Faqeer e Muhabat by Nida e Eman Episode 10

- Writer
- Nida e Eman
- Genre
- Romantic
- Language
- Urdu
About this novel
Faqeer e Muhabat (Urdu: فقیر محبت) Episode 10 by Nida e Eman follows Baran to a second jirga, this time summoned as the accused, not as a sardar. Dilawar Khan tries to have it called off and fails, and can only trust his son to talk his way out.
In Lahore, Jahanzeb puts off his trip to Turkey to hunt the criminal known only as Khan, and without knowing it asks the one man who knows Khan best for help. In hospital, Baran and Ali Yar find something to laugh about again.
ناول: فقیر محبت
ازقلم: ندائے ایمان
میری ماں کے نام
دسویں قسط
اگلے دن کا سورج طلوع ہوا تو جیسے ہر شے سے پردے اٹھنے لگے ہوں بہت سے رازوں سے اور بہت سے ارادوں سے بہت سے جزباتوں سے
پاکستان کا وہ حصہ رات گولیوں کے شور کے بعد اب بلکل خاموش ہو چکا تھا اس جگہ آؤ جہاں کسی کو کل موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا تو دیکھو اب وہاں پر دو قبریں بن چکی ہیں بلکل ایک ساتھ دو قبریں جن دونوں کو لوگ الگ کر دینا چاہتے تھے یہ ان کے منہ پر تمانچہ تھا کیونکہ وہ دونوں تو اب مرنے کے بعد بھی ساتھ تھے باران نے آخری بار مٹی ایک قبر پر پھینکی اور دعا کے لیئے ہاتھ بلند کر دیئے وہ رات سے یہیں تھا اسنے اپنے کچھ آدمی بلوا کر علی یار کو ہاسپٹل منتقل کروا دیا تھا لیکن وہ خود یہیں رہا تھا اور اب ان دونوں کو سپردِ خاک کر کے وہ دعا میں ہاتھ بلند کیئے کھڑا تھا
“سردار سردار گلستان بلوچ نے جرگہ بلا لیا ہے اور آپکو ۔۔۔۔۔۔۔”
وہ وہیں کھڑا تھا جب ایک آدمی نے اسے جرگے کے بارے میں بتایا اور پھر کچھ بولتے بولتے رک گیا
باران نے دعا کے بعد اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرے اور اس آدمی کی طرف گھوما
“اور مجھے؟ “
اسنے ایک ابرو بلند کرتے ہوئے پوچھا
“اور آپکو سردار وہاں…. ایک سردار کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک مجرم کی طرح پیش ہونے کا حکم ہے”
وہ آدمی نظریں جھکائے کھڑا تھا
“اچھا تم جاؤ میں آجاوں گا “
باران نے اسے جانے کا کہا اور واپس ان قبروں کی طرف گھوم کر انہیں دیکھنے لگا
جب اسکا فون بجا تو اسنے بنا دیکھے ہی فون کان سے لگا لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“آپکا یہاں آنا فضول ہے دلاورخان اب فیصلہ جرگے میں ہی ہوگا آپکے بیٹے نے جرگے میں مجرم قرار دیئے گئے قیدیوں کو بھگانے کی کوشش کی ہے وہ تو شکر ہو نایاب بلوچ کا اسنے وقت رہتے مجھے خبر کر دی ورنہ آپکا بیٹا تو انہیں بھگا دیتا “
اس وقت دلاور خان سردار گلستان بلوچ کے ڈیرے پر موجود تھے رات باران کی حرکت کے بارے میں سن کر اور پھر سردار گلستان کے جرگہ بلانے کے فیصلے پر پریشان ہو کر وہ یہاں آئے تھے کہ شاید وہ گلستان بلوچ کو کچھ سمجھا کر یہ جرگہ روک سکیں کیونکہ اگر یہ جرگہ ہوا تو باران کے لیئے یقیناً اچھا ثابت ہونے والا نہیں تھا
“دیکھو گلستان باران کی ایک غلطی پر تم جرگے تک بات مت لے کر جاؤ وہ ابھی یہاں کے طور طریقے کو اس طرح سے نہیں سمجھتا اسے تھوڑا وقت دو میں اسے سمجھاؤں گا وہ سمجھ جائے گا “
دلاور خان کا انداز سمجھانے والا تھا
“تھوڑا وقت دلاور ……جب سے باران سردار بنا ہے ہر بار وہ جرگے کے فیصلے کے٫ سرداران کے فیصلے کے خلاف ہی گیا ہے اب بلوچستان مزید باران کو برداشت نہیں کر سکتا “
سردار گلستان کا لہجہ اٹل تھا
“تم بھول رہے ہو گلستان کہ میں نے کتنی بار جرگے میں تمہاری حمایت کی ہے سب کی مخالفت کے باوجود اور تم میرے بیٹے کے خلاف جرگہ بلا رہے تم اچھا نہیں کر رہے”
تو کیا کروں میں باران کو معاف کر دوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر کیا ہوگا .. ؟ پورے بلوچستان میں میں سر اٹھا کر نہیں چل پاؤں گا باران نے جرگے کے فیصلے کے خلاف میرے قبیلے کے گنہگاروں کو بھگانے کی کوشش کی ہے میری دستار اچھالی ہے اور میں اسے معاف کر دوں”
سردار گلستان ایک دم بھڑک اٹھے تھے
” توپھر تم بھی یاد رکھو بلوچستان باران کے بغیر چل بھی نہیں سکتا
پھر دلاور وہاں رکے نہیں وہاں سے چلے ائےاب انکا ارادہ باران سے ملنے کا تھا تاکہ وہ باران کو سمجھا سکیں کہ اسے اس معاملے میں جرگے میں کیسے بات کرنی چاہیئے
وہ یہاں آئے تو گلستان بلوچ سے بات کرنے تھے مگر کوئی فایدہ نہیں ہوا اب باران ہی اس معاملے کو الجھانے کے بعد سلجھا سکتا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“ہاں میرے پاس نمبر ہے اسکا میں رابطہ کرتا ہوں”
“اصفند میرے افس میں آؤ جلدی”
جہانزیب ابھی ابھی آفس پہنچا تھا کریم کلر کے کوٹ پینٹ میں بالوں کو جیل سے سیٹ کیئے وہ اصفند کے سامنے کھڑا تھا
اصفند اسکے کہنے سر ہلاتا کھڑا ہوا تھا جب جہانزیب نے قدم اپنے افس روم کی طرف بڑھا دیئے اصفند ہاتھ میں ایک فائل پکڑے اسکے پیچھے ہو لیا
جہانزیب نے آفس میں داخل ہوتے ہی ہمیشہ کی طرح کوٹ کو کرسی کے پیچھے کی طرف ٹانگا ااور اصفند کو بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے خود بھی بیٹھ گیا
“میں ایک مہینے کے لیئے ملک سے باہر جا رہا ہوں میری ترکی کی ٹکٹ بک کرواؤ اور تمام کیسز کی فائلز کی کاپی مجھے دو میں وہاں ہی انہیں سٹڈی کر لونگا اور واپس آنے کے بعد ہم ایکشن لیں گے ہمم “
وہ اصفند کو دیکھ رہا تھا
“مگر سر ہم نے ایک کریمنل کے خلاف ایکشن لینا ہے تمام انتظامات ہو چکے ہیں سارا سٹاف ریڈی ہے ایسے میں آپ ملک سے باہر کیسے جا سکتے ہیں “
اصفند نے ہاتھ میں پکڑی وہ فائلز جہانزیب کے سامنے رکھ دی
“اووووو میرے دماغ سے بلکل یہ بات نکل گئی ہاں ہم نے اس کریمنل کے خلاف ایکشن لینا تھا “
جہانزیب نے وہ فائل کھول لی
“آخری دفعہ کہاں دیکھا گیا وہ “
“سر لاہور میں بدر کے ایریا میں آپکے آرڈر پر ہمارا آدمی بدر کے ٹھکانے پر نظر رکھے ہوئے تھا اور وہی ہوا خان بدر سے ملنے آیا تھا ہمارے آدمی نے اسکا پیچھا کیا مگر سر وہ خان بہت چلاک آدمی ہے ایک تو وہ اپنے چہرے کو ہمیشہ ماسک سے چھپائے رکھتا اور دوسرا اسے پیچھا کرنے والوں کو بھٹکانا بخوبی آتا ہے ہمارا آدمی زیادہ دیر تک اسکا پیچھا نہیں کر سکا مگر جیسے کے ہم پہلے ہی جان چکے ہیں کہ وہ ۔۔۔۔۔۔”
“کہ وہ بلوچستان کا رہنے والا ہے “
جہانزیب نے اسکی بات مکمل کی اور فائل کو بند کر کے میز پر رکھا
“جی سر وہ بلوچستان کا رہنےوالا ہے مگر سر ہمیں اب تک اسکے آدھے نام یعنی بس خان لفظ کا پتہ ہے اور اسکے علاقے کا نام پتہ ہے ہم اسے کیسے پکڑیں گے اس سے بہتر تھا کہ ہم بدر کو پکڑتے ہمیں اس کی لوکیشن تک کا علم ہے ہم وہاں ریڈ کرتے اور کام ختم کرتے اس خان کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں ہم وہ تو بس ایک مہرہ ہےانتہائی سفاک مہرہ “
اصفند نے سوچ کر ہی جھرجھری لی
“اگر ہم بدر کو پکڑتے تو کیا ہوتا ؟ اسکا خاص آدمی یعنی خان سب کچھ سمیٹ کر انڈر گراؤنڈ ہو جاتا اور پورا گروپ اپنا ایک نیا لیڈر بنا لیتا جو یقیناً خان ہوتا اور اسی طرح سے کام جاری رکھتے اور جیسے کے ہم جانتے ہیں کہ خان کو پکڑنا مشکل ہے خان بدر کی گرفتاری کے بعد مزید احتیاط کرتا اور ہم اسے کبھی پکڑ نہ سکتے ۔ لیکن اگر ہم پہلے خان کے لیئے ہی جال بچھائیں تو وہ پکڑا جائے جا گا اور پھر ہم بدر کو کو بھی پکڑ لیں اس طرح اس پورے گروپیں وقتہ طور پر کوئی لیڈر نہیں رہے گا اور وہ پورا گروپ بکھر جائے گا اور پھر اس بکھرے ہوئے گروپ کو ختم کرنا ہمارے لیئے زیادہ آسان ہو جائے گا “
ہممم”
اصفند نے کچھ سمجھتے ہوئے سر ہلایا
“مگر ہمارے لیئے سب سے مشکل کام اس خان کو ڈھونڈنا ہوگا بلوچستان میں ہماری رسائی نہیں ہے وہ لاہور کا کریمنل بلوچستان میں چھپا بیٹھا ہے اسے ڈھونڈنا بہت مشکل ہوگا “
“اگر ہمیں بلوچستان سے ہی کسی سردار کی حمایت حاصل ہو جائے تو ؟ “
جہانزیب نے خلا میں کچھ ڈھونڈتے ہوئے کہا
“تو سر پھر تو کوئی ٹینشن ہی نہیں ہے اگر ہمیں کسی سردار کی حمایت حاصل ہو جائے تو ہماری طاقت اور اس سردار کی طاقت سے خان بچ نہیں پائے گا ۔ مگر ہمارا ساتھ کون سردار دے گا”
“سردار باران خان ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں وہ ہماری مدد کر سکتا ہے میں اسے جانتا ہوں وہ اصولوں کا بہت پکا آدمی ہے جب اسے خان کے کرتوتوں کا علم ہوگا تو وہ ہماری مدد ضرور کرے گا “
” تو آپ پھر ان سے رابطہ کریں ہمیں جلد ہی ایکشن لینا ہے “
اصفند اپنی جگہ سے اٹھتا ہوا بولا
جہانزیب نے فائل دوبارہ کھول لی
“میں آج ہی اس سے رابطہ کرونگا “
جہانزیب کی بات سن کر اصفند سر ہلاتا ہوا باہر کی طرف بڑھ گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“کہاں ہو باران تم اور یہ کیا حرکت کی ہے تم نے”
باران نے فون کان سے لگایا ہی تھا کہ دلاور کی غصے بھری آواز نے اسے فون کان سے دور کرنے پر مجبور کر دیا
“تمہاری اس حرکت کا کیا انجام ہو سکتا ہے کیا تم سوچ بھی سکتے ہو.. باران کیوں کرتے ہو تم ایسی حرکتیں جو مجھے بلوچستان میں سر اٹھا کر چلنے کے قابل نہیں چھوڑتیں ۔۔۔۔۔ گلستان نے آج میری بات رد کر دی کیا تم مان سکتے ہو اس جیسا کمزور سردار میرے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو گیا “
دلاور خان غصے سے بھرے ہوئے تھے
“ڈیڈ میں جو بھی کرتا ہوں سوچ سمجھ کر کرتا ہوں اور میں خود اس معاملے کو ہینڈل کر لونگا گلستان اور نایاب جیسے سرداروں کو ہینڈل کرنا آپکے لیئے مشکل ہوگا مگر میرے لیئے نہیں وہ میرے لیئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں “
باران نے بنا کسی لگی لپٹی کے بات کی
“کہ سردار باران خان آپ کے لیئے تو کچھ بھی پریشانی کا باعث نہیں ہے کیونکہ آپ ساری پریشانی اس بوڑھے باپ کے کندھوں پر لاد کر ایک طرف ہوجاتے ہیں آج جرگہ ہے سائیں اور آپکے خلاف فیصلہ ہونا طے ہے آپ دس سال تک سردار نہیں بن سکیں گے یا آپکو ہمیشہ کے لیئے بلوچستان سے باہر نکال دیا جائے “
دلاور کا لہجہ تلخ تھا
“مجھے بلوچستان سے نکالیں گے ڈیڈ وہ “
میں انہیں بلوچستان میں رہتے ہوئے اتنا اجنبی کر دونگا کہ انہیں اپنی موجودگی پر شک ہونے لگے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڈ میں یہاں اپنی مرضی سے آیا ہوں اگر اپکو لگتا ہے کہ آپکے ایموشنل بلیک میل میں اتنی طاقت تھی تو ایسا نہیں ہے یہ میری اپنی مرضی تھی اور جب میں چاہوں گا تب ہی میں بلوچستان کی جان چھوڑوں گا”
اور اسنے ٹک سے فون بند کر دیا
دوسری طرف دلاور خان جہاں کچھ دیر پہلے پریشان تھے اب انکے چہرے پر اطمینان سا ہو گیا انہیں اپنے بیٹے پر یقین تھا اگر وہ کہہ رہا ہے کہ وہ سب ہینڈل کر لے گا تو وہ کر لے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس وقت گلستان خان کے ڈیرے میں بلوچستان کا ہر سردار موجود تھا وہیں باران خان بھی ایک طرف بیٹھا تھا
“اب حالات آپ سب کے سامنے ہیں باران خان نے جو کیا وہ کسی بھی طرح معافی کے لائق نہیں ہے اگر باران ایک بار جرگے کے فیصلے کے خلاف جا سکتا ہے اور اسے اس کی سزا نہیں دی تو پھر اللّٰہ ہی حافظ ہے “
سردار گلستان نے بات کا آغاز کیا
“سردار باران نے بلکل غلط کیا ہے ایک سردار کو یہ بلکل زیب نہیں دیتا کہ وہ جرگے کے فیصلے کے خلاف جائے ایسے تو کوئی بھی جرگے کے فیصلے کو اہم نہیں سمجھے گا باران خان کو اس کی سزا ملی چاہیئے “
ایک سردار نے سردار گلستان کی بات کی ہامی بھرلی
“میں مانتا ہوں سردار باران نے غلط کیا مگر باران کو اسکی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع ملنا چاہیئے “
یہ ایک اور سردار کی رائے تھی
“سردار باران کیا کہے گا اس نے جو کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
“سردار یہ جرگے کا اصول ہے کہ سب کو اپنی بات کہنے کا موقع دیا جائے”
یہ دلاور تھے
“باران اپنی بات کہو “
ناجانے کیوں دلاور کو باران پر یقین تھا کہ باران اس معاملے کو سنبھال لے گا
“میں اپنی بات ضرور کہوں گا مگر پہلے میں سردار گلستان سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں”
باران نے بولنا شروع کیا
“کیا آپکے پاس کوئی ثبوت ہے کہ میں ان لوگوں کو بھگا رہا تھا “
اسکی بات سن کر سب کی سوالیہ نظریں اب سردار گلستان بلوچ پر تھیں
“ہاں میرے پاس گواہ ہے میرے تیس آدمی اس وقت میرے ساتھ تھےاور ۔۔۔۔۔۔۔۔”
“آپکے تیس آدمی تو یقیناً آپکا ہی ساتھ دیں گے آپ تو انکی جانیں خرید چکے ہیں کیا اور کوئی بھروسے کا آدمی ہے “
باران نے اسے اسکی بات مکمل نہیں کرنے دی
آپکو اس معاملے میں کسی سردار کی حمایت حاصل ہے کیا ؟
ہاں سردار نایاب نے ہی مجھے بتایا تھا تمہارے ارادے کے بارے میں اور وہ بھی تو تھا وہاں کل رات جب ہم نے ان دونوں کو جرگے کے فیصلے کے مطابق سزا دی ہم نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“کیا سردار نایاب کیا میں نے صحیح سنا ہے؟ مگر سردار نایاب سے تو بات کرنا اس وقت بلوچستان میں جرم ہے کیا میں غلط کہہ رہا ہوں اور آپ سردار نایاب سے ملتے رہے ہیں کیا آپکو اسکے نتائج کا علم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ تو سرداران آپ اس آدمی کی بات کا یقین کر رہے ہیں جو جرگے کی بات کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے نایاب سے ملتا رہا اور اب دھڑلے سے بنا ڈرے کہہ رہا ہے کہ ہاں یہ اس سے رابطے میں تھا ۔ یہ دونوں محض میری اس بات سے مجھے نشانہ بنا رہے ہیں کہ میں نے کل جرگے کے فیصلے کے خلاف اپنی رائے دی تھی اور ان دونوں کو موقع مل گیا میرے خلاف یہ سازش کرنے کا اور میرے بچارے دوست کو پکڑ کر انہوں نے جو مارا اللّٰہ کی پناہ وہ بیچارہ تو اپنے کام سے جا رہا تھا کہیں ان دونوں نے اسے بھی نہیں چھوڑا”
سردار گلستان کیا سردار باران ٹھیک کہہ رہا ہے ؟
“ایک سردار نے جو غصے سے پوچھا تو مانو سردار گلستان کی سٹی ہی گم ہو گئی
اور اگر یہ اس سے رابطے میں تھے تو اس حساب سے انہیں بھی وہی سزا دی جائے گی جو نایاب کی ہے پانچ سال تک یہ کسی جرگے کا حصہ نہیں بن سکتے کوئی رائے نہیں دے سکتے کسی سے کوئی رابطہ نہیں رکھ سکتے تو پھر یہ کس حق سے آج یہاں موجود ہیں “
باران نے جو بولنا شروع کیا تو وہ پھر نہیں رکا
مگر سردار باران خان نے جو کیا اسکا کیا
سردار گلستان اس وقت غصے سے لال پیلا ہو رہا تھا
“سردار پہلی بات یہ کہ آپکے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے اور دوسرا یہ کہ آپ جو الزام سردار باران پر لگا رہے ہیں کہ انہوں نے جرگے کے فیصلے کا احترام نہیں کیا تو آپ نے بھی تو بلکل وہی کیا آپ نایاب سے ملتے رہے یہ جانتے ہوئے کہ نایاب جرگے میں مجرم قرار دیا جا چکا ہے”
ایک سردار نے تحمل سے بات کرنا شروع کیا تو سب کو انکی بات صحیح لگی یہ سردار غلام حسین تھے
“اور اگر اب فیصلہ کرنا ہی ہے تو پہلے آپکے بارے میں فیصلہ ہو گا اور وہ فیصلہ یہ ہے آپ کو بھی وہی سزا دی جائے جو سردار نایاب کو دی گئی اور یہی جرگے کا فیصلہ تھا پانچ سال تک “
دلاور خان کی آواز مضبوط تھی
دلاور خان آپ بلکل صحیح کہہ رہے ہیں
تمام سرداران نے یک زبان ہو کر کہا
” اور رہی بات باران کے معاملے میں فیصلے کی تو وہ پانچ سال بعد کر لیں گے جب آپ جرگے میں اپنا موقف رکھنے کے اہل ہونگے کیونکہ فلحال تو آپ نہیں ہیں”
سردا ر غلام حسین کی بات کی سب نے تائید کی
اور بس باران جیت گیا اتنی سی بات تھی اور باران نے سب سنبھال لیا وہ لوگوں کو لفظوں کی مار مارنا جانتا تھا اور اس چیز سے اس نے واقع میں اپنے باپ کے بھروسے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے سب سنبھال لیا تھا
اس وقت دلاور باران کو فخر سے دیکھ رہے تھے ہاں انہیں غصہ تھا کیونکہ وہ اسے جانتے تھے کوئی مانے نا مانے وہ تو جانتے ہی تھے کہ واقع میں باران نے ان دونوں کو بھگانے کی کوشش کی تھی پر شکر کہ باران نے سب سنبھال لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اس وقت ہاسپٹل کی سفید لابی میں آگے بڑھتا جا رہا تھا پیروں میں پشاوری چپل ( کھیڑی ) پہنے اور سر پر پشاور ٹوپی (چترالی ٹوپی ) سجائے ہمارا خان کمال لگ رہا تھا پھر وہ ایک طرف کو مڑا اور چند قدم چلنے کے بعد اسنے ایک کمرے کا دروازہ کھولا اور اندر داخل ہو گیا سامنے ہی علی یار اب تھوڑی بہتر حالت میں آنکھیں بند کیئے ہوئے بستر پر لیٹا ہوا تھا
باران قدم قدم چلتا ہوا اس تک پہنچا اسے علی یار پر پیار آگیا وہ جو زخموں سے چور ہونے کے بعد بھی بنا کوئی شکایت کیئے گہری نیند میں تھا شاید
اسنے اسکے ماتھے پر آئے ہوئے بالوں کو پیچھے کیا اور گھوم کو بستر کی دوسری طرف رکھے صوفے پر آ بیٹھا اسنے گردن کے پیچھے دونوں ہاتھوں کو رکھا اور صوفے سے سر ٹکا کر چھت کو گھورنے لگا جب اسکا موبائل بج اٹھا اسنے جلدی سے موبائل جیب سے نکال کر بند کرنا چاہا تاکہ علی یار کی نیند میں خلل نا پیدا ہو اسنے فون بند کیا اور علی کی طرف دیکھا شکر خدا کہ وہ جاگا نہیں
پھر وہ آہستہ سے کمرے سے باہر نکل گیا کمرے سے باہر نکل کر اسنے موبائل کو ایک بار گھورا جو ابھی علی کی نیند خراب کرنے کی وجہ بننے والا تھا تبھی موبائل دوبارہ بجنے لگے جہانزیب کالنگ پڑھنے کے بعد باران کے ماتھے پر بل نمایاں ہوئے تھے اسنے فون کان سے لگایا تو جہانزیب کی آواز کانوں میں پڑی
اسلام علیکم خان صاحب “
” واعلیکم السلام ڈی سی صاحب ۔۔۔۔۔۔ مجھے ایک پل کو لگا کہ میں عمران خان ہوں”
باران اس وقت ہاسپٹل کی پانچویں منزل کی لابی میں کھڑا نیچے گراؤنڈ فلور میں چلتے پھرتے لوگوں کو دیکھ رہا تھا
“ہر خان عمران خان تو نہیں ہوتا نا “
جہانزیب نے کرسی سے ٹیک لگائی اور آرامدہ سا ہو بیٹھا
“ہممم صحیح کہا ہر خان عمران خان نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔ تو بتائیے اس خان کو کیسے یاد کیا آپ نے”
“اس خان کو میں نے اس لیئے یاد کیا ہے کہ مجھے خان کو گرفتار کرنا ہے”
جہانزیب کے لیئے وہ عام سی بات تھی مگر باران کے لیئے نہیں کیا وہ اسے گرفتار کرنے کی بات کر رہا ہے مگر کیوں کیا اسے اس کے بارے میں سب پتہ چل گیا ہے ہاں کچھ لوگ تھے تو اسکے پیچھے کئی دنوں سے کیا وہ جہانزیب کے لوگ تھے اس سے آخر کہاں بھول ہوئی جو جہانزیب اس تک پہنچ گیا باران کو لگا ہاسپٹل کی چھت اس پر گر پڑی ہے ابھی تو وہ ایک مسلے سے نکلا ہے اور یہ مسئلہ
“خان لاہور میں معافیا گینگ کا لیڈر بدر کا دایاں ہاتھ پندرہ قتل اور بے شمار اغوا کیسز جو اس وقت بلوچستان میں پناہ لیئے بیٹھا ہے میرے پاس سارے ثبوت ہیں”
جہانزیب کہتا گیا اور باران کا دماغ دو سو بیس کی سپیڈ سے چلنے لگا اب اسے کیا کرنا چاہیئے؟
“تم زیادہ سے زیادہ خان کو گرفتار ہی کر سکتے ہو مگر پھر جانتے ہو کیا ہوگا زخمی شیر ایسی طاقت کے ساتھ تم پر ٹوٹ پڑے گا کہ تم ٹکڑے ٹکڑے ہو جاؤ گے”
باران کی بات کو سننا ہی تھا کہ جہانزیب کا بلند قہقہ ہوا میں گونج اٹھا
“کیا تم عمران خان کی بات کر رہے ہو “
اور پھر ایک قہقہ
باران بھی ہلکا سا مسکرایا
“تم چاہے جو سمجھو ویسے عمران خان کے بارے میں بھی یہ بات غلط نہیں ہے”
باران نے جیب سے موبائل نکالا
“مجھے تمہاری مدد چاہیئے “
جہانزیب کی بات پر باران نے ناسمجھی سے ابرو بلند کیئے
میری مدد “
“ہاں تمہاری مدد خان اس وقت بلوچستان میں ہے اور بقول تمہارے تم بلوچستان پورے کے سردار ہو تم ہی خان کا پتہ لگاؤ کہ وہ کہاں ہے اور اگر تم مجھے زیادہ فیور کرو تو اسے پکڑ کر میرے حوالے کر دو”
اور بس باران خان کا ایک جاندار قہقہ جو بلند ہوا تو پھر رکنے کا نام نہیں لیا
کیا ہوا “
جہانزیب اس سے یہ پوچھتا ہی رہ گیا مگر وہ اسے سن کب رہا تھا اس طرح ہنسنے کی وجہ سے اب باران کی آنکھوں سے پانی نکلنے لگ گیا تھا
اسنے انگلی سے آنکھوں کے کناروں کو صاف کیا
“میں تمہاری مدد ضرور کرونگا تم فکر مت کرو جلد ہی میں تمہیں اس کی خبر دونگا”
شکریہ خان صاحب
جہانزیب نے کہا تو باران نے بمشکل نچے ہونٹ کو دانتوں تلے دبا کر امنڈ آنے والی ہنسی کو کنٹرول کیا
پھر کچھ الوداعی کلمات کے بعد باران نے کال کاٹ دی اور نفی میں سر ہلاتا ہوا واپس کمرے میں داخل ہو گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ کمرے میں داخل ہوا تھا علی نے جھٹ سے آنکھیں بند کر لیں مگر باران نے اسے دیکھ لیا
کب سے جاگ رہا ہے تو”
باران اسکے قریب آ رکا
“جب سے تمہیں مجھ پر پیار آ رہا تھا اور تم میرے بال سنوار رہے تھے”
علی یار نے دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے کہا
“پیار نہیں آ رہا تھا سارے بال چہرے پر بکھرے ہوئے تھے انڈین ڈراموں کی چڑیل لگ رہے تھے تم میں نے تو ڈر کے مارے بال پیچھے کر دیئے آف اتنا خوفناک منظر تھا توبہ”
باران کانوں کو ہاتھ لگاتا صوفے پر آ بیٹھا
علی یار کا منہ یکدم ہی بگڑ گیا تھا
“اور تمہیں پتہ ہے تم کیا لگتے ہو انڈین ڈراموں کی فسادی ساس یا وہ جیٹھانی جو اپنی دیورانی کے حسن سے جلتی ہے تم بھی میرے خوبصورت بالوں سے جل گئے تھے ہے نا “
علی یار تو بس علی یار ہی تھا
“تم نے مجھے فسادی ساس کہا “
باران کا منہ اس ایک ٹائٹل پر کھلا کا کھلا رہ گیا
“ہاں کہا تو پھر “
علی کہاں ڈرنے والا تھا
“میں فسادی ساس تو تو اکچھا دھاری ناگن “
باران کے منہ میں جو آیا اسنے کہہ دیا پھر اسے علی یار کا چہرہ دیکھ کر احساس ہوا کہ یہ کچھ زیادہ ہو گیا وہ جو صدمے میں ہی چلا گیا تھا
“اچھا سوری چلو ناگن نہیں تو کوئی بھی اور اپنی پسند کا جانور ایڈجسٹ کر لو ناراض مت ہو”
باران کے لہجے میں واضح شرارت تھی
“یقین کر ابھی میرے پاس کوئی شے ہوتی تو میں تیرا سر پھاڑ دیتا”
علی یار نے روٹھ کر چہرا دوسری طرف کو پھیر لیا
“آج جرگے میں سب تمہارا پوچھ رہے تھے”
علی نے یکدم باران کی طرف دیکھا
“کیوں میرے بارے میں کیوں پوچھ رہے تھے “
“تیرے بارے میں ہی تو جرگہ تھا نا تو رنگے ہاتھ ان دونوں کے ساتھ پکڑا گیا تھا سارا بلوچستان تیرے خون کا پیاسا ہوا پھر رہا ہے اس لیئے تو میں یہاں آیا ہوں تیری حفاظت کے لیئے ایسا نا ہو کوئی تجھے سوتے میں مار کر چلتا بنے”
باران عام سے انداز میں کہہ رہا تھا جیسے یہ تو کوئی بڑی بات نہیں
“تو اب میں کیا کروں “
علی یار کا ڈرنا بنتا تھا
“اب تو کر ہی کیا سکتا ہے اب جو کرنا ہے لوگ کریں گے تیرے ساتھ”
باران نے کندھے اچکائے
“اور تو یہاں آرام سے بیٹھا ہے کچھ کر یار ان دونوں کو بچانے کے لئے تو بنے سوچے سمجھے کھڑا ہوا گیا اور میری بار تو آرام سے یہاں آ کر بیٹھ گیا ہے “
علی یار کو اس پر افسوس ہوا
“تو میں کیا کروں اگر ایک ہزار بندہ تمہیں مارنے کے لیئے آ گیا تو میں اکیلا کیا لوں گا ۔ فکر مت کر یار یہ شہادت کی موت ہوگی تو سیدھا جنت میں جائے گا “
اس کا انداز سمجھانے والے تھا
“اور تو جہنم میں جائے گا لکھ کر لے لے “
علی یار نے شہادت کی انگلی سے اسے وارن کرتے ہوئے کہا
“خیر ہے یار جہنم کے دروغہ سے میری اچھی بات چیت ہے کام چل جائے گا”
ان دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا
اور پھر ایک ساتھ ہی ہاسپٹل کے اس کمرے میں اونچے اونچے قہقہے گونجنے لگے
“جہنم کا دورغہ تیرے بچپن کا دوست ہے کیا”
علی یار نے ہنستے ہوئے کہا
“وہ تو تو ہے نا “
اور پھر بلند قہقہے
اتنے میں میل نرس کمرے میں آیا اور ان دونوں کو پاگلوں کی طرح ہمارے ہوئے دیکھ کر ایک پل کو دروازے میں ہی ٹھٹھک کر رہ گیا جب باران نے اسے اندر آنے کا اشارہ کیا تو وہ آگے بڑھا اور اسنے میز پر چند دوائیاں رکھیں اور جگ سے گلاس میں پانی ڈال اسنے علی یار کو بیڈ پر بیٹھنے میں مدد دی باران بھی آگے بڑھا اور علی کو بیڈ پر بٹھا پھر اس نرس نے علی کو دوائی دی اور کمرے سے نکلتا چلا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے






