Faqeer e Muhabat by Nida e Eman Episode 9

- Writer
- Nida e Eman
- Genre
- Romantic
- Language
- Urdu
About this novel
Faqeer e Muhabat (Urdu: فقیر محبت) Episode 9 by Nida e Eman moves to Turkey a few months later, where Rabail feels she is being watched. In Lahore, Jahanzeb decides to end his marriage and finally tells his mother the truth, while Sawabia brings Rabail a proposal she did not expect.
In Balochistan, Baran stands alone against a jirga that has sentenced a young couple to death for marrying by choice, and risks everything to get them out. This episode deals with honour killing and ends in tragedy.
ناول: فقیر محبت
ازقلم: ندائے ایمان
میری ماں کے نام
نویں قسط
چند ماہ بعد
یہ ترکی کے ایک رہائشی علاقے کا منظر تھا ایک ہی طرز پر بنے بہت سے گھروں کو دیکھ کر لگتا تھا گویا وہاں کی ثقافت لوگوں کے دلوں میں بہت گہری بسی ہوئی تھی
انہیں میں سے ایک گھر سے وہ سفید عبائے پر بادامی حجاب باندھے نکل رہی تھی اور چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی سڑک کے کنارے چلنے لگی پھریکدم وہ گھومی آج پھر وہی احساس کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہے اس نے ادھر ادھر نظریں گھمائیں مگر وہاں کوئی نہیں تھا پہلے پہل جب اسے یہ احساس ہوتا تھا کہ کوئی اسکا پیچھا کر رہا ہے کہ کوئی اسے مسلسل دیکھ رہا تو یہ احساس اسے ڈرا جاتا تھا مگر پھر آہستہ آہستہ اسکا یہ ڈر ختم ہوگیا اسنے سوچا کہ اگر کسی نے اسکے ساتھ کچھ کرنا ہی ہے اسے اغوا کرنا ہے یا کچھ بھی تو اسے ہزار موقع ملے ہیں مگر اسنے ایسا نہیں کیا اسنے کندھے اچکائے اور پھر سڑک کنارے چلنے لگی پھر اسنے گھڑی میں وقت دیکھا تو اسکی رفتار میں تیزی آ گئی وہ اب دائیں طرف مڑی اور رفتار کو مزید بڑھا دیا
سفید سنیکرز سڑک پر اب تقریباً بھاگ رہے تھے کچھ دیر بعد وہ ایک عمارت کے سامنے ٹھہر گئی اور بے ترتیب ہوتی سانسوں کو بحال کرنے لگی پھر کندھے پر ٹکائے سیاہ لیدربیگ کو درست کرتی وہ اس عمارت کے اندر داخل ہو گئی یہ ایک مدرسہ تھا اسنے ترکی آتے ساتھ ہی مدرسوں کی تلاش شروع کر دی تھی اور قسمت سے اسے گھر کے نزدیک ہی ایک مدرسہ مل گیا تھا وہ اب ایک کلاس میں داخل ہو رہی تھی وہ کلاس میں داخل ہوئی اور ایک کرسی پر ٹک گئی وہاں پر موجود تمام لڑکیاں ترک ہی تھیں پہلے پہل رابیل خود کو ان میں مس فٹ سمجھ کر انکمفرٹیبل ہوتی تھی مگربعد میں اسے عادت ہو گئی اور تو اور ایک دو لڑکیوں سے تو اسکی اچھی خاصی بات بھی تھی وہ لڑکیاں جو انگریزی جانتی تھیں
یہ حفظ کی کلاس تھی پاکستان میں بھی وہ حفظ تو کر رہی تھی مگر ساتھ ہی ساتھ تفسیر بھی کر رہی تھی مگر یہاں ابھی وہ صرف حفظ پر ہی فوکس کر رہی تھی
پھر استاذہ کلاس میں آئیں اور انہوں نے پڑھانا شروع کر دیا
یہ ڈیڈھ گھنٹے کی کلاس تھی اور ڈیڑھ گھنٹے میں کوئی بھی اس کمرے سے باہر جانے والا نہیں تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دوپہر کے وقت مدرسے سے نکلی مگر ترکی میں موسم کی وجہ سے وقت کا اندازہ نہیں ہوتا تھا ہر وقت آسمان پر چھائے گہرے سیاہ بادل اندھیرا سا کیئے رکھتے تھے اسی گہرے آسمان پر اڑتے وہ پرندے جو ترکی کی پہچان ہیں ترکی کی فضاؤں میں شور برپا کیئے ہوئے تھے
وہ انہیں پرندوں کو دیکھتی آگے بڑھ رہی تھی کہ ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی
آہ یہ ترکی کا غیر متوقع موسم
مگر شکر کہ وہ گھر کے قریب ہی تھی وہ دور سے اپنا گھر دیکھ سکتی تھی
وہ تیز تیز چلتی ہوئی گھر کے اندر داخل ہو گئی
بارش اب تیز ہو رہی تھی اورہر شے کو بھگا رہی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“آفس جا رہے ہو بیٹا “
“جی امی “
صدف بیگم جہانزیب کے کمرے میں آئیں تو وہ نکلنے کے لیئے بلکل تیار تھا بس اب گھڑی پہن رہا تھا
“بیٹا آتے ہوئے سلینہ کو لے آنا کب تک یوں ناراض رہو گے”
صدف بیگم بیڈ پر آ بیٹھیں
“امی ہر روز ایک ہی بات کیوں کرتی ہیں آپ سلینہ اب اس گھر میں نہیں آئے گی فیصلہ ہو چکا ہے “
کس نے کر دیا فیصلہ ؟ جہانزیب شادی کرنے کی بھی تمہیں ہی جلدی تھی اور اب اسے چھوڑنے کی بھی تمہیں جلدی ہے شادی ہے بیٹا کوئی کھیل تماشہ نہیں ہے”
اتنے دنوں سے اپنے بیٹے کا ایک ہی جواب سن کر وہ اب اکتا چکی تھیں
“امی آپ کچھ نہیں جانتی تو آپ اس معاملے میں مت پڑیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ “
اسنے شیشے میں اپنی ماں کے عکس کو دیکھتے ہوئے کہا
“تو مجھے بتاؤ کیا بات ہے پچھلے اتنے مہینوں سے میں تم سے پوچھ رہی ہوں اخر ایسا کیا ہو گیا ہے کہ تم سلینہ کو اسکے ماں باپ کے گھر چھوڑ آئے اور لینے بھی نہیں جا رہے سلینہ بھی میری کال نہیں اٹھا رہی آخر کیا بات ہے”
“بات جو بھی ہے مگر یہ طے ہے کہ میں سلینہ کو طلاق دے رہا ہوں “
وہ اپنی ماں کی طرف پلٹا
جہانزیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
صدف بیگم اسکی بات سن کر سکتے میں چلیں گئی تھیں
اسنے اپنی ماں کو ایک نظر دیکھا اور کمرے سے نکلتا چلا گیا
پیچھے وہ اب تک حیران بیٹھی تھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے اس حصے میں آؤ تو وہ بلکل ویسا ہی تھا خاموش سا بہت سے رازوں کو اپنے اندر دفن کیئے ہوئے وہ علاقہ کچھ الگ سا تھا اپنے اندر ایک ایسی کشش رکھے ہوئے تھا کہ جو ایک بار بلوچستان آ جائے تو اسے پھر بلوچستان سے محبت ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیکھنے میں بلوچستان عام علاقوں جیسا ہی تو ہے سڑکوں پر بھیڑ بھی ہے اور شور بھی مگر ایک خوشبو بسی ہے وہاں کی مٹی میں خون کی خوشبو۔ جب میں نے یہ ناول لکھنے کے بارے میں سوچا تو یہ محض ایک کہانی تھی ہاں کچھ حقائق پر مبنی کہانی مگر مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ کہانی یوں میرے سامنے حقیقت کا روپ دھار کر کھڑی ہو جائے گی
باران اس وقت لوگوں سے بھرے ڈیرے میں تیز تیز قدموں کے ساتھ داخل ہو رہا تھا
اسے دیکھ کر وہاں موجود سب لوگ کھڑے ہوگئے تھے دلاور خان بھی کھڑے ہوئے تھے
پھر باران اپنی مخصوص جگہ پر براجمان ہوا تو سب بیٹھ گئے
یہ جرگہ باران نے ہی بلایا تھا کیونکہ اسے جو خبر ملی تھی اسے وہ غلط ہونے سے روکنا تھا ۔ باران نے سردار بنتے ہی جو پہلا کام کیا تھا وہ یہ کہ علی کے ساتھ مل کر اسنے چند لوگوں کو ایک خاص کام پر لگایا تھا کہ قبیلے اور پورے بلوچستان کی خبریں وہ باران تک پہنچائیں گے اور انہیں میں سے ایک جاسوس نے اسے وہ خبر دی تھی جسے سنتے ہی باران کا خون کھول اٹھا تھا
باران سے ہٹ کر مجمے پر نظر گھماؤ تو ایک طرف ایک عورت اور اسکے ساتھ ہی ایک آدمی بہت بری حالت میں موجود تھے زخموں سے چور دونوں کو شاید بہت بری طرح مارا گیا تھا باقیوں کی نسبت وہ دونوں ڈیرے کی کچی زمین پر بیٹھے تھے
باران نے انکی طرف دیکھا اسکا دل چاہا وہ بلوچستان کو آگ لگا دے
“سردار ویسے تو یہ معاملہ ہمارے قبیلے کا تھا اور ہم خود ہی اس کا فیصلہ کر لیتے مگر چونکہ سردار مراد خان کی جو بلوچستان میں عزت ہے اور ان پر سب کے بھروسے کی وجہ سے ہر معاملے میں انکی رائے لی جاتی تھی اور پھر انکے بعد اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دلاور خان سے رائے لی جاتی تھی اس لیئے ہم بس آپکے بلانے پر یہاں موجود ہیں تاکہ آپ اس معاملے میں اپنی رائے دیں ۔ تو بتائیں سردار آپکی کیا رائے ہے “
ایک اونچی پگڑی والے نے بات شروع کی تو باران نے اسکی طرف دیکھا
“میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ سب میرے کہنے پر یہاں آئے ۔ جہاں تک اس معاملے کا سوال ہے تو …….
دلاور خان کی سانسیں مانو تھم گئی تھیں وہ باران کو جانتے تھے وہ کبھی وہ فیصلہ نہیں کرے گا جو یہ سب لوگ کر چکے تھے اور پھر کیا ہو گا یہ سوچ کر ہی دلاور خان کانپ گئے تھے ایک نا ختم ہونے والی دشمنی یعنی نا ختم ہونے والی خون کی لڑائی ہر روز کسی کا قتل آئے دن جرگے روتی بلکتی ماؤں کی دوہائیاں یتیموں کی چیخیں اور بیواؤں کی صدائیں۔ آہ باران وہ فیصلہ مت سنانا جو تم سنانے والے ہو
“تو سردار مراد خان کا وارث آپکے فیصلے سے اختلاف کرتا ہے”
سارا جرگہ ایک پل کو سن ہو گیا دلاور خان نے ایک سرد آہ بھری کاش باران انھیں اسے کچھ سمجھانے کا موقع دیتا پر اسنے تو دلاور خان کو بھی سب کی طرح ہی جرگے کا پیغام بھیجا اور خود کہیں غائب ہو گیا شاید وہ بھی دلاور خان کی نصیحتوں سے بچنا چاہتا تھا
“سردار باران خان کے نزدیک ان دونوں نے کوئی جرم نہیں کیا اگر ان دونوں نے نکاح کیا ہے تو یہ انکا حق تھا اب آپ سب کو لگتا ہے کہ بھاگ کر نکاح کرنا غلط تھا تو مجھے بتائیں انہیں یہ کرنے پر مجبور کس نے کیا کیا آپ ان کی شادی کر وا دیتے”
وہ رکا
“نہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔ غلط تو یہ تب ہوتے جب یہ نکاح نہیں گناہ کرتے مگر انہوں نے خدا کو گواہ بنا کر نکاح کیا ہے ہماری عزت رکھی ہے تو یہ غلط کہاں سے ہو گئے ۔ آپ ان کو قبول کر لیں انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا “
“دلاور خان اپنے اس شہری بیٹے کو کہیں کہ سوچ سمجھ کر بات کرے کیا یہ جانتا نہیں کہ یہ کیا بول رہا ہے”
وہ سردار یکدم اپنی جگہ سے اٹھا تھا اور اسکے اٹھتے ہی کچھ اور لوگ بھی اسکے ساتھ ہی اٹھے تھے
“سردار گلستان بلوچ تحمل سے کام لیں یہ محض سردار باران خان کی رائے ہے ۔ آپ سب کے پاس اختیار ہے کہ آپ اس رائے سے اختلاف کر سکیں مگر تحمل سے۔ بیٹھ جائیں”
دلاور کا انداز سمجھانے والا تھا
“یہ محض میری رائے ہی نہیں بلکہ یہ اسلام ہے اسلام عورتوں کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔”۔
کیا اسلام عورتوں کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ خاندان کی دہلیز کو ٹاپ کر گھر سے بھاگ جائیں
“سردار میری بات مکمل ہونے دیں ۔”
وہ سردار جو ابھی دلاور کے سمجھانے پر بیٹھا تھا پھر بول پڑا
“کیا بات مکمل ہونے دوں اب تم جیسے کل کے بچے ہمیں اسلام سکھائیں گے چھوٹے خان یہ تو قیامت کی نشانی ہے کہ قیامت کے نزدیک لونڈے اسلام پر تقریریں کریں گے ہے کہ نہیں ایسا “
اس نے سب سے رائے طلب کی تو سب لوگوں نے اسکی ہاں میں ہاں ملائی
“ہاں اور قیامت کی نشانی یہ تو نہیں ہے کہ ہر طرف ظلم بڑھ جائے گا “
اس بار باران دھاڑا تھا
“یہ سراسر ظلم ہے کہ آپ دو محبت کرنے والوں کو سزائے موت سنا دیں ہمارا دین تو ہمیں سکھاتا ہے کہ دو محبت کرنے والوں کا نکاح کر دو اور ہمارے نبی نے بھی یہی کہا تھا جب آپ صلی علیہ وآلہ وسلم کع پتہ چلا کہ فلاں عورت کا نکاح زبر دستی کرایا گیا ہے ۔• (راوی اور واقعہ: صحیح بخاری [صحیح البخاری، حدیث: 5138] اور دیگر کتبِ حدیث میں حضرت خنساء بنت خذام انصاریہ رضی اللہ عنہا کی روایت موجود ہے کہ وہ ایک بیوہ (ثیبہ) تھیں۔ ان کے والد نے ان کی مرضی کے خلاف ان کا نکاح کر دیا تھا، جسے انہوں نے ناپسند کیا۔ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو آپ ﷺ نے ان کے والد کے کیے ہوئے اس نکاح کو رد (فسخ/ختم) کر دیا سنن نسائي، حدیث: 3270۔)
• حکمِ شریعت: اس واقعے سے یہ اصول ثابت ہوا کہ بالغہ (بیوہ یا مطلقہ) عورت کا نکاح اس کی رضا مندی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا، اور اگر زبردستی کر دیا جائے تو اسے ختم کرانے (فسخ کروانے) کا شرعی اختیار ہوتا ہے۔
“اور اب آپ خود کو دیکھیں کہ آپ کہاں کھڑے ہیں “
اس بار کوئی نہیں بولا شاید سب کوئی دلیل سوچ رہے تھے مگر اسلام کے آگے دلیلیں کہاں تھی مگر جو چیز تھی ہر شے سے آگے وہ تھی انا جو آپ کو ہر شے سے الٹا پھروا دیتی ہے چاہے وہ آپکا مذہب ہی کیوں نا ہو
“ٹھیک ہے پھر ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ فیصلہ سرداران پر چھوڑتے ہیں ۔ زیادہ سردار جس کا ساتھ دیں گے اسی کا فیصلہ آخری فیصلہ مانا جائے گا۔ کیا کہتے ہیں سردار باران خان “؟
باران نے ایک بار کچی زمین پر بیٹھے ان دو محبت کرنے والوں کو دیکھا محبت کرنا اتنا بڑا جرم تو نہیں کہ سزائے موت سنا دی جائے
( نہیں میں ایسا نہیں ہونے دونگا )
سرداران کا فیصلہ کو بھی ہو مگر وہ فیصلہ کر چکا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“رابیل آ گئی تم “
“جی آپی “
رابیل اسکے ساتھ ہی صوفے پر ٹک گئی اور اسکے کندھے پر سر رکھ کر آنکھیں موند گئی
“کیا ہوا “
ثوابیہ نے اسکی طرف دیکھ کر پوچھا
“کچھ نہیں “
وہ یونہی آنکھیں بند کیئے بیٹھی رہی
“اچھا آج رات مجھے اور احمد کو ایک ڈنر پر جانا ہے ہمیں دیر ہو جائے گی اپنے لیئے کچھ بنا لینا یا کچھ آرڈر کر لینا ہمم”
” ہممم”
” کلاس کیسی تھی آج کی “
ثوابیہ نے گردن کو تھوڑا ترچھا کرتے ہوئے اپنا گال رابیل کے سر پر ٹکا دیا
” اچھی تھی “
وہ شاید ابھی مختصر ہی جواب دینے کے موڈ میں تھی
” رابیل تم سے ایک بات کروں”
ثوابیہ تھوڑی سی جھجھکی
” ہمم “
رابیل بس ہممم ہممم ہی کر رہی تھی اف
“دلاور انکل یاد ہیں تمہیں “
ثوابیہ نے اسے کچھ یاد کروانا چاہا
“نہیں آپی میں انہیں بھول گئی ہوں وہ کون ہیں “
اس بار جو وہ ہمم سے نکلی تو پھر اگلے کو چپ کرا گئی
” رابیل “!
ثوابیہ کو تو اس کی بات سن کر صدمہ ہی ہوگیا
“ہاں تو آپی آپ بھی تو ایسے پوچھ رہی ہیں کہ تمہیں دلاور انکل یاد ہیں کہ نہیں جیسے میں نے انہیں بچپن میں دیکھا تھا اور اب شاید وہ مجھے یاد نہیں ہونگے ابھی چند مہینے پہلے ہی تو ملے تھے”
اسنے نا ہی آنکھیں کھولیں اور نا ہی سر اٹھا بس منہ چلایا
“رہنے دو بات ہی نہیں کرنی مجھے”
ثوابیہ نے چہرا موڑ لیا
“آ پی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا سوری کیا بات ہے بتائیں “
وہ اب سیدھی ہو بیٹھی
ثوابیہ اسکی طرف مکمل گھومی
“دلاور انکل نے اپنے بیٹے باران کے لیئے تمہاری بات کی ہے وہ پہلے بابا سے بھی بات کر چکے تھے پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر خیر مجھے تو باران تمہارے لیئے بہت پسند ہے تم بتاؤ تم کیا کہتی ہو ؟ “
ثوابیہ اسکے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام چکی تھی
“مگر آپی یہ کب ہوا “
وہ حیران تھی
“تم یہ چھوڑو کہ کب ہوا بس یہ سوچو کہ اب انہیں کیا جواب دینا ہے تم وقت لے لو سوچ لو اچھی طرح پھر بتا دینا مجھے۔ تمہارا جو فیصلہ ہوگا میں تمہارا ساتھ دونگی “
رابیل ہکا بکا سی اسے دیکھ رہی تھی
“کسی قسم کی کوئی زور زبردستی نہیں ہے رابیل یہ تمہارا اپنا فیصلہ ہوگا”
رابیل ہلکا سا مسکرائی
“دانین کی شادی پر تم نے اسے دیکھا تھا نا ؟ “
اسے وہ حسن صاحب اور دلاور کے ساتھ کھڑا اکتایا ہوا شخص یاد آیا اور پھر وہ وہاں بھی تو کھڑا تھا سیڑھیوں کے پاس جہانزیب کے ساتھ اور ہاں بارش میں بیچ سڑک پر عین اسکے پیچھے ہاتھ میں گن لیئے وہ وہی تو تھا
” کہاں کھو گئی رابیل “
ثوابیہ نے اسے ہلایا تو وہ ہوش میں آئی
“جی آپی دیکھا تھا “
“تو کیسا لگا تھا “
ثوابیہ آکسائیٹڈ سی ہو گئی
“ٹھیک ٹھیک تھا “
“بس ٹھیک ٹھیک تھا ساری لڑکیاں شادی پر بس اسے ہی دیکھ رہی تھیں اور تمہیں وہ بس ٹھیک ٹھیک ہی لگا “
ثوابیہ کو افسوس ہوا
“اب ایسا بھی کوئی شہزادہ گلفام نہیں تھا کہ ساری لڑکیاں اسے ہی دیکھ رہی تھیں۔ میں تو نہیں دیکھ رہی تھی اسے اور مجھے دیکھنا بھی نہیں ہے “
اسنے اکتائے ہوئے لہجے میں کہا اب اتنا بھی ہینڈسم نہیں تھا جتنا آپی کہہ رہی ہیں
“ایک بار یہ رشتہِ طے ہو جائے پھر میں تم سے پوچھوں گی کہ وہ کسی شہزادے سے کم ہے کہ نہیں”
ثوابیہ نے پورے یقین سے کہا
کیا اسے جہانزیب کے بعد کوئی اور اچھا لگ سکتا تھا ؟ رابیل نے ایک پل کو اپنے دل سے پوچھا
نہیں ، نہیں ، نہیں
اور جواب سامنے تھا
“آپی میں فریش ہو کر آتی ہوں بہت بھوک لگ رہی ہے”
وہ اپنی چیزیں اٹھاتی صوفے سے اٹھی
اور اپنے کمرے کی طرف بڑھنے لگی
“اس بارے میں دل سے سوچنا رابیل”
ایک پل کو ٹھہر کر اس نے ثوابیہ کی بات سنی اور آگے بڑھ گئی
دل تھا ہی کب اسکے پاس جو وہ دل سے یہ اہم کام لیتی وہ تو اب تک شاید کسی ایسے ناقدرے کے پاؤں کی دھول بنا ہوا تھا جوانجان بنا ہرروز اسے اپنے پاؤں تلے روند ڈالتا تھا بنا اس بات کی پرواہ کیئے کہ جس کا یہ دل ہے اسے کتنی تکلیف ہوتی ہوگی
وہ اپنے کمرے میں آئی اور بیڈ پر چت لیٹ گئی
اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی جہانزیب کے ہاتھوں رسوا ہونے کے بعد بھی اسے کیوں تکلیف ہو رہی ہے شادی تو ہونی ہی ہے اور یہ طے ہے کہ جہانزیب سے نہیں ہو گی پھر تکلیف کیوں ہو رہی ہے کیا وہ اب تک جہانزیب سے ۔۔۔۔
وہ اٹھ بیٹھی
نہیں ایسا نہیں ہو سکتا جہانزیب نے اسکے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا اسکی عزت اسکی نیک نامی چھین لی اسکا باپ اس سے چھین لیا اور وہ اب تک جہانزیب سے محبت کر رہی ہے نہیں ایسا نہیں ہونا چاہیئے ایسا نہیں ہونا چاہیئے
وہ گھٹنوں پر سر ٹکا گئی
کاش وہ سب نا ہوا ہوتا اسکی طرح جہانزیب بھی اس سے محبت کرتا وہ اب سلینہ کی جگہ جہانزیب کی بیوی ہوتی
وہ بس یہ سوچ کر رہ گئی
اگر وہ اب بھی جہانزیب سے محبت کرتی ہے تو اج اسے سات سال ایک ماہ اور دس دن ہو گئے جہانزیب سے محبت کرتے ہوئے
اگر کوئی اس وقت رابیل سے پوچھتا کہ تمہیں کتنے گھنٹے کتنے منٹ ہوگئے جہانزیب سے محبت کرتے تو شاید وہ یہ بھی بتا دیتی
پھر اس کمرے میں اداسی گھلنے لگی اسکی سسکیوں کے ساتھ ہی گھٹن بڑھنے لگی مگر اسنے سر نہیں اٹھایا یونہی روتی رہی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“میرا فیصلہ یہ ہے کہ ان دونوں کو یہاں سے دورغیرآباد کھلے میدان میں لے جا کر قتل کر دینا چاہیئے اور سردار باران خان کا فیصلہ یہ ہے کہ جنہوں نے ہماری عزت کو یوں پامال کیا ہمیں انہیں اپنے سر پر بٹھا لینا چاہیئے تو بتائیں آپ سب کس کے حق میں ہیں “
تمام سرداران نے بنا کچھ سوچے سمجھے سردار گلستان کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا
باران نے ایک لمحے کو اپنی آنکھیں بند کیں
کب تک محبت کرنے والے اس طرح بیٹھے روتے رہیں گے اسکے سامنے اسکی اپنی ماں تھی وہ خود تھا وہ لڑکی تھی بیچ سڑک پر بیٹھی اپنے اللّٰہ سے شکایت کرتی ہوئی وہ لڑکی
اسنے آنکھیں کھولیں سامنے ہی وہ دونوں آسمان کو دیکھ رہے تھے کسی کو اپنی التجا سنا رہے تھے
نہیں میں ایسا نہیں ہونے دونگا
یہ ایک عزم تھا جو وہ اپنے دل میں کر چکا تھا
“ٹھیک ہے جرگے کا فیصلہ ہو چکا ہے کل اسی وقت اس فیصلے پر عمل ہو گا تب تک یہ دونوں یہیں میرے ڈیرے پر ہی قید رہیں گے”
دلاور خان کی آواز پر باران نے بے یقینی سے انہیں دیکھا وہ اس فیصلے سے راضی تھے وہ راضی تھے کہ محبت کرنے والوں کو سرعام قتل کر دیا جائے
پھر وہ تلخ سا مسکرایا
آخر ان میں بھی تو یہی خون دوڑتا ہے
ہاں ان میں بھی تو اسی علاقے کا ہی خون ہے مگر باران شاید یہ بھول رہا تھا کہ اس میں بھی تو یہی خون گردش کرتا ہے
اچھے اور برے لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہیں باران یوں کسی ایک علاقے سے ظلم کو مت جوڑو
ایک ہوا کا جھونکا اسے چھوتا ہوا یہ کہتا گزر گیا
وہ ان دونوں کو دیکھ رہا تھا اب ان دونوں کو ایک طرف کو لے جایا جا رہا تھا
تب اس عورت نے باران کی طرف دیکھا
باران کو لگا کہ اسکی روح کسی نے کھینچ لی ہو اس عورت کی آنکھوں میں کیا کچھ نہیں تھا درد تڑپ شکایت وہ سب کچھ جو اسکی روح کھینچنے کے لیئے کافی تھا مگر ایک شے نہیں تھی اسکی آنکھوں میں آنسو ہاں آنسو نہیں تھے ان آنکھوں میں شاید وہ تو شروع دن سے ہی اپنے انجام سے واقف تھیں یہ آنکھیں جانتی تھیں کہ وہ یونہی کسی دن ایک لاش کی صورت کسی بیابان میں ملیں گیں
یہ کہانی بہت پہلے سے میرے ذہن میں تھی لکھی جا چکی تھی مگر ابھی چند دن پہلے جو خبر ملی تو مجھے لگا کہ جیسے یہ کہانی زندہ ہو کر میرے سامنے آ کھڑی ہوئی ہو بلوچستان کے ایک قبیلے میں پسند کی شادی کرنے کے جرم میں خاتون کو نو اور مرد کو اٹھارہ گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا میں تو اسے شہادت ہی کہوں گی محبت میں مرنا شہادت ہی تو ہوتا ہے اور اس چوبیس سالہ لڑکی شیتل نے بھی تو یہی کہا تھا شہادت سے پہلے کہ میں محبت کے نام پر قربان ہو رہی ہوں اور یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے ہزاروں واقعات تاریخ میں گم ہو چکے ہیں مگر میں ان ناانصافیوں کو گم نہیں ہونے دوںگی میں سب کو چیخ چیخ کر بتاؤں گی کہ کر لو ظلم اگر اللّٰہ نے تمہیں ڈھیل دے دی ہے تو مگر یاد رکھنا جب اللّٰہ نے تمہاری رسی کھینچی تو تمہیں اس دنیا میں کوئی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی روتے پھرو گے ۔۔۔۔۔ آہ پر جب تک رسی کھینچی نہ جائے لوگ سمجھتے بھی تو نہیں ہیں اور بعض لوگ تو اپنا کیا بھگت کر بھی سمجھتے نہیں ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ رات گئے گھر میں داخل ہوا تھا سارا گھر اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا
اسنے ایک سرد آہ بھری اور قدم صدف بیگم کے کمرے کی طرف بڑھا دیئے
کمرے کا دروازہ کھول کر اسنے اندر جھانکا سامنے ہی صدف بیگم دوائیوں کے زیر اثر نیند میں تھیں اسنے آہستہ سے دروازہ بند کر دیا
اب اسکا رخ کچن کی طرف تھا کام کی مصروفیت کی وجہ سے اسنے لنچ بھی صحیح سے نہیں کیا تھا کچن کا بلب روشن کرتے ہی وہ فرج کی طرف بڑھا تھا فرج سے ایک ڈونگا نکال کر اسنے ڈھکن ہٹایا تو اسکے لب مسکرائے اسکا پسندیدہ سالن کریلے گوشت وہ اب سالن کو اوون میں رکھ چکا تھا اور ہاٹ پاٹ سے روٹیاں نکال کر اب وہ پلیٹ اور پانی وغیرہ میز پر رکھ چکا تھا جب اوون کی گرین بتی جلی تو وہ اسکی طرف بڑھ گیا اوون سے سالن نکالتے ہی سارے کچن میں سالن کی خوشبو پھیل گئی اسکی بھوک اور بڑھ گئی تھی وہ سالن نکال کر میز پر آ بیٹھا
اب وہ مزے پر بیٹھ کر کھانا کھا رہا تھا اسی پل صدف بیگم نے کچن میں جھانکا تو اسنے انہیں دیکھا
“آج بہت دیر کر دی تم نے “
صدف بیگم اسے خود کو دیکھتا پا کر اندر چلی آئیں
“آپ کیوں اٹھ گئیں سوئی رہتیں “
اسنے گلاس میں پانی انڈیلتے ہوئے کہا
صدف بیگم کچھ نہیں بولیں
“سالن بہت اچھا بنا ہے “
جہانزیب نے تعریف کرنا ضروری سمجھا سالن سچ میں بہت اچھا بنا تھا
“اب مجھ سے نہیں پکتے تمہارے لیئے کھانے جہانزیب اپنی بیوی کو لے آؤ مجھے بھی کھلائے اور تمہیں بھی”
صدف بیگم نے موقع پاتے ہی جھٹ سے اس بارے میں بات کا آغاز کر دیا
“جی جیسے وہ پہلے ہمیں کھانے پکا پکا کر کھلاتی رہی تھی اب بھی کھلائے گی”
جہانزیب نے ایک نوالہ منہ میں رکھا
“وہ تو بچی ہے ابھی آہستہ آہستہ اپنی زمیداریاں سمجھ جائے گی۔۔۔۔۔۔۔جہانزیب اسے لے آؤ “
انہوں نے ہاتھ آگے بڑھا کر اسکے ہاتھ پر رکھ دیا
“بچی ہے وہ ۔۔۔۔۔۔۔آپکو لگتا ہے وہ بچی ہے جو اسنے کیا ہے نا اگر میں آپکو بتا دوں تو آپ زندگی بھر اسکا نام نہیں لیں گی ایسی حرکتیں بچے نہیں کرتے “
وہ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا
“وہی تو تم مجھے بتا نہیں رہے آخر اسنے ایسا کیا کیا ہے جو تم نے اس سے یوں اپنی آنکھیں پھیر لی ہیں کتنی محبت سے بیاہ کر لائے تھے تم اسے تم نے کیا کچھ نہیں کیا یہ شادی کرنے کے لیئے شادی ہے جہانزیب کوئی بچوں کا کھیل نہیں جسے جب چاہا ختم کر دیا “
اس بار صدف بیگم کو غصہ آ گیا تھا وہ اب تھک چکی تھیں اس دیوار سے سر ٹکراتے ٹکراتے
“یہی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کہ میں نے سلینہ سے محبت کی وہ ہمارے خاندان کے قابل نہیں تھی امی اسے ہمارے خاندان کی عزت کی کوئی پرواہ نہیں تھی اسے تو بس اپنی ہی پڑی تھی “
اسنے کچن سے باہر کی طرف اپنے قدم بڑھا دیئے
“جہانزیب تم آج فجر سے پہلے پہلے میرے کمرے میں آؤ گے اور مجھے سب سچ سچ بتاؤ گے کہ آخر ہوا کیا ہے ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا “
جہانزیب انکی بات سن کر ٹھہر گیا
وہ اپنی جگہ سے اٹھیں عین اسکے سامنے آ کھڑی ہوئیں
“جلدی کرنا جہانزیب “
پھر وہ وہاں رکی نہیں اپنے کمرے میں آ گئیں پیچھے وہ ضبط سے آنکھیں بند کیئے کھڑا رہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باران خالی سڑک پر گاڑی دوڑاتا جا رہا تھا رات کے اندھیرے میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس روشن تھیں ایک ہاتھ سے سٹیرنگ کو قابو کیئے اسنے دوسرے ہاتھ سے گاڑی کو چوتھےگئیر میں ڈالا ہی تھا کہ گاڑی کی رفتار مزید تیز ہو گئی تبھی اسکا فون بجا جو ساتھ والی سیٹ پر ہی رکھا تھا اسنے ہاتھ بڑھا کر فون اٹھایا مگر ان نون نمبر دیکھ کر اسکے ماتھے پر بل پڑے تھے اسنے فون کان سے لگا لیا
“ہیلوخان “
ایک لمحے میں ہی خان کے ماتھے کے بل صاف ہو گئے تھے وہ بدر کی آواز پہچان سکتا تھا
“کیسے ہو تم اتنے مہینے ہو گئے تم ملنے ہی نہیں آئے اتنے کام پڑے ہیں کب آؤ گے خان”
بدر کے اس قدر میٹھے لہجے پر خان نے ایک بار کو فون کان سے ہٹا کر اسے گھورا تھا
“بدر یہ چھٹی بار ہوگا کہ میں تمہاری وجہ سے اپنا نمبر بدل لونگا اگر آج کے بعد تم نے دوبارہ مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی نا بدر تو ۔۔۔۔۔۔ “
” تو کیا کرو گے مجھے مار دو گے “
“نہیں بدر میں تمہیں ماروں گا نہیں بلکہ ثبوتوں کے ساتھ تمہارے کارنامے دنیا کو بتاؤں گا تمہارے سارے کالے دھندوں کے راز فاش کر دونگا ۔ تمہیں مجھ سے ڈرنا چاہیئے بدر کیونکہ میں تمہیں تمہارے سائے سے بھی زیادہ جانتا ہوں مجھ سے دشمنی تمہیں بہت مہنگی پڑے گی بدر بہت مہنگی”
چند ماہ پہلے
وہ جہانزیب کے ساتھ ہی ایئرپورٹ سے نکلا تھا پھر کچھ الوداعی کلمات کے بعد وہ دونوں اپنی اپنی گاڑیوں کی طرف بڑھ گئے تھے
باران کا رخ بدر کے موجودہ ٹھکانے کی طرف تھا وہ پہلے بھی بدر سے ملنے گیا تھا مگر حسین اور اسکی باتیں سن کر وہ رابیل کو بچانے کے لیئے وہاں سے نکل آیا تھا اب پھر وہ وہاں جا رہا تھا کیونکہ جو کام وہ کرنے آیا تھا اسے وہ تو کرنا ہی تھا
اسنے گاڑی ایک بلڈنگ کے سامنے روکی اور گاڑی سے باہر نکل آیا وہ اب اس بلڈنگ میں داخل ہو رہا تھا وہ سیدھا چلتا ہوا ایک کمرے کے سامنے روکا اسنے ایک گہری سانس لی اور اسنے ایک جھٹکے سے دروازہ کھول دیا سامنے ہی بدر بیڈ پر تقریباً لیٹے ہوئے حراب مشروب کے مزے لوٹ رہا تھا
باران کو دیکھتے ہی وہ سیدھا ہو بیٹھا
باران کمرے میں داخل ہوا اور اسنے اپنے پیچھے دروازہ بند کر دیا
“آؤ آؤ خان بیٹھو”
اسنے باران کو اسکے ساتھ بیڈ پر بیٹھنے کا اشارہ کیا پر وہ نہیں بیٹھا
“کیا ہوا ؟ “
بدر نے حرام مشروب کا گلاس بیڈ کے نیچے رکھتے ہوئے پوچھا تاکہ باران کی نظر بار بار اس پر نا پڑے
“آج کے بعد نا تم مجھے جانتے ہو بدر نا میں تمہیں مجھے اس دھندے سے نکلنا ہے بلکہ میں اب اس دھندے سے نکل چکا ہوں آج کے بعد ہم کبھی نہیں ملیں گے “
اسنے یہ کہا اور وہ دروازہ کی طرف گھوما مگر بدر کے جاندار قہقے نے اسے رکنے پر مجبور کر دیا
“شراب میں پی رہا ہوں اور نشے میں تم ہو خان واہ یہ ہماری محبت کا اثر تو نہیں ہے”
اورایک بار پھر بلند قہقہ
باران نے چہرا گھما کر اسے دیکھا
“میں نشے میں نہیں ہوں بدر تمہارے سارے نشے اتارنے آیا ہوں ۔ میں اب اس گھٹیا کام کا حصہ نہیں ہوں اور شاید یہ بات تمہارا نشہ اتارنے کے لیئے کا۔۔۔۔۔۔
“بکواس مت کرو خان یہ کیا مذاق ہے “
“مزاق تو یہ بلکل نہیں ہے بدر “
وہ اب مکمل طور پر اسکی طرف گھوم چکا تھا
“اور ویسے بھی مجھے تم سے مزید کوئی بحث کرنی بھی نہیں ہے میں اب تمہارے ساتھ نہیں ہوں میں اس دھندے کا حصہ نہیں ہوں اب بس “
اسی پل بدر کے فون کی گھنٹی بجی اسنے باران کو حیرت سے دیکھتے ہوئے فون کان سے لگایا اور پھر فون کرنے والا اسے کچھ بتاتا گیا جسے سن کر پل پل بدر کی آنکھیں غصے سے جلنے لگیں
باران اسے خود کو یوں دیکھتا پا کر ایک لمحے کو مسکرایا آہ وہ عجیب سے طرز کی مسکراہٹ آہ
بدر نے فون بیڈ پر رکھا وہ ابھی بھی خان کو دیکھ رہا تھا جو اسکے سامنے کھڑا مسکرا رہا تھا
“صرف اس لڑکی کو بچانے کے لیئے تم نے ہمارا آدمی پکڑوا دیا خان”
بدر کی آواز میں بے یقینی تھی اور آنکھوں میں شدید غصہ
“جب میں نے کہا تھا کہ اس لڑکی کو نہیں مروانا تو پھر کیوں بدر کیوں تم نے اس آدمی کو اسے مارنے بھیجا”
باران کی آواز بہت بلند تھی
“یہ میرا دھندا ہے خان اسے میں اپنی مرضی سے چلاؤں گا اور تم بھی میری مرضی سے ہی چلو گے”
وہ یکدم دھاڑتا ہوا اسکے سامنے آ کھڑا ہوا
“اور میں اس دھندے کو لات مار کر جا رہا ہوں “
خان بھی بلکل اسی کے انداز میں دھاڑا تھا
“تمہیں کیا لگتا ہے تم اپنی مرضی سے اگر اس دھندے میں آئے ہو تو اپنی مرضی سے ہی نکل جاؤگے ایسا نہیں ہے خان نا تم اپنی مرضی سے یہاں آئے ہو اور نا تم یہاں سے نکل سکتے ہو یہ بات یاد رکھو “
“مجھے تم روک بھی نہیں سکتے بدر میں جا رہا ہوں اور اگر تم نے کچھ بھی کرنے کی کوشش کی نا تو جو تم نے اس خان کو بنا دیا ہے اسکا عتاب بھی تم خود ہی بھگتو گے”
اسنے شہادت کی انگلی اٹھا کر بدر کو وارن کیا پھر وہ پلٹا اور دروازے کو زور سے اپنے پیچھے دھماکے کی صورت بند کرتا نکل گیا
اسے نہیں علم تھا کہ اس میں یہ سب کرنے کی طاقت کہاں سے آ گئی تھی اسے لگا کہ اسے یہ سب چھوڑنا ہے اور اسنے چھوڑ دیا اور اب اسنے یہ آخری کیل بھی ٹھوک دی
وہ گاڑی میں آ بیٹھا اسنے سر سیٹ سے ٹکا کر آنکھیں بند کیں تو وہ سڑک پر بیٹھی ہوئی لڑکی اسکے سامنے آگئی
اسنے آنکھیں کھولیں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ اس دھندے کو چھوڑنے کی بات بھی کرے گا اس دھندے کو چھوڑنے کی بات جس نے اسے بہت عرصے تک سکون دیا تھا ہاں وہی سکون جو کسی کی جان لے لینے کے بعد رگوں میں اترتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے آپ اب کمزور نہیں رہے اب آپ طاقتور ہو گئے ہیں اور یہ احساس آپکو سکون دیتا ہے مگر لوگ کیا جانیں یہ کسی کی جان لے لینا کا سکون ایک روز کیسے بے سکونی کا باعث بنتا ہے لوگ گلیوں میں رلتے پھرتے ہیں پھر مگر انہیں دوبارہ سکون نہیں ملتا
“خان چھوڑ یہ سب باتیں مجھے بتا اتنے مہینے اس دھندے سے نکلنے کے بعد تو نے کیا اکھاڑ لیا ہاں کچھ بھی نہیں۔ پاگل مت بن یار دیکھ میں نے صرف تیری خاطر ترکی میں اس لڑکی کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ورنہ میں اسے وہاں بھی قتل کروا سکتا تھا ۔ حسین بھی مجھ سے ناراض ہو گیا ہے تو اب ایسا مت کر یار”
“واقع میں بدر تو نے اسے میری خاطر ہاتھ نہیں لگایا ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اسے ہاتھ لگا بھی نہیں سکتا وہ مسلسل میری نظروں کے سامنے ہے میرے آدمی مسلسل اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں تو اسے دیکھ بھی نہیں سکتا بدر اور رہی اس دھندے سے نکلنے کی بات تو مجھے جو سکون ملا ہے نا اس دھندے سے نکلنے کے بعد تو سوچ بھی نہیں سکتا “۔
اسنے گاڑی کی سپیڈ مزید تیز کر لی
“مجھ سے دشمنی مت کرو خان ہار جاؤگے ۔ اگر میں تمہیں خودکشی سے نہیں روکتا تو اب تم کہاں ہوتے؟ جس تھالی میں کھاتے ہیں اس تھالی میں چھید نہیں کرتے خان “
اسکی بات سنتے ہی خان نے کال کاٹ دی اور فون بیک سیٹ پر پھینک دیا
اسے اچھے سے یاد تھی وہ رات جب اسنے ایک بار پھر خودکشی کی کوشش کی تھی
ماضی
اسکے دروازے پر کسی نے دستک دی تھی تب جب وہ گولیاں اپنے منہ میں ڈالنے ہی والا تھا تب اس ہوسٹل کے کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی تھی وہ اس دوائی کو بستر کے نیچے چھپا کر دروازے کی طرف بڑھا تھا مگر جب اس نے دروازہ کھولا تو وہاں کوئی نہیں تھا لیکن کسی کی موجودگی کا پتہ اس گپ اندھیرے میں ڈوبے ہوسٹل کی سیڑھیوں پر لگی آٹومیٹک سینسر لائٹ دے رہی تھی کہ کوئی ابھی ابھی ان کو پار کر کے گیا ہے
وہ دروازہ بند کر کے واپس پلٹنے لگا وہ ابھی کسی کے بارے میں کچھ سوچنا نہیں چاہتا تھا جب اس کی نظر اس سفید لفافے پر پڑی اس نے جھک کر وہ لفافہ اٹھا لیا اور وہیں کھڑے کھڑے اسے کھول لیا
سفید لفافے کے اندر سفید کاغذ پر صرف ایک ہی لفظ لکھا تھا
“REVENGE”
پھر اسکے بعد اسنے خودکشی کی کوشش نہیں کی اسکا دماغ کہیں اور الجھ چکا تھا
پھر چند دن بعد اسے بدر پھر اسکے ہوسٹل کے آس پاس نظر آیا تو وہ اس تک پہنچا تھا
بدر نے آنکھوں کے اشارے سے اس سے کچھ پوچھا شاید یہ کہ کیا وہ بدلہ لینے کے لیئے تیار ہے
باران نے ہاں میں سر ہلا دیا
وہ بدلہ لینا چاہتا تھا اسنے ہامی بھر لی پھر بدر اسے اپنے ساتھ لے گیا
تب اسنے پہلی بار اپنے ہاتھوں میں گن تھامی پھر چند سالوں بعد اٹھارہ سالہ باران نے اپنی زندگی کا پہلا قتل کیا اور تب سے قتل کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا
مگر اب باران اس سلسلے کو ختم کررہا تھا کیوں ؟ کیونکہ کچھ لوگ تکبر نہیں کرتے ہاں کچھ لوگ تکبر نہیں کرتے وہ بہت بار گناہ کر جاتے ہیں مگر پھر جب انہیں اپنے رب کی یاد دلائی جاتی ہے تو وہ اسکی طرف لوٹ جاتے ہیں اپنے گناہوں پر ڈٹے نہیں رہتے بدر نے باران کے غصے کا فائدہ اٹھایا تھا اسکا تو کام ہی یہی تھا کہ وہ ایسے بچوں کو ڈھونڈتا تھا جو محرومیوں کو جھیلتے جھیلتے مردہ ہو چکے ہوں اور انہیں اس دھندے میں لے آتا تھا اسنے باران کے ساتھ بھی بلکل یہی کیا تھا مگر سڑک پر روتی ہوئی اس لڑکی نے اسے سمجھا دیا تھا کہ جو ہوتا ہے اسے ایسا ہی ہونا ہوتا ہے یہ اللّٰہ کی مرضی ہوتی ہے ہمیں اللّٰہ کی رضا میں راضی رہنا ہوتا ہے درندہ نہیں بن جانا ہوتا کہ جو ہمارے ساتھ ہوا وہ ہم کسی اور کے ساتھ بھی کرنے لگ جائیں۔ باران نے آج تک انہیں لوگوں کو مارا تھا جو کسی نہ کسی طرح غلط کاموں میں ملوث تھے اسنے رابیل کو بھی اسی لیئے نہیں مارا تھا کہ وہ بے گناہ تھی نا جانے اس میں یہ شے کہاں سے آئی شاید یہ ایک عیسائی ماں کی تربیت تھی۔ مائیں مسلم عیسائی نہیں ہوتیں مائیں تو بس مائیں ہوتی ہیں نا وہ کبھی اپنے بچوں کو غلط کی تربیت نہیں دیتیں مگر پھر بعض بچے اس تربیت کو بھول جاتے ہیں اور بعض اس تربیت کو صدا اپنے ساتھ باندھ کے رکھتے ہیں جیسے باران نے رکھا تھا وہ بھٹک ضرور گیا تھا مگر جس طرح ایک تاریک رات میں ایک عورت کے درد نے اسے سفاک بنا دیا تھا اسی طرح ایک تاریک رات میں ایک عورت کے درد نے اسے موم کی طرح پگھلا دیا تھا اور وہ پگھل گیا تھا سفاکی کا کھول کہیں بہت پیچھے اتر چکا تھا اس رات میں اس بارش کے پانی میں کہیں بہہ گیا تھا ۔
اسنے ایک چھوٹے گھر کے سامنے گاڑی روکی سامنے ہی علی یار اسے دیکھتا اسے اندر آنے کا اشارہ کرتا اندر چلا گیا
وہ بھی اب اسکے پیچھے ہی اس گھر کے اندر داخل ہو رہا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسنے سر اٹھایا اسکے چہرے پر آنسوؤں کے سوکھے ہوئے نشان واضح تھے
اسنے حجاب پر لگی پن کھولی تو وہ کھل کر کندھے پر لڑکھڑا گیا
اسنے پھر اپنے بالوں کو بھی کیچر سے آزاد کیااور اٹھ کھڑی ہوئی
اب وہ واشروم کی طرف بڑھی اور واشروم میں بند ہوگئی
علی یار اور باران آمنے سامنے صوفوں پر بیٹھے تھے
“آج رات ہی ہمیں ان دونوں کو یہاں سے بھگانا ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے ورنہ کل ہمیں انہیں نہیں بچا پائیں گے وہ اس وقت میرے ڈیرے پر ہیں “
باران تھوڑا آگے کو جھکا
“مگر ہم یہ کیسے کریں گے “
علی یار کا سوال جائز تھا
“پلان تیار ہے ہم انہیں ڈیرے سے نکالیں گے میں تم تینوں کو سب کی نظروں سے بچاتے ہوئے اس قبیلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں بلکہ بلوچستان سے نکالوں گا تم خود ڈرائیو کر کے انہیں لاہور لے جاؤ گے وہاں میرا اپارٹمنٹ ہے فلحال تم انہیں وہیں رکھو گے باقی سب بعد میں طے کریں گے اٹھو “
باران یہ کہتا اٹھ کھڑا ہوا
“مگر یہ سب اتنا آسان نہیں ہے جیسے تم کہہ رہے ہو “
علی یار بھی اٹھا تھا
“آسان تو کچھ بھی نہیں ہوتا علی مگر پھر بھی ہمیں سب کرنا پڑتا ہے”
” اگر کسی نے دیکھ لیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلب سارے سرداران تمہارے خلاف ہو جائیں گے یہ انکے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ۔ تم رہنے دو میں انہیں صحیح سلامت لاہور پہنچا دونگا تم حویلی جاؤ “
علی یار کا انداز سمجھانے والا تھا
“ایسا نہیں ہوگا اگر کسی نے مجھے دیکھ بھی لیا تو کچھ نہیں ہوگا ہم ایک ٹریپ گیم کھیلیں گے اگر کسی نے ہمیں دیکھ بھی لیا تو میں خود ایسے ایکٹ کرونگا کہ واقع میں میں ان دونوں کو بھگا رہا ہوں اور انہیں اپنے پیچھے بھگاتا رہوں گا اور اس موقعے کا فائدہ اٹھا کر تم ان دونوں کو لے کر نکل جاؤ گے اگر انہوں نے مجھے پکڑ بھی لیا تو انہیں کوئی ثبوت نہیں ملے گا اور یاد رہے تمہارا چہرا کوئی بھی نا دیکھ سکے چھپاؤ اس شکل کو “
باران نے میز پر رکھا سیاہ ماسک اسکی طرف اچھالا جسے وہ وقت رہتے پکڑ گیا
تھوڑی دیر بعد وہ واشروم سے نکلی تو سفید عبایا اب وہ اتار چکی تھے اور قمیص کے بازوؤں کو کہنیوں تک موڑ رکھا تھا جن سے پانی کی ننھی بوندیں ٹپک رہی تھیں
پھر وہ آگے بڑھی اور بیڈ سے دوپٹا اٹھا کر اسنے نماز اسٹائل میں اسے باندھ لیا اور جائے نماز بچاتی اب وہ نیت باندھ چکی تھی
اسنے کمرے کا دروازہ کھولا صدف بیڈ پر ہی ٹیک لگائے بیٹھی تھیں وہ قدم قدم چلتا انکے قریب آ گیا
صدف اسے ہی دیکھ رہی تھیں
پھر وہ یونہی گھٹنوں کے بل فرش پر بیٹھ گیا اور اسنے اپنی ماں کی گود میں اپنا سر رکھ دیا
“ماں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ ٹھیک تھیں آپ ہمیشہ سے ٹھیک تھیں اور میں ہمیشہ غلط تھا جب جب میں نے آپکا کہا نہیں مانا ماں تب تب میرے ساتھ برا ہوا مگر پھر بھی میں آپکی باتوں کر رد کر دیتا ہوں۔ رابیل ۔۔۔۔۔ رابیل کے ساتھ جو ہوا وہ سب میری ہی وجہ سے ہوا ماں سب میری وجہ سے ہوا سلینہ نے میری محبت میں اسکے ساتھ غلط کردیا بہت غلط کر دیا ماں سب غلط ہو گیا میں سلینہ کو طلاق دے کر اسکے ساتھ ساتھ خود کو بھی سزا دینا چاہتا ہوں میں اس سزا کا حقدار ہوں “
اسنے سر اٹھایا
اسکی ماں کی آنکھوں میں آنسو تھے آنسو تو اسکی آنکھوں میں بھی تھے
سردار دلاور کے ڈیرے میں رات کے وقت خاموشی کا راج تھا نوکر سختی سے پہرہ دینے میں مصروف تھے باران نے ڈیرے سے کچھ دور ہی گاڑی روک دی تھی اسکے پیچھے ہی علی یار نے بھی گاڑی روک دی اب باران پیدل ہی ڈیرے کی طرف بڑھ رہا تھا علی یار بھی اسکے پیچھے تھا
“مجھے تم دونوں سے بات کرنی ہے “
ڈیرے کے دروازے پر دو عدد نوکر پہرے پر کھڑے تھے جن سے باران مخاطب تھا
باران انسے کچھ فاصلے پر رک گیا
دور درخت کی اوٹ میں علی اسے دیکھ رہا تھا
“جی سردار حکم کریں “
وہ دونوں ایک ساتھ ہی اسکی طرف بڑھے تھے
وہ اسکے قریب آئے ہی تھے کہ باران نے ان دونوں کو دبوچ لیا اب حال یہ تھا باران ان دونوں کو اپنے بازوؤں کی گرفت میں لیئے پیچھے سے انکے درمیان کھڑا تھا جبکہ اسکے ہاتھوں میں دو رومال تھے جو وہ ان دونوں کے منہ پر رکھے کھڑا تھا کچھ لمحے ہی لگے تھے ان دونوں کو بے ہوش ہونے میں تب علی بھی وہاں آیا تھا اور وہ دونوں ایک ساتھ ہی ڈیرے کے اندر بڑھے
وہ اب سجدے میں تھی یہ سجدہ بہت طویل تھا جب اسنے سر اٹھایا تو اسکی آنکھیں بھیگی ہوئیں تھی اور وہ پھر سجدے میں چلی گئی
“ماں وہ میرے دھوکے میں وہاں گئی تھی سلینہ نے ماں سلینہ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
وہ بول نہیں سکتا
“رابیل کے ساتھ اچھا نہیں ہوا جہازیب ۔۔۔۔۔ میں جانتی تھی جہانزیب کے وہ تمہیں پسند کرتی ہے اس لیئے میں اس بات پر یقین نہیں کر سکتی تھی کہ وہ کسی اور کے بلانے پر کہیں بھی چلی جائے گی”
جہانزیب کو لگا اس سب کا قصوروار صرف وہی ہے ہاں وہ بھی تو جانتا تھا کہ رابیل اسکو پسند کرتی ہے پھر وہ بھلا کسی اور کے بلانے پر وہاں کیوں جائے گی آہ آہ آہ
“میں کیا کرو اب ماں “
وہ دوبارہ انکی گود میں سر رکھ گیا
“اداس کیوں ہو تم اداس مت ہو زرک نے دیوار کے ساتھ لگ کر بیٹھی شیتل کو دیکھ کر کہا”
شیتل اداسی سے مسکرائی
“ڈیڈھ سال کا ساتھ کم نہیں ؟ کتنے خواب دیکھے تھے ہم نے ایک ساتھ عمر گزارنے کے ایک ساتھ بوڑھے ہونے کے”
اسنے دیوار کے ساتھ سر ٹکا لیا
“ایسا کیوں سوچتی ہو کیا یہ ہماری خوش قسمتی نہیں کہ ہم ایک ساتھ مر رہے ہیں ایک ساتھ اس دنیا سے جائیں گے”
اسکے سامنے ہی دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے زرک بیٹھا تھا آمنے سامنے بیٹھے تھے وہ دونوں
انکے پیروں کی طرف دیکھو تو انہیں زنجیروں سے بندھا پاؤ جو دیواروں میں پیوست تھیں
اسکی بات سن کر شیتل کھل کر مسکرائی تھی ہاں البتہ وہ مسکراہٹ بہت خاموش تھی زرک بھی آہستہ سے مسکرایا
اسی پل دروازہ کھولا اور دو لوگ سامنے آئے ان دونوں نے ماسکس سے چہروں کو چھپا رکھا تھا
“اٹھو اٹھو نکلو جلدی کرو یہ تم دونوں کو حفاظت کے ساتھ لاہور پہنچا دے گا جلدی کرو “
باران نے آہستہ آواز میں مگر جلدی جلدی کہا تھا
ان دونوں نے ایک دوسرے کی طرف نا سمجھی سے دیکھا
“سوچنے کا وقت نہیں ہے اٹھو “
باران کے دوبارہ کہنے پر وہ دونوں اٹھے مگر وہ دونوں ایک قدم بھی آگے نا بڑھا پائے انکے پیروں میں بندھی زنجیروں نے انہیں جکڑ رکھا تھا
علی اور باران نے ایک دوسرے کو دیکھا
باران نے علی کو آنکھوں کے اشارے سے کچھ کہا
وہ سر ہلاتا باہر کی طرف بڑھ گیا
وہ اب دعا کے لیئے ہاتھ اٹھا گئی وہ آنکھیں جو پہلے ہی بھیگی ہوئیں تھی پھر آنسوؤں سے بھر گئیں
اسنے آنکھیں بند کیں تو جہانزیب اسکی آنکھوں کے سامنے تھا
وہ اب سسکیوں کے ساتھ رو رہی تھی
“اے اللّٰہ اگر جہانزیب میرا نہیں ہے تو اسے میرے دل سے نکال دیں اللّٰہ مجھے اس اذیت میں مزید نہیں رہنا “
اسنے آنکھیں کھولیں جہانزیب اب بھی کہیں تھا
“میری قسمت میں جو ہے جو آپ نے میری قسمت میں لکھا ہے اسے مجھ تک پہنچا دیں اللّٰہ اگر وہ جہانزیب نہیں ہے تو نہیں صحیح میں آپکی رضا میں راضی رہنا چاہتی ہوں “
اسکی آنکھوں سے متواتر آنسو بہہ رہے تھے
” رابیل سے معافی مانگ لو “
اسنے سر نہیں اٹھایا
“وہ چلی گئی ماں”
آہستہ سے اسکی آواز کمرے میں گونجی
” کہاں چلی گئی “
صدف بیگم کو حیرانی ہوئی
وہ ثوابیہ کے ساتھ ترکی چلی گئی میں نے پتہ کر وایا تھا وہ چلی گئی
“تو پھر کیا ہوا تم بھی ترکی جا سکتے ہو ۔ اسے سب بتاؤ اس سے معافی مانگو وہ تمہیں معاف کر دے گی”
وہ آہستہ آہستہ اسکے سر پر ہاتھ پھیر رہی تھیں
یہ اس کمرے سے تھوڑے فاصلے پر بنا ہوا ایک عدد برامدہ تھا جہاں چار پانچ نوکر سو رہے تھے
علی یار اندھیرے میں راستہ ٹٹولتا ہوا ان سب کے سر پر پہنچا تھا
اتنے اندھیرے میں چابیاں ڈھونڈنا ناممکن لگ رہا تھا اور وہ کوئی شے روشن بھی نہیں کر سکتا تھا اف اسنے ہاتھ آگے بڑھا کر ایک آدمی کے سرہانے کے ارد گرد چابیاں ڈھونڈنی چاہیں مگر وہاں چابیاں نہیں تھیں
وہ اب دوسرے چارپائی کی طرف ہوا اسنے ہاتھ آگے بڑھایا ہی تھا کہ وہ آدمی کھانستہ ہوا اٹھ بیٹھا
علی یار تیزی سے نیچے بیٹھ گیا تاکہ وہ اسے دیکھ نا سکے ویسے بھی وہ اسکی پچھلی طرف موجود تھا اسنے وہیں بیٹھے بیٹھے اسکے تکیئے کے نیچھے اور اردگرد چابیاں تلاش میں پر وہ وہاں بھی نہیں تھیں
وہ آدمی اب دوبارہ لیٹ چکا تھا
علی ویسے ہی بیٹھے بیٹھے ہی چوٹےچھوٹے قدم اٹھاتا تیسری چارپائی کی طرف بڑھا اسنے ہاتھ تکیئے کی ایک طرف کو رکھا ہی تھا کہ ہاتھ چابیوں کے ایک گچھے پر جا پڑا
اسنے احتیاط سے چابیاں اٹھائیں اتنی احتیاط سے کہ چابیوں کی آواز ذرا بھی نا آ سکی
باران وہیں انکے پاس کھڑا تھا جب علی ہانپتا ہوا وہاں پہنچا اور وہاں پہنچتے ہی ان زنجیروں پر لگے تالوں کو کھولنے لگا
وہ چاروں ایک ساتھ ہی اس کمرے سے نکلے تھے راستہ بلکل صاف تھا وہ اسانی سے ڈیرے سے نکل گئے
” مگر ماں اگر اسنے مجھے معاف نہیں کیا تو “
اسنے آنکھیں بند کیں
‘تو تم بار بار اس سے معافی مانگنا جب تک وہ تمہیں معاف نا کردے”
اسنے سر اٹھا کر انہیں دیکھا
“میں جاؤں گا ماں مگر آج کے بعد آپ سلینہ کا ذکر بھی نہیں کریں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ لوگ آپکے دل سے اتر جاتے ہیں اور مجھے لگتا ہے سلینہ میرے دل سے اتر چکی ہے”
وہ کھڑا ہوا
“ٹھیک ہے میں کبھی اسکا ذکر نہیں کروں گی مگر یاد رکھنا جہانزیب جو لوگ اس طرح دل سے اتر جاتے ہیں جن سے اچانک نفرت ہو جاتی ہے وہ لوگ پہلے ہمارے دل کے بہت قریب رہے ہوتے ہیں زندگی کے کسی موڑ پر ہمارا دل انسے پھر محبت کرنے لگ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ایسا کوئی قدم مت اٹھانا کہ تمہیں پچھتانا پڑے”
صدف اسے ہی دیکھ رہی تھیں
“ایسا نا ہو جہانزیب کہ اب تم رابیل کی وجہ سے پچھتا رہے ہو تو بعد میں سلینہ کی وجہ سے پچھتاؤ”
جہانزیب نے ضبط سے آنکھیں بند کر لیں
“میں جان چکا ہوں ماں کہ مجھے عورتوں کو ہینڈل کرنا نہیں آتا میں نا آپکو سمجھ سکا اور نا ہی ان دونوں کو میری زندگی میں عورتوں کو لے کر اتار چڑھاؤ آتے رہیں گے”
اسنے کچھ سوچتے ہوئے سر ہلایا
“اس دنیا میں سب سے آسان کام عورتوں کو سمجھنا ہے بیٹا”
صدف بیگم مسکرائیں
جہانزیب نے ایک ابرو بلند کرتے ہوئے انسے سوال کیا کہ وہ کیسے؟
“آپکو زیادہ کچھ نہیں کرنا پڑتا بس عورتوں کے بارے میں نرمی سے کام لو تو وہ کسی کتاب کی طرح آپکے سامنے کھلتی چلی جاتی ہیں بس پڑھ لے اگر کوئی ایک بار تو انہیں پورا پورا سمجھ لے “
“مگر شاید وہ کتاب جس زبان میں لکھی ہوتی ہے وہ ہم مردوں کو نہیں آتی ماں ہم اس کتاب کو نہیں پڑھ سکتے”
اسنے ایک سرد آہ بھری
صدف بیگم اسے دیکھتی رہ گئیں
“وہ نرمی کی زبان مردوں کو تب آئے گی جب وہ خود کے ساتھ نرمی برتیں گے ۔ مرد کو خود سے نرمی برتتے ہوئے رو بھی لینا چاہیئے وہ بھی ایک انسان ہے اسے بھی تکلیف ہو سکتی ہے اسے اپنے جذبات لوگوں کو بتا دینے چاہیئے انہیں اپنے اندر تک محدود نہیں رکھنا چاہیئے مرد کو خود پر رحم کرنا چاہیئے بس “
جہانزیب انہیں دیکھے گیا
” پھر مرد کو مرد کون کہے گا”
اسنے یہ کہا اور پلٹ آیا وہ رکا نہیں کمرے کا دروازہ بند کرتا وہ وہاں سے نکل آیا
کمرے کے باہر وہ چند پل کو روکا اپنے آنکھوں میں قید رکھے ان آنسوؤں کو اسنے اب بہنے دیا جو وہ اپنی ماں کے سامنے نا بہا پایا تھا کیونکہ وہ ایک مرد تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو گاڑیاں ایک دوسرے کے آگے پیچھے رواں دواں تھیں اگلی گاڑی میں علی یار کے ساتھ شیتل اور زرک جبکہ پچھلی گاڑی میں باران تھا
رات کے اندھیرے میں گاڑیاں ہیڈ لائٹس کی روشنی میں آگے بڑھ رہی تھیں گاڑیوں کی آواز رات کے سکوت کو زخمی کرتی جا رہی تھیں جب ان ہیڈ لائٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا وہ چار کے بجائے پہلے چھے ہوئیں پھر اٹھ پھر دس پھر بارہ اور پھر لا تعداد بہت سی گاڑیاں ان دو گاڑیوں کا پیچھا کرنے لگیں یکدم اتنی گاڑیوں کو اپنے پیچھے دیکھ کر باران اور علی یار ایک لمحے کو گھبرا گئے تھے
“علی یار علی یار “
باران نے کان میں لگے آلے کو انگلی سے چھوا تو اسمیں نیلی روشنی سی چمک کر بجھنے لگی
“باران لگتا ہے سردار گلستان کو خبر ہو گئی ہے”
علی گھبرایا ہوا سا بولا
“علی یار گھبراؤ مت اپنی گاڑی کی سپیڈ تیز کرو میں اپنی گاڑی کی سپیڈ کم کر رہا ہوں میں انہیں تم تک نہیں پہنچنے دونگا تم نکلو یہاں سے”
باران نے یہ کہتے ہوئے اپنے چہرے سے ماسک اتار دیا شاید وہ چاہتا تھا کہ پیچھا کرنے والے اسے دیکھیں اور اس پر ہی توجہ دیں اسنے اپنی گاڑی کی رفتار نا محسوس انداز میں آہستہ کر دی
علی یار نے گاڑی کی سپیڈ بڑھا دی
وہ گاڑیاں تیزی سے باران کے گاڑی کے قریب ہوتی جا رہی تھیں
علی یار کی گاڑی جبکہ اب خاصی آگے نکل چکی تھی
وہ گاڑیاں اب باران کے بہت نزدیک پہنچ گئی تھیں اتنی کے ایک گاڑی بلکل باران کی گاڑی کے برابر چل رہی تھی
اس گاڑی میں نظر گھماؤ تو فرنٹ سیٹ پر ڈرائیور کے ساتھ سردار گلستان بیٹھا تھا وہ باران کو دیکھ کر ایک بار کو مسکرایا
باران نے ایک نظر اسے دیکھا اور گاڑی کی سپیڈ تھوڑی تیز کر دی وہ تھوڑا آگے نکل گیا جب سردار گلستان نے اپنی گاڑی کا ڈیش بورڈ کھولا وہاں ایک گن رکھی تھی اسنے وہ گن اٹھا لی اور شیشے سے باہر ہاتھ نکال کر باران کی گاڑی کے پچھلے ٹائر پر اب وہ نشانہ باندھ چکا تھا
باران سائڈ مرر سے اسے یہ کرتا دیکھ سکتا تھا
بنا دیر کیئے سردار گلستان نے گولی چلا دی گولی کے شور کے ساتھ ساتھ اس گاڑی کا ٹائر بھی ایک دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا باران نے بہت مشکل سے گاڑی کو کہیں بھی ٹکرانے سے بچاتے ہوئے اس طرح سے سڑک پر روکا کہ پوری سڑک بلاک ہو گئ
پچھلی تمام گاڑیاں باری باری ایک جھٹکے کے ساتھ روکی تھیں
ایک لمحے کو ہر طرف سناٹا چھا گیا ہر شے تھم گئی
“یہ کیا حرکت ہے سردار آپ نے میری گاڑی پر گولی کیوں چلائی”
باران بلکل انجان بنتا ہوا باہر نکلا
سردار گلستان بھی باہر نکلا
سردار گلستان کے ایک اشارے پر ایک آدمی بھاگتا ہوا باران کی گاڑی کی طرف بڑھا اور اسنے پچھلی طرف کا دروازہ کھول دیا
اور وہی ہوا وہاں کوئی نہیں تھا
سردار گلستان نے گاڑی کے اندر جھانکا پھر اسنے باران کو ایک نظر دیکھا
“مجھے لگا آپ ان دونوں کو بھگا رہے ہیں سردار اس لیئے میں نے آپکا پیچھا کیا”
سردار گلستان کی آواز قدرے آہستہ تھی
“جب ایک بار جرگے میں فیصلہ ہو چکا ہے تو میں اسکے خلاف کیوں جاؤں گا سردار ۔۔۔۔۔۔۔ آپ جانتے ہیں یوں ایک سردار پر گولی چلانے کی کیا سزا ہے میں آپکے خلاف جرگہ بلا سکتا ہوں ۔ پورا بلوچستان آپسے قطع تعلقی کر دے گا آپ نے بلکل اچھا نہیں کیا سردار ۔ دیکھ لیں میری گاڑی کسکو بھگا رہا ہوں میں؟”
وہ گاڑی کے سامنے سے ہٹ کر کھڑا ہوا تاکہ سب دیکھ لیں کے واقع باران کے ساتھ اور کوئی نہیں ہے ” آپ نے ایک سردار پر جھوٹا الزام لگایا ہے سردار “
باران اب صرف انکو کسی دوسرے معاملے میں الجھا رہا تھا کہ انکا دھیان کسی بھی طرح دوسری گاڑی پر نا جائے
” سردار میں شرمندہ ہوں مجھے معاف کر دیں “
سردار گلستان نے نظریں جھکاتے ہوئے کہا
“یہ بات معافی کے لائق ہے کیا سردار اگر میں آپکو معاف کر دوں تو کل کو کوئی بھی مجھ کو گولیاں چلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
اسکے الفاظ اسکے منہ میں ہی رہ گئے وہ گولیوں کی آواز تھی ایک کے بعد ایک گولی اتنی زیادہ گولیاں کہ پورا علاقہ انکی آواز سے لرز اٹھا تھا
وہ ساکت سا کھڑا سامنے سردار گلستان کو دیکھے گیا
جب سردار گلستان کے چہرے پر وہ خبیث سی مسکراہٹ در آئی
باران پہلی بار کسی کو دیکھ کر دہل گیا تھا وہ مسکراہٹ اتنی سرد تھی کہ باران کو اپنی ریڑھ کی ہڈی تک سرد ہوتی ہوئی محسوس ہوئی
وہ دو قدم پیچھے ہوا
اسے کچھ سمجھ نہیں آیا پھر اسنے خود کو بھاگتے ہوئے پایا وہ ان گولیوں کی آواز کے تعاقب میں بھاگ رہا تھا وہ گولیاں اب بھی جاری تھیں
وہ بہت تیز بھاگ رہا تھا جیسے وہ کچھ بہت غلط ہونے سے روکنا چاہتا ہو رات کے اس اندھیرے میں وہ سڑک پر بنا کچھ سوچے سمجھے بس بھاگ رہا تھا
پھر اسے اپنے سامنے دور سے ایک منظر نظر آیا
بہت سی گاڑیاں بہت سے لوگ وہ انکی طرف تیزی سے بڑھ رہا تھا
گولیوں کی آوازیں اب رک چکی تھیں
وہ ان کے قریب پہنچ چکا تھا منظر کچھ واضح ہوا بہت سی گاڑیاں ایک گاڑی کو گھیرے ہوئے تھیں
وہ اور قریب ہوا تو اسے زخموں سے چور علی یار سڑک پر بلبلاتا ہوا نظر آیا
وہ لوگوں کو پیچھے کرتا علی یار کے سامنے آ کھڑا ہوا اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا
پھر اسنے ایک طرف کو دیکھا کسی کی پیٹھ اسکی طرف تھی وہاں کوئی کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں ایک پستول تھا جس میں سے دھواں نکل رہا تھا
وہ شخص گھوما تو باران نے اسکا چہرا دیکھا
نا۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔۔ب۔۔۔۔باران نے اسکا نام لیتے ہوئے اس آدمی کے پیچھے اس دردناک منظر کو دیکھا اسکی آنکھیں پتھر کی ہوگئیں اسکا وجود شل سا کھڑا رہا گیا
اسکے سامنے دو ٹھنڈے پڑتے وجود تھے وہ شیتل اور زرک کی لاشوں کو دیکھ رہا تھا وہ انہیں نہیں بچا سکا سردار باران خان ان دونوں کو نہیں بچا سکا
جب میں نے یہ کہانی سوچی تو یہ محض ایک کہانی تھی مگر آپ جب اسے پڑھ رہے ہیں تو یہ محض کہانی نہیں حقیقت ہے
کاش میں لکھ سکتی کہ باران نے ان دونوں کو بچا لیا تھا کاش
مگر ایسا نہیں ہوا باران ان دونوں کو نہیں بچا سکا شاید اگر یہ کہانی چند دن پہلے آپ تک پہنچتی تو آپ پڑھ رہے ہوتے کہ علی یار ان دوں کو لے کر لاہور پہنچ گیا تھا پھر وہ دونوں ایک ساتھ خوشی خوشی رہنے لگے انکا انجام اس سے بہت مختلف ہوتا مگر اب ایسا نہیں ہے اب وہ دونوں اپنی محبت کو لے کر امر ہوگئے ہیں اس ظالم دنیا کی زبان میں کہوں تو وہ مر گئے انکے وجود اس بیابان میں ٹھنڈے پڑ چکے تھے یہ کوئی کہانی نہیں ہے یہ حقیقت ہے وہ دونوں اس بیابان میں ہی پڑے رہ گئے وہ اپنی محبت پر قربان ہوگئے اور پھر پتہ ہے کیا ہوا انکی محبت ان پر قربان ہو گئی وہ امر ہو گئے کسی لکھنے والے کے قلم نے انہیں مرنےنہیں دیا انکی داستان کو آنے والوں کے لیئے محفوظ کر لیا پھر بہت سے لوگ آنکھوں میں آنسو لیئے انہیں پڑھنے لگے انہیں یاد کر کے رونے لگے
” اب جرگہ میں بلاؤں گا سردار باران خان “
سردار گلستان بھی وہاں پہنچ چکا تھا
باراں اسے نہیں دیکھ رہا تھا وہ ان لاشوں کو دیکھ رہا تھا
” جرگے میں ملاقات ہوگی سردار باران خان “
نایاب آگے بڑھا اور اسنے باران کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا
باران یونہی کھڑا رہا وہ کچھ نہیں سن رہا تھا نا وہ کچھ محسوس کر رہا تھا
پھر وہ سب وہاں سے چلے گئے وہ جگہ بلکل خالی ہوگئی وہاں رہ گیا تو ایک زخمی شخص اور تین لاشیں ہاں تین لاشیں شیتل کی لاش زرک کی لاش اور باران کی لاش باران سڑک پر بیٹھتا چلا گیا
اسنے آسمان کی طرف دیکھا
اللّٰہ!
وہ چیخا
اللہ!
اسکی آنکھوں میں آنسوں بھرنے لگے
یااللہ !
پھر وہ آنسو بہنے لگے
اللّٰہ!
وہ صرف اپنے اللّٰہ کو پکار رہا تھا
وہ اب ہچکیوں کے ساتھ رو رہا تھا اسکا چہرہ آنسوؤں سے بھیگ چکا تھا وہ بہت شدت سے رو رہا تھا
اللّٰہ !
اللہ !
اگر کوئی اسے اس شدت سے روتا دیکھ لیتا تو شاید اسکا دل پھٹ جاتا
علی یار درد سہتا سہتا بے ہوش ہو چکا تھا
باران کے سامنے ہی وہ لاشیں پڑی تھیں ٹھڈی پڑتیں وہ لاشیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے






