسے دیا تھا جہانزیب کا کمرا
وہ کمرے میں آئی اور دروازے کو لاک لگا کر ایک طرف کو بڑھی اور دراز سے اسنے کچھ نکال لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج وہ کچھ دیر سے مدرسے پہنچی رات وہ اتنی تھک گئی تھی کہ تحجد پڑھ کر جو سوئی تو فجر بھی قضا ہو گئی وہ جلدی جلدی کلاس میں پہنچی شکر خدا کہ ابھی استاذہ کلاس میں نہیں پہنچی تھیں جہاں جگہ ملی وہ وہیں براجمان ہو گئی اور اسکے بیٹھتے ہی استاذہ بھی کلاس میں داخل ہوئیں تو سب لڑکیاں کھڑی ہو گئیں
” بیٹھ جائیں”
استاذہ نے انہیں بیٹھنے کو کہا اور ایک کتاب کوکھول لیا
“جی تو ہم کیا پڑھ رہے تھے”
” ہم اربعین النوویہ کی دوسری حدیث پڑھ رہے تھے “
ایک لڑکی نے بتایا تو استاذہ نے سر ہلایا
“ہمم ہم احسان کے بارے میں بات کر رہے تھے
جی تو احسان کیا ہے”
استاذہ نے پوری کلاس پر نظر گھمائی
“احسان یعنی کسی کی مدد کرنا “؟
ایک لڑکی نے جواب دیا
“یہ تو ہم سمجھتے ہیں مگر حدیث کی روشنی میں احسان یہ نہیں ہے”
ساری کلاس استاذہ کو غور سے سننے لگی
“احسان یہ ہے کہ ہم اللّٰہ کی عبادت ایسے کریں گویا کہ ہم اللّٰہ کو دیکھ رہے ہیں یا کم سے کم یہ یقین ہو کہ اللّٰہ ہمیں دیکھ رہا ہے احسان اسے کیسے ہیں”
استاذہ نے ساری کلاس کو حیرت میں مبتلا کر دیا
“مگر ہم تو احسان کو کچھ اور ہی سمجھتے ہیں” ایک اور لڑکی نے حیرت میں سوال کیا
اس لڑکی کی بات سن کر استاذہ ہلکا سا مسکرائیں
“احسان کے لغوی معنی اچھے سلوک، نیکی اور مہربانی کے ہیں، جبکہ حدیث میں احسان سے مراد اللہ کی عبادت اس طرح کرنا ہے کہ گویا اسے دیکھ رہے ہیں یا کم از کم یہ احساس ہو کہ وہ ہمیں دیکھ رہا ہے. اس طرح، اردو میں احسان کا عمومی مفہوم نیکی اور اچھے سلوک سے ہے، جبکہ حدیث میں اس کا ایک خاص مذہبی اور روحانی مفہوم ہے جو عبادت میں خشوع اور اللہ کی موجودگی کے احساس سے وابستہ ہے یہ بس زبان کے فرق کی وجہ سے ہے دونوں ہی مفہوم درست ہیں ۔ ہم ان دونوں کے مفہوم کو ایک بھی کر سکتے ہیں وہ ایسے کہ اگر احسان نیکی ہے تو اللّٰہ کی عبادت یہ سوچ کر کرنا کہ اللّٰہ ہمیں دیکھ رہا اس سے ہماری عبادت بہترین ہو سکتی ہے جو ایک نیکی ہے اگر احسان مہربانی ہے تو بہترین عبادت کرنا ہماری خود پر مہربانی ہے تو پھر احسان لفظ کسی بھی زبان میں کیوں نا ہو مطلب ایک ہے”
استاذہ نے اپنی بات مکمل کی
“استاذہ مجھے اس سے پچھلی حدیث کے بارے میں آپ سے کچھ پوچھنا تھا”
رابیل کی آواز پر استاذہ نے اس کی طرف دیکھا “جی پوچھیئے”
“اربعین النوویہ کی پہلی حدیث یہ ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے مگر پھر ہم کیوں اس چیز کی سزا بھگتتے ہیں جس کام کی ہماری نیت ہی نہیں تھی ہم تو کچھ اور چاہ رہے ہوتے ہیں پروہ غلط ہو جاتا ہے اور پھر سارے قصور ہمارے حصے میں نکل آتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے”
اسنے سب کو کشمکش میں ڈال دیا ساری لڑکیاں اب استاذہ کو دیکھ رہی تھیں
“بلکل یہ درست ہے اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے اور ہمارے نامہ اعمال میں ہماری نیت کا صلہ ہی لکھ دیا جاتا ہے چاہے دنیاوی اعتبار سے اسکا کوئی بھی نتیجہ نکلا ہو۔ دراصل ہم اپنی نیت کا موازنہ دنیاوی نتائج سے لوگوں کے ردعمل سے کرنا شروع کر دیتے ہیں لوگوں کے رویے یا کچھ اور طے نہیں کرے گا کہ ہماری نیت اور عمل کا نتیجہ برا تھا یا صحیح یہ تو لوگوں کے اپنے نظریئے ہوتے جو کام کو غلط یا صحیح قرار دیتے ہیں ۔اگر ہماری نیت درست تھی پھر بھی ہمارے ساتھ ہی برا ہوا تو اس میں اللّٰہ کی کو مصلحت ہو سکتی ہے ہمارے لیئے بہتری ہو سکتی ہے جس کا علم ہمیں نہیں ہوتا ہمیں ہماری نیت کا صلہ ملے گا اسکے انجام کا نہیں ۔ مگر بعض اوقات ہماری نیت درست ہونے کے ساتھ ساتھ کوئی اور احساس بھی ہمارے ساتھ ہوتا ہے جو درست نہیں ہوتا جیسے کہ اگر ہم کسی کی مدد کریں تو ہم واقع اسکی مدد کرنا چاہتے ہوتے ہیں مگر کہیں نا کہیں ہلکا سا یہ احساس کہ لوگ ہمیں اچھا سمجھے گے نیک سمجھیں گے ہمیں تھوڑی سی سزا کا حقدار ٹھہرا دیتا ہے وہ بھی صرف اس لیئے کہ ہم بلکل خالص ہو جائیں یہ تو اللّٰہ کی نعمت ہوتی ہے تاکہ ہم اللّٰہ کے اور قریب ہو جائیں ۔۔۔۔۔۔ میری ایک بات یاد رکھیئے گا اچھی نیت کی کبھی سزا نہیں ہوتی اچھی نیت کی تو بس نعمتیں ہوتی ہیں”
استاذہ کا وہ نرم گرم سا لہجہ ماحول میں ایک الگ سا سرور طاری کیئے ہوئے تھا
رابیل بنا پلک جھپکے انہیں دیکھ رہی تھی آنکھوں میں جلن کی وجہ سے اسکی آنکھیں سرخ ہو چکیں تھیں جن میں پانی اتر آیا تھا
کیا کہیں نا کہیں اسکا جہانزیب سے بات کرنا
اور اس سے ملنے جانے میں اسکی نیت میں کھوٹ آ گیا تھا مگر وہ تو جہانزیب سے شادی کرنا چاہتی تھی اور جہانزیب نے خود اسے ملنے بلایا اور بات بھی کی تو وہ کہاں غلط تھی
وہ سوچ رہی تھی مگر اسے اسکا جواب نہیں مل رہا تھا استاذہ پڑھا رہی تھیں اور ساری لڑکیاں انہیں سن رہی تھیں مگر رابیل کہیں اور ہی گم تھی وہ اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے کی جنگ لڑی رہی تھی
شاید جب جہانزیب نے اسے پہلی بار میسج کیا تھا تو رابیل کو اسے روک دینا چاہیئے تھا ہاں یقیناً رابیل کو اسے روک دینا چاہیئے تھا جہانزیب نامحرم تھا اور اس سے تنہائی میں بات نا کرنا رب کا حکم تو پھر اس نے اسے کیوں نہیں روکا کیا یہاں اسکی نیت میں کھوٹ آ گیا تھا یا تب جب وہ جھوٹ بول کر اس سے ملنے چلی گئی تھی
وہ جتنا خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کر رہی تھی اتنے ہی اسکے حصے میں قصور نکل رہے تھے
آہ اسے رب کے حکم کے آگے کسی جہانزیب کی بات نہیں ماننی چاہیئے تھی اسی کا قصور تھا اسی کا ہی قصور تو تھا پھر جب اسے اسکے کیئے کی سزا ملی تو وہ لوگوں کو کیوں الزام دینے لگی جب غلطی اسکی تھی تو سزا بھی تو اسی کو ہی ملنی تھی
اسنے ایک نظر اٹھا کر استاذہ کو دیکھا وہ اسے دھندلی نظر آئیں پھر اسنے نظریں جھکا لیں اور اپنی غلطی تسلیم کر لی اسے یہی کرنا تھا وہ تکبر سے اپنے کیئے پر اڑی نہیں رہ سکتی تھی وہ ایسی نہیں تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” کہو کیوں ملنا تھا “
نایاب نے اپنے سامنے بیٹھے اس نقاب پوش سے پوچھا
” تمہیں معلوم ہے کیوں ملنا ہے اگر تم چاہتے ہو کہ میں اپنے منہ سے بھی اقرار کر لوں تو ٹھیک ہے”
وہ آگے کو جھک کر بیٹھ گیا اس اندھیرے کمرے میں ایک میز کے اردگرد وہ دونوں بیٹھے تھے کمرے میں روشنی کا واحد ذریعہ وہ چھوٹا سا سفید بلب تھا جو میز کے اوپر جھول رہا تھا
باران خان مدد کرے گا تمہاری یہ پورا علاقہ باران خان تمہیں دے گا بس تمہیں مراد خان کی قائم کردہ اس سرادری کو ختم کرنا ہے”
اور یہ میں کس طرح کروں گا
نایاب نے آنکھیں چھوٹی کرتے ہوئے کچھ سوچتےہوئے کہا
صوبائی تنازعات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم بلوچ ہو اور سردار مراد خان خیبرپختونخوا سے ہجرت کر کے آئے ہوئے مہاجر جن کو کوئی حق نہیں تھا کہ وہ بلوچ قوم پر حکومت کریں اور اب ان کے وارث بھی حق نہیں رکھتے ۔ تمہیں بس ان تنازعات کو اتنا بڑھانا کہ دلاور خان کو بلوچستان چھوڑنا پڑے اور یہاں تک کہ مراد خان کی قبر بھی بلوچستان سے ہٹا دی جائے کہو کیا تم یہ کر سکتے ہو”
اس نقاب پوش نے نایاب سے پوچھا
“اگر دلاور خان کا بیٹا خود میرا ساتھ دے رہا ہے تو میں یہ کام کیوں نہیں کرونگا اور پھر دلاور خان سے تو پرانے حساب بھی برابر کرنے ہیں”
نایاب بلوچ عجیب طرح سے مسکرایا
اس نقاب پوش نے اسے ہنستے ہوئے دیکھا اور اٹھ کھڑا ہوا
“تم جا کر باران خان کو بتا دو اب دلاور خان کے دن زیادہ نہیں”
“نہیں دلاور خان کو تم ہاتھ بھی نہیں لگاؤ گے تمہیں صرف انسے سرداری چھیننی ہے اور بس وہ بلوچستان سے چلے جائیں گے دلاور خان کو کھروچ بھی آئی توباران خان تمہاری جان نکال لے گا”
وہ شخص میز پر دونوں ہاتھ رکھتا نایاب کی طرف جھک کر داڑا تھا
“اچھا اچھا ٹھیک ہے جیسا باران کہے گا میں ویسا ہی کرونگا”
نایاب نے سامنے والے کو تسلی دی
پھر وہ نقاب پوش وہاں سے چلا گیا اور نایاب خان وہیں بیٹھا کچھ سوچتا رہا جب تک اسکے سامنے والی کرسی پر ایک آدمی نا آ بیٹھا
” تو اب کیا کریں گے ہم “
وہ اونچی پگڑی والا آدمی یقیناً کسی قبیلے کا سردار تھا
“کل حملہ ہو گا خان حویلی پر مجھے کچھ بھروسے مند آدمی دو ضرورت پڑے گی”
نایاب بلوچ خلا میں کچھ ڈھوڈتےہوئے بولا
” کیا کرنے والے ہو تم “
اس سردار نے پریشانی سے پوچھا یقیناً خان حویلی پر حملہ کوئی عام بات نہیں یہ بلکل آسان نہیں تھا
نایاب بلوچ کے لب ہلے
“باران خان کی موت”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے





