Faqeer e Muhabat by Nida e Eman Episode 7

- Writer
- Nida e Eman
- Genre
- Romantic
- Language
- Urdu
About this novel
Faqeer e Muhabat (Urdu: فقیر محبت) Episode 7 by Nida e Eman opens with a hidden camera that reveals Nayab’s plan to attack Khan Haveli. Ali Yar is furious that Baran left him to face Nayab alone. In Lahore, a phone call from a sobbing Sawabia sends Rabail running home from the madrasa, to news that will change her life.
Baran wakes in hospital from a strange dream and asks his father to call a jirga, where he names the man behind the attack. Meanwhile Jahanzeb opens the police files on Badar and Khan, and Rabail’s family wants to take her far away to Turkey.
ناول: فقیر محبت
ازقلم: ندائے ایمان
میری ماں کے نام
ساتویں قسط
“باران یہ تم نے کیا حرکت کی ہے مجھے نایاب کے پاس بھیج کر تم خود لاہور چلے گئے”
علی یار بارن کے سامنے غصے میں کھڑا تھا جو ابھی ابھی دلاور خان کے ساتھ بلوچستان پہنچا تھا دلاور خان تو بختاور سے ملنے کے بعد ڈیرے چلے گئے تھے اور وہ فریش ہو کر علی یار سے ملنے آ گیا تھا کیونکہ وہ علی یار کے غصے بھرے میسج پڑھ چکا تھا جو اسنے پچھلی رات کیئے تھے مگر باران نے اس وقت انکا جواب ہی نہیں دیا تھا
یہ ایک چھوٹا مگر خوبصورت گھر تھا ابھی ابھی باران یہاں پہنچا تھا اور علی یار کی غصے بھری نظروں کو اگنور کرتا وہ صوفے پر آ بیٹھا جب علی یار کا ضبط جواب دے گیا
“اور اوپر سے تم میرے میسجز کا بھی جواب نہیں دے رہے کال بھی کاٹ رہے ہو کم از کم مجھے بتا تو دیتے آگے کیا کرنا ہے میں کتنا پریشان تھا اگر نایاب کچھ کر دیتا تو میں کیسے سنبھالتا تم نے بلکل اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
“بس بس بس تم کتنا بولتے ہو علی یار “
باران نے اکتا کر اسے دیکھا
“جی بلکل میں بہت بولتا ہوں آپ سرکار بھی کچھ بولنے کی زہمت کر لیا کریں ۔ دوسروں پر آفت ہے کہ وہ سرکار کی بات خودبخود سمجھ جائیں اور اگر کچھ غلط ہو جائے تو غلطی بھی ہماری ہے واہ سردار باران خان کا انصاف تو دیکھو یہ جناب بلوچستان پر سرداری کریں گے”
علی یار بہت تپا ہوا تھا
باران اسے بس گھور رہا تھا
“کچھ اور بولنا ہے یا بس” اسنے ایسے کہا جیسے اگر مزید بولنا ہے تو بول لو
“تجھ سے تو بات کرنا ہی فضول ہے “
علی یار بھی اسکے ساتھ روٹھا روٹھا سا آ بیٹھا
” اب کیا کرنا ہے “
علی یار کچھ دیر بعد بولا
باران اپنے موبائل پر کچھ دیکھ رہا تھا اسنے ایک نظر اٹھا کر علی یار کو دیکھا اور پھر دوبارہ موبائل میں دیکھنے لگا علی یار بھی کھسک کر اسکے قریب ہوا اور موبائل میں جھانکنے لگا ذرا غور کرو تو دیکھو کہ وہ اس رات کی وڈیو تھی جب علی یار نایاب سے ملا تھا
ماضی
گاڑی ایک جھٹکے سے اس چھوٹے گھر کے سامنے رکی تو علی یار چہرہ چھپائے گاڑی سے باہر نکلا تبھی ایک آدمی اسکے قریب آ رکا کچھ دیر ہلکی آواز میں بات کرنے کے بعد وہ آدمی علی یار کو اندر لے جانے لگا
وہ اسکے پیچھے پیچھے چل رہا تھا جب اسنے اپنی جیب سے کچھ نکالا تھا وہ ایک بہت چھوٹا سا کیمرا تھا اتنا چھوٹا کہ کوئی اسے چھوٹا سا کیڑا سمجھے وہ اس گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے اس کیمرے کو گیٹ کی باہر کی طرف لاک کے ساتھ چھپا کر لگا چکا تھا تاکہ ہر آنے والے پر نظر رکھی جا سکے
وہ ایک راہداری سے ہوتا ہوا ایک کمرے میں داخل ہو رہا تھا وہ کمرا اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا کمرے میں روشنی کا واحد ذریعہ ایک عدد چھوٹا بلب تھا جو کمرے کو روشن کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا تھا
وہ قدم قدم چلتا ایک کرسی پر آ ٹکا اسکے سامنے ہی دوسری کرسی تھی جو کہ خالی تھی اور دونوں کے درمیاں ایک لکڑی کی میز اور اس میز کے اوپر جھولتا ہوا وہ بلب کمرے کی صورتحال کو عجیب وحشت زدہ کر رہا تھا
وہ آدمی اسے کمرے میں چھوڑ کر باہر نکل گیا تبھی علی یار نے اپنی جیب سے دو کیمرے نکالے ایک اس نے اس اندھیرے کمرے کی دیوار کے ایک کونے پر یوں چپکا دیا کہ دونوں کرسیوں پر بیٹھے لوگوں کو اچھے سے دیکھا جاسکے اور دوسرا اس نے میز کی نچلی طرف لگا دیا تاکہ اگر ایک کیمرا کسی کی نظر میں آ بھی جائے تو دوسرا کم سے کم آواز تو ریکارڈ کر ہی سکے
پھر وہ انتہائی خاموشی سے اپنی جگہ پر آ بیٹھا جیسے اس نے تو کچھ کیا ہی نہیں جب نایاب کمرے میں داخل ہوا اور سیدھا علی یار کے سامنے والی کرسی پر آ بیٹھا
” کہو کیوں ملنا تھا “
نایاب نے اپنے سامنے بیٹھے اس نقاب پوش سے پوچھا
” تمہیں معلوم ہے کیوں ملنا ہے اگر تم چاہتے ہو کہ میں اپنے منہ سے بھی اقرار کر لوں تو ٹھیک ہے”
وہ آگے کو جھک کر بیٹھ گیا اس اندھیرے کمرے میں ایک میز کے اردگرد وہ دونوں بیٹھے تھے کمرے میں روشنی کا واحد ذریعہ وہ چھوٹا سا سفید بلب تھا جو میز کے اوپر جھول رہا تھا
باران خان مدد کرے گا تمہاری یہ پورا علاقہ باران خان تمہیں دے گا بس تمہیں مراد خان کی قائم کردہ اس سرادری کو ختم کرنا ہے”
“اور یہ میں کس طرح کروں گا “
نایاب نے آنکھیں چھوٹی کرتے کچھ سوچتےہوئے کہا
” صوبائی تنازعات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم بلوچ ہو اور سردار مراد خان خیبرپختونخوا سے ہجرت کر کے آئے ہوئے مہاجر جن کو کوئی حق نہیں تھا کہ وہ بلوچ قوم پر حکومت کریں اور اب ان کے وارث بھی یہ حق نہیں رکھتے ۔ تمہیں بس ان تنازعات کو اتنا بڑھانا ہے کہ دلاور خان کو بلوچستان چھوڑنا پڑے اور یہاں تک کہ مراد خان کی قبر بھی بلوچستان سے ہٹا دی جائے کہو کیا تم یہ کر سکتے ہو”
اس نقاب پوش نے نایاب سے پوچھا
“اگر دلاور خان کا بیٹا خود میرا ساتھ دے رہا ہے تو میں یہ کام کیوں نہیں کرونگا اور پھر دلاور خان سے تو پرانے حساب بھی برابر کرنے ہیں”
نایاب بلوچ عجیب طرح سے مسکرایا
اس نقاب پوش نے اسے ہنستے ہوئے دیکھا اور اٹھ کھڑا ہوا
“تم جا کر باران خان کو بتا دو اب دلاور خان کے دن زیادہ نہیں”
“نہیں دلاور خان کو تم ہاتھ بھی نہیں لگاؤ گے تمہیں صرف انسے سرداری چھیننی ہے اور بس وہ بلوچستان سے چلے جائیں گے دلاور خان کو کھروچ بھی آئی تو باران خان تمہاری جان نکال لے گا”
وہ شخص میز پر دونوں ہاتھ رکھتا نایاب کی طرف جھک کر دھاڑا تھا
“اچھا اچھا ٹھیک ہے جیسا باران کہے گا میں ویسا ہی کرونگا”
نایاب نے سامنے والے کو تسلی دی
پھر وہ نقاب پوش وہاں سے چلا گیا اور نایاب بلوچ وہیں بیٹھا کچھ سوچتا رہا جب تک اسکے سامنے والی کرسی پر ایک آدمی نا آ بیٹھا
” تو اب کیا کریں گے ہم “
وہ اونچی پگڑی والا آدمی یقیناً کسی قبیلے کا سردار تھا
“کل حملہ ہو گا خان حویلی پر مجھے کچھ بھروسے مند آدمی دو ضرورت پڑے گی”
نایاب بلوچ خلا میں کچھ ڈھوڈتےہوئے بولا
” کیا کرنے والے ہو تم “
اس سردار نے پریشانی سے پوچھا یقیناً خان حویلی پر حملہ کوئی عام بات نہیں یہ بلکل آسان نہیں تھا
نایاب بلوچ کے لب ہلے
“باران خان کی موت”
باران نے موبائل بند کردیا
“تم نے کیمرے لگوا کر اچھا کیا باران ہمیں نایاب کے اگلے قدم کی خبر ہو گئی اب
بتاؤ ہمیں آگے کیا کرنا ہے “
“ہمیں کیا کرنا ہے اب جو کرنا ہے نایاب نے کرنا ہے تم بھی اپنے گھر جاؤ اور آرام سے سو جاؤ میں بھی جا رہا ہوں”
باران اپنی جگہ سے اٹھا
“ایسے کیسے آرام سے سو جاؤں یہ وڈیو کل کی ہے مطلب آج نایاب تم پر حملہ کرے گا اور تم کہہ رہے ہو آرام سے سو جاؤں”
علی یار بھی باران کی عقل پر افسوس کرتا ہوئے کھڑا ہوا
“تو تو مجھے بچا لے گا کیا “
وہ پہلے ہی ہر شے سے اکتایا ہوا تھا اور اوپر سے علی یار کی باتیں
“بچا تو میں تمہیں پر شے سے لوں تو ابھی مجھے جانتا نہیں ہے لیکن اس بار تمہیں بچانا ہمارے پلین کا حصہ نہیں ہے میں تو بس اس لیئے کہہ رہا تھا کہ دشمن پر یقین نا کرنا ہی بہتر ہے ہمیں تیار رہنا ہوگا اور اب یہ بس طے ہوا میں تیرے ساتھ حویلی چل رہا ہوں اور آج رات تیرے کمرے میں ہی ٹھہروں گا چلو بھئی دیر ہو رہی ہے ایسا نا ہو وہ حملہ کردے اور بچارے کے ہاتھ کچھ نا لگے چلو چلو”
علی یار یہ کہتا باہر کی طرف بڑھا اور جاتے جاتے بلب اور پنکھا بند کرنا نہ بھولا
باران بھی اسکے پیچھے ہی اس گھر سے نکل گیا واقع اسے اس وقت حویلی میں ہونا چاہیئے اس پر حملہ جو ہونے والا ہے
اب پتہ نہیں باران اور علی یار کیا کھچڑی پکا رہے ہیں اور نایاب کا کیا چکر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اس وقت مدرسے سے باہر نکل رہی تھی جب اسے ثوابیہ کی کال آئی
اسنے فون کان سے لگایا تو وہ وہیں رک گئی
ثوابیہ رو رہی تھی بہت بری طرح
” کیا ہوا آپی “
اسکی آواز کانپ رہی تھی
را۔۔۔۔۔۔رابیل۔۔۔۔۔۔۔با۔۔۔۔۔بابا۔۔
ایک کرنٹ کی لہر اسکے پورے جسم میں دوڑ گئی
پھر اسنے اپنے آپ کو بھاگتے ہوئے پایا مدرسہ زیادہ دور نہیں تھا وہ جلدی گھر پہنچنا چاہتی تھی وہ ثوابیہ کی کہی ہوئی بات کو جلدی گھر پہنچ کر غلط ثابت کرنا چاہتی تھی وہ سڑک پار کر رہی تھی تو ایک گاڑی سے ٹکراتے ٹکراتے بچی مگر وہ رکی نہیں کانپتے قدم گھر کی طرف دوڑ رہے تھے اسنے چند چٹیل میدان پار کیئے اور اسے اپنا گھر دور سے نظر آیا گھر کے باہر ایمبولنس کیوں تھی وہ لرزتے قدموں کے ساتھ لوہے کا چھوٹا گیٹ پار کے گھر کے اندر داخل ہوئی ہی تھی کہ ثوابیہ کے رونے کی آوازیں سنائی دینے لگیں اسکا دل کسی نے میٹھی میں جکڑ لیا وہ بھاگتی ہوئی لاونج میں پہنچی تھی اور آگے کا منظر اسکی روح کھینچ لینے کے لیئے کافی تھا
ہاں اسکے سامنے اسکے باپ کی میت رکھی تھی اس باپ کی میت جواسے دنیا کےعتاب سے بچا لایا تھا اور یوں اسے چھوڑ کر چلا گیا
ثوابیہ بھاگتی ہوئی اس تک پہنچی تھی اور اس کے گلے لگ کر زارو قطار رونے لگی تھی مگر اسکی نظریں تو بس سامنے اس دردناک منظر پر جمی تھیں وہ بلکل ساکت ہو چکی تھی پھر اسے کچھ ہوش نہیں رہا کیا ہوتا گیا وہ بس میت سے لپٹی روتی رہی بہت دیر تک جب تک کچھ لوگ سمیت حسین صاحب کے میت کو اٹھا کر نہیں لے گئے ہاں وہ میت کے پیچھے بھاگی بھی تھی مگر کچھ ظالم عورتوں نے اسے روک لیا وہ دھاڑے مار کر روتی رہی مگر کسی نے اسکی نہیں سنی
وہ دن بہت سیاہ تھا زندگی کے بچے کھچے رنگ بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا اسے ثوابیہ نے بس اتنا بتایا کہ اچانک ہی بابا کی طبیعت خراب ہوئی اس نے ایمبولنس بلوائی اور انہیں ہاسپٹل لےگئی مگر ڈاکٹرز نے کہا کہ بابا ہاسپٹل آنے سے پہلے ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ کسی بے جان وجود کی طرح دیوار سے لگی بیٹھی رہی ساری رات ثوابیہ بھی کسی کونے میں بیٹھی روتی رہی
پھر ایک نیا دن ابھرا مگر کچھ بھی نہیں بدلہ جانے والے چلے گئے تھے اور پیچھے رہ جانے والے انکے غم میں ادھ مرے سے ہی تھے آنسو اب خشک ہو چکے تھے مگر پتہ ہے جب آنسو ختم ہو جاتے ہیں تبھی تو اصل درد شروع ہوتا ہے کیونکہ پہلے پہلے تو ہمارے پاس آنسو ہوتے ہیں جو بہہ کر دل کا بوجھ ہلکا کر دیتے ہیں مگر جب آنسو ختم ہو جاتے ہیں تو دل پر بوجھ بڑھنے لگتا ہے دل کی حالت غیر ہونے لگتی اور آپکو تب اندازہ ہوتا ہے کہ یہ آنسو کتنی بڑی نعمت ہوتے ہیں
اسے ہوش تب آیا تھا جب احمد( ثوابیہ کا شوہر جو ابھی تک ترکی میں ہی تھا ثوابیہ دانین کی شادی اٹینڈ کرنے پاکستان آئی تھی مگر احمد کام کی مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکا تھا ) کی آواز پر ثوابیہ اس کی طرف آئی تھی اور اسکے گلے لگ کر روتی ہی گئی تھی
” یہ سب کیسے ہوا ثوابیہ “
وہ گلے لگی اپنی بیوی سے پوچھ رہا
“مجھے نہیں پتہ احمد اچانک انکی طبیعت بگڑ گئی اور یہ سب ہو گیا “
ثوابیہ روتے ہوئے بتا رہی تھی
“صبر کرو ثوابیہ تمہیں اپنی بہن کو بھی سنبھالنا ہے”
احمد نے بہنوں جیسی رابیل کو دیکھ کر کہا جو اب کھڑی ہو رہی تھی
ثوابیہ نے بھی اسے دیکھا
احمد رابیل کی طرف بڑھا اور اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر اسے تسلی دینے لگا
“تم فکر مت کرو رابیل تمہارا بڑا بھائی ہے تمہارے ساتھ ہممم صبر کرو”
اور ایک بار پھر کسی کے اتنے نرم گرم سے انداز پر رابیل کو اپنا باپ یاد آگیا اسکی آنکھیں بھیگنے لگیں وہ وہاں سے بھاگ کر اپنے کمرے میں آگئی اور دروازہ بند کردیا کچھ دیر وہ دروازے کے ساتھ کھڑی کھڑی ہی روتی رہی اور پھر وہ وہیں بیٹھتی چلی گئی وہ ہچکیوں کے ساتھ رونے لگی
اسے لگا کہ وہ اپنے باپ کی قاتل ہے
بابا مجھے معاف کردیں
یہ وہ جملہ تھا جو وہ بار بار کہہ رہی تھی
ہاں اسی کی وجہ سے ہی تو ہوا تھا یہ سب اسکی کی وجہ سے اسکے باپ نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا اسکی وجہ سے ہی تو انکی طبیعت اتنی خراب رہنے لگی تھی کاش کے وہ اس دن وہاں نا جاتی کاش۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رابیل کو اپنی غلطی کا احساس تھا مگر اب کیا کیا جا سکتا تھا ۔ بہت سی لڑکیاں اپنے ماں باپ کی عزت کو رول کر گھر سے بھاگ جاتیں ہے کچھ لڑکیاں اپنی عزت کو داؤ پر لگا کر کسی غیر مرد سے ملنے چلی جاتیں ہیں ، موبائل پر باتیں کرتی ہیں میسجز پر بات کرتی ہیں اور پھر جب انہیں انکی غلطی کی سزا ملتی ہے جب انکی پکڑ ہوتی ہے تو پیچھے صرف پچھتاوا رہ جاتا ہے۔ بہت سی لڑکیاں گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور تب لوٹتی ہیں کہ جب انہیں اپنے ماں یا باپ کی موت کی خبر ملتی ہے وہ روتی ہیں تڑپتی ہیں اور میت سے معافیاں مانگتی مانگتی نہیں تھکتی لیکن پتہ ہے پھر کیا ہوتا ہے جب وہ اپنے والدین کا چہرہ آخری بار دیکھنے کی خواہش کرتی ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ انہیں اسکی اجازت نہیں انکے والدین یہ وصیت کر جاتے ہیں کہ ایسی لڑکیوں کو انکا چہرا آخری بار بھی نا دیکھایا جائے پھر ساری زندگی وہ اذیت میں جیتی ہیں کچھ لمحات کی لذت اور عمر بھر کا قصاص گھاٹے کا سودا ہے یقیناً ۔ پڑھنے والی ہر لڑکی اس بات کا ضرور خیال رکھے کہ میں بات کر رہی ہوں سزا کی اور سزا چھوٹے بڑے ہر گناہ کی ہوتی ہے اور بعض اوقات سزائیں چھوٹی بڑی نہیں ہوتیں وہ بس سزائیں ہوتی ہیں اور آپکو جھیلنی پڑتی ہے چاہے آپکی نظر میں وہ جرم بڑا تھا یا چھوٹا
وہ رات جو رابیل پر بہت بھاری تھی وہ رات کسی اور نے بھی تکلیف میں گزاری تھی ہاں اسنے بھی تکلیف برداشت کی تھی گولی لگنے کی تکلیف
پچھلی رات
خان حویلی رات کے اس پہر قمقموں سے جگمگا رہی تھی مگر لاونج کے اندر قدم رکھو تو پورا لاؤنج اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا زینے عبور کر کے باران خان کے کمرے کی طرف چلو تو اندھیرے کے سوا کچھ نہیں تھا اسی لمحے کتوں کے بھونکنے کی آوازوں نے رات کے سکوت کو زخمی کر دیا باران خان اپنے بستر پر لحاف اوڑھے سویا ہوا تھا کتوں کی آوازیں اب بھی ماحول میں وحشت پیدا کر رہی تھیں، کتوں کے بھونکنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں مگر جب رات میں اکثر کتے بھونکتے ہیں تو اس کے پیچھے عموماً دو وجوہات ہوتی ہیں یا تو وہ کسی دوسری مخلوق یعنی جنات کو دیکھتے ہیں یا پھر انجان لوگوں کو دیکھ کر بھونکتے ہیں ایسے انجان لوگ جو اپنے ساتھ ایسی منفی انرجیز بھی لاتے ہیں جنہیں جانور خاص کر کتے محسوس کرلیتے ہیں
باران خان اپنے اندھیرے کمرے میں بے خبر سو رہا تھا یا پھر اسے خبر تھی آنے والے لوگوں کی
وہ چند لوگ تھے جنہوں نے اپنے چہروں کو چھپا رکھا تھا ہر ایک آدمی کے ہاتھ میں ایک گن تھی اور وہ باران خان کے کمرے کی طرف بڑھ رہے تھے
باران خان کے کمرے کے باہر رک کر ایک آدمی نے آہستہ سے دروازہ کھولا تو دروازہ کھولتا ہی چلا گیا سامنے ہی کوئی لحاف اوڑھے سو رہا تھا
وہ چند لوگ ایک ساتھ ہی اندر داخل ہوئے تھے
مگر پھر باران ایک جھٹکے سے اٹھ بیٹھا وہ سارے لوگ ایک لمحے کو اپنی ہی جگہ ساکت ہوگئے مگر اگلے ہی لمحیں ایک آدمی نے باران پر گولی چلا دی درد کی ایک لہر سی اٹھی تھی اور باران خان کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا نے لگا
خون ابل ابل کر سفید لحاف کو میلا کر رہا تھا اور پھر باران بے ہوش ہوتا ہوا بستر پر ڈھے گیا
پھر ایک اور گولی چلی مگر وہ تکیئے کو چیر گئی وہ سارے کے سارے آدمی ایک ساتھ ہی باہر کی طرف بھاگے تھے
اسی پل علی یار صوفے کے پیچھے سے بھاگتا ہوا باران تک پہنچا
گولیوں کی آواز سے پوری خان حویلی میں کہرام مچ گیا تھا دلاور خان اور بختاور بھی گولیوں کی آواز سن کر اوپر کی طرف بھاگے تھے
“باران آنکھیں کھول تو ٹھیک ہے آنکھیں کھول”
علی یار باران کے اوپر جھکا ہوا اسے اٹھانے کی کوشش کر رہا تھا
“باران آنکھیں کھول باران “
باران نے ایک جھٹکے سے آنکھیں کھولیں گولی کاندھے پر لگی تھی اور ہڈی میں پیوست ہو گئی تھی
” تو ٹھیک ہے “
” میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔۔۔ بابا کو کچھ مت بتانا تم “
وہ پھر آنکھیں بند کر گیا
علی یار اس ڈرامے باز کو حیرت سے تکتا ہی رہ گیا
” باران تم ٹھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
دلاور خان کے الفاظ ان کے منہ میں ہی رہ گئے تھے بیڈ پر وہ لحاف چادر تکیہ سب خون کے رنگ کے ہو چکے تھے
بختاور کی دبی دبی سی چیخ گونجی تھی
دو چار نوکر بھی بھاگتے ہوئے وہاں پہنچے گئے تھے
علی یار اب ایمبولنس کو کال کر رہا تھا
“نہیں دلاور خان کو تم ہاتھ بھی نہیں لگاؤ گے تمہیں صرف انسے سرداری چھیننی ہے اور بس وہ بلوچستان سے چلے جائیں گے دلاور خان کو کھروچ بھی آئی توباران خان تمہاری جان نکال لے گا”
وہ شخص میز پر دونوں ہاتھ رکھتا نایاب کی طرف جھک کر دھاڑا تھا
” تم کچھ بھروسے کے آدمیوں کو بھیج کر باران پر حملہ کرواؤ گے اور ان آدمیوں کو خاص تاکید ہو گی کہ وہ حملے کے ثبوت چھوڑیں گے واضح ثبوت۔ کیونکہ یہ حملہ بلکل حقیقت ہو گا اس میں گولی بھی لگے گی اور خون بھی بہے گا۔ حملہ آور باران کے بازو یا کندھے پر گولی چلائے گا اور پھر باران بھرے جرگے میں بلوچ قوم پر اس حملے کا الزام لگائے گا جس سے ان سب کے دلوں میں باران خان کے لیئے نفرت پیدا ہو جائے گی اور تمہارا اور ہمارا کام آسان ہو جائے گا “
علی یار بول چکا تو اس نے نایاب کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھا
“اچھا اچھا ٹھیک ہے جیسا باران کہے گا میں ویسا ہی کرونگا”
“کسی کو اس بارے میں بھنک بھی نہیں لگنی چاہیئے حتی کے ان آدمیوں کو بھی ہمارے اصل مقصد کی خبر نہیں ہونی چاہیئے”
” فکر نا کرو میں سب سنبھال لونگا “
نایاب نے سامنے والے کو تسلی دی
پھر وہ نقاب پوش وہاں سے چلا گیا اور نایاب خان وہیں بیٹھا کچھ سوچتا رہا جب تک اسکے سامنے والی کرسی پر ایک آدمی نا آ بیٹھا
” تو اب کیا کریں گے ہم “
وہ اونچی پگڑی والا آدمی یقیناً کسی قبیلے کا سردار تھا
“کل حملہ ہو گا خان حویلی پر مجھے کچھ بھروسے مند آدمی دو ضرورت پڑے گی”
نایاب بلوچ خلا میں کچھ ڈھوڈتےہوئے بولا
” کیا کرنے والے ہو تم “
اس سردار نے پریشانی سے پوچھا یقیناً خان حویلی پر حملہ کوئی عام بات نہیں یہ بلکل آسان نہیں تھا
نایاب بلوچ کے لب ہلے
“باران خان کی موت “
باران خان کو ہاسپٹل پہنچا دیا گیا تھا ڈاکٹرز گولی نکال چکے تھے مگر ابھی باران بے ہوش تھا
علی یار اور دلاور اس وقت ہاسپٹل میں ہی موجود تھے دلاور خان سردار تھے انہیں مضبوط ہونا چاہیئے تھا مگر وہ ٹوٹ رہے تھے اپنے اکلوتے جوان بیٹے کو کھو دینے کا خوف ان پر حاوی ہونے لگا تھا
سر دونوں ہاتھوں میں گرا کر وہ رو دیئے
“سردار آپ حوصلہ رکھیں باران کو کچھ نہیں ہوگا گولی صرف کندھے پر لگی ہے آپ فکر نہیں کریں باران ٹھیک ہو جائے گا “
علی یار ان کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا تھا
وہ انہیں تو تسلی دے رہا تھا مگر وہ خود بھی پریشان تھا خون کافی بہہ گیا تھا اور اب تک باران کو ہوش بھی نہیں آیا تھا
” علی یار یہ سب کس نے کر وایا ہے “
دلاور خان نے اپنے آنسو صاف کیئے چہرے پر دنیا جہاں کی سختی سمٹ آئی تھی
علی یار نے نفی میں سر ہلایا کہ اسے اس بارے میں کچھ علم نہیں اب وہ دلاور خان کو کیا بتاتا
“تو پتہ کرواؤ دو دن ہیں تمہارے پاس دو دن کے اندر اندر تم مجھے اس خبیث انسان کی لاش دکھاؤ گے سمجھ گئے تم “
علی یار کو ان پر ترس آیا وہ پہلی بار اپنے سردار کو اس طرح روتے ہوئے دیکھ رہا تھا وہ ہمیشہ سے مضبوط رہے تھے اپنی زندگی کے پچس سالوں میں پہلی بار وہ انہیں روتا ہوا دیکھ رہا تھا اس قدر اذیت میں دیکھ رہا تھا وہ اسکے محسن تھے جنہوں نے اس یتیم کو اپنے دوست کے مرنے کے بعد اپنا بیٹا بنا لیا تھا اسکا اور اسکی ماں کا کس قدر خیال رکھا تھا انہوں نے یہ وہی جانتا تھا اور اسنے کیا کیا باران کی باتوں میں آ کر اسنے یہ کیا کر دیا مگر وہ بھی کیا کرتا اگر وہ باران کا کام نہیں کرتا تو باران کسی اور سے یہ کام کروا لیتا اوراس میں زیادہ خطرہ تھا اسے باران کے ارادوں کا اندازہ ہی نہیں ہو پاتا تو وہ کیسے اپنے سردار کو بچاتا ۔اسے پتہ تھا اب اسے کیا کرنا ہے
“جی سردار “
وہ یہ کہتا انکے سامنے سے ہٹ گیا
نہیں وہ باران کو من مانی نہیں کرنے دے گا وہ اسے روکے گا علی یار پکا ارادہ کر چکا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ منظر بہت دھندلا تھا
اردگرد بس سفید دھواں ہی دھواں تھا مانو آسمان کے بادل زمین پر اتر آئے ہوں اسے بس کسی کے رونے کی آواز آ رہی تھی وہ اس آواز کے تعاقب میں دوڑ رہا تھا سیاہ کپڑوں میں ملبوس وہ باران ہی تھا اسے دور کہیں پانی کے بہنے کی آواز آ رہی تھی وہ دن کے اس اجالے میں سبزہ زار پر دوڑتا جا رہا تھا
وہ کسی لڑکی کے رونے کی آواز تھی وہ سسکیاں بہت درد بھری تھیں
وہ اس آواز تک پہنچنا چاہتا تھا مگر اس دھوئیں کی وجہ سے اسے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا
وہ دوڑتا ہوا اس جھیل کے قریب پہنچ گیا پانی کی آواز اب زیادہ سنائی دے رہی تھی تبھی دھواں چھٹا اور اسے وہ نظر آئی
جھیل کنارے ایک لڑکی سیاہ لباس میں بیٹھی رو رہی تھی اسکی پیٹھ باران کی طرف تھی
وہ اس لڑکی کی طرف بڑھا عین اسکے پیچھے جا کھڑا ہوا
تب اس لڑکی نے سر اٹھا کر اسے دیکھا
وہ وہی تھی جو اس رات سڑک پر بیٹھی رو رہی باران اسے پہچانتا تھا
اس لڑکی کی آنکھیں سرخ تھیں بہت سرخ باران چپ چاپ اسکے ساتھ بیٹھ گیا وہ لڑکی اس کے چہرے سے نظریں نہیں ہٹا رہی تھی
پھر باران نے بھی اسکی طرف دیکھا
” میرے بابا مجھے چھوڑ کر چلے گئے “
اس لڑکی نے اس پر سے نظریں ہٹائیں اور جھیل کے بہتے پانی کو دیکھنے لگی
“میری ماں مجھے چھوڑ کر چلی گئی”
باران نے اپنے آپ کو کہتے ہوئے پایا
اس لڑکی نے اسے دیکھا دونوں کی نظریں ایک بار پھر ملیں
“میں تکلیف میں ہوں”
وہ لڑکی اسے دیکھ رہی تھی
“میں بھی تکلیف میں ہوں”
باران کی آنکھوں میں کچھ چمکا
“اب کیا کرو گی”
باران نے اس سے نظریں ہٹائیں
وہ بھی دوبارہ جھیل کے بہتے پانی کو دیکھنے لگی
“مجھے جو ہدایت ملی میں اس پر چلوں گی”
باران نے چونک کر اسے دیکھا
“آپ کیا کریں گے”
وہ لڑکی اس کی طرف نہیں دیکھ رہی تھی
باران کچھ نہیں بولا
وہ لڑکی ایک بار پھر رونے لگی
“تم کیوں رو رہی ہو “
باران کو اسکا رونا اچھا نہیں لگا
“آپکی وجہ سے “
وہ لڑکی اٹھی اور وہاں سے بھاگ گئی
“رکو میری بات سنو”
باران اسکے پیچھے بھاگا تھا وہ اسے روکنا چاہتا تھا مگر وہ لڑکی نہیں رکی
وہ اسکے پیچھے بھاگ رہا تھا مگر وہ لڑکی اس دھوئیں میں غائب ہو رہی تھی
” رکو “
اسکا نام کیا تھا
اسنے دماغ پر زور ڈالا
” را۔۔۔۔رابیل رکو “
مگر وہ لڑکی نہیں رکی اور اس دھوئیں میں عنقا ہو گئی
رابیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
باران نے ایک جھٹکے سے آنکھیں کھولیں
رابیل ۔۔۔۔۔!
اسے اپنی زبان سے نکلے اس لفظ پر یقین نہیں ہوا
اسنے ایک بار پھر آنکھیں بند کیں مگر اس بار اسکے سامنے صرف اندھیرا تھا
اسنے آنکھیں کھولیں
اسی پل علی یار اور دلاور خان کمرے میں داخل ہوئے تو اسے ہوش میں دیکھ کر اسکی طرف بڑھے
“باران زما جان “
( باران میری جان )
“تم ٹھیک ہو “
دلاور خان نے اسکے ماتھے پر پیار کیا
انکی بوڑھی آنکھوں میں باران کے لیئے صرف محبت تھی
“جی ڈیڈ میں ٹھیک ہوں “
باران نے ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہا
اسنے علی یار کی طرف دیکھا
علی یار نے آنکھوں کے اشارے سے اسے کچھ کہا تو وہ پھر اپنے ڈیڈ کی طرف دیکھنے لگا
“ڈیڈ آپ فوراً جرگہ بلائیں اس بات کا فیصلہ اب جرگے میں ہوگا”
“مگر ابھی ہمیں معلوم نہیں ہے کہ حملہ کس نے کر وایا تھا ابھی جرگے میں اس معاملے کو لانا صحیح نہیں”
دلاور خان شاید صحیح کہہ رہے تھے
“ڈیڈ ۔۔۔۔۔ میں جانتا ہوں حملہ کس نے نے کر وایا ہے “
باران کی بات سن کر دلاور خان نے علی یار کو دیکھا تھا
یقیناً اگر باران جانتا تھا تو علی یار کو سب معلوم تھا مگر اسنے انہیں نہیں بتایا
“اسے میں نے کہا تھا کہ وہ آپکو کچھ نا بتائے”
باران دلاور کو علی یار کو غصے سے دیکھتے ہوئے دیکھ کر بولا
“ٹھیک ہے تم آرام کرو میں جرگہ بلاتا ہوں”
دلاور خان نے اس سے کہا اور علی یار کو گھورتے ہوئے کمرے سے نکل گئے جو نظریں جھکائے کھڑا تھا مگر ان کی گھوری کو بخوبی محسوس کر سکتا تھا
“میں پتہ نہیں کب تک تم باپ بیٹے کے درمیان پستا رہوں گا”
علی یار رونے والا ہو گیا تھا
باران خان نے کندھے اچکا کر اپنی لاعلمی کا اظہار کرنا چاہا تو درد کی ٹیس نے اسے آنکھیں سختی سے بند کر لینے پر مجبور کر دیا
“باران آرام سے یار” علی یار اس تک پہنچا اور اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے آرام دہ کرنا چاہا
“یہ کتنا خطرناک کام کیا ہے تم نے تمہیں پتہ تھا نا کہ وہ لوگ صرف تمہارے کندھے پر گولی مارنے نہیں آ رہے وہ تمہیں جان سے مارنے آئے تھے اگر کچھ ہو جاتا تو”
علی یار نے یہ سوچ کر ہی جھرجھری لی تھی
“ایسے کیسے کچھ ہوجاتا میں نے اپنے آپ کو اس گولی چلانے والے سے ٹھیک اس پوزیشن پر رکھا کہ گولی کندھے پر ہی لگتی میرا اندازہ کبھی غلط نہیں ہو سکتا تھا “
وہ عام سے انداز میں کہہ رہا تھا
“ہاں جیسے تم تو آئے دن کسی نا کسی کو قتل کرتے رہتے ہو نا جو تمہیں سب پتہ ہے اور تمہارا اندازہ کبھی غلط نہیں ہو سکتا”
علی یار کو اسکی عقل پر افسوس ہوا
“مگر باران تھم سا گیا اسے وہ سارے قتل یاد آئے جو اسکے ہاتھوں ہوئے تھے”
“اب کیا سوچ رہا ہے آرام کر بھائی جلدی ٹھیک ہو جا سردار کے غصے سے تمہیں ہی مجھے بچانا ہے “
علی یار اس پر لحاف درست کرتے ہوئے کہہ رہا تھا
تو جا رہا ہے کہیں ؟
باران نے اسکی جلدبازی دیکھ کر کہا
ہاں لیکن جلدی آجاؤں گا ہممم “
باران نے ہاں میں سر ہلایا تو علی یار کمرے کی بتی گل کرتا کمرے سے نکل گیا ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“امی کیا کہہ رہی تھیں پرسوں رات تم سے “
جہانزیب شیشے کے سامنے کھڑا تیار ہو رہا تھا جب سلینہ اسکا کوٹ اٹھائے اس تک آئی اور اسے پہنانے لگی
“امی کو پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے وہ کہتی ہیں کہ میں نے رابیل کو اس گھٹیا جگہ بلایا تھا میں بھلا ایسا کیوں کروں گا مگر خیر جلد ہی میں امی کو ثبوتوں کے ساتھ یہ بتا دونگا کہ غلط کون تھا”
وہ شیشے میں سلینہ کے عکس کو دیکھ کر کہہ رہا تھا
“جہانزیب اس سب کی کیا ضرورت ہے تمہیں تو پتہ ہے امی کا انکی طبیعت اکثر خراب رہتی اس لیئے چڑچڑی سی ہو گئیں ہیں انکی باتوں کو تم سیریس مت لو”
جہانزیب اسکی طرف گھوما
“وہ تو ہے پر پتہ تو چلے ایسی حرکت کرنے والا تھا کون اب تو میرے پاس سورسز بھی ہیں اور پاور بھی میں جلد ہی پتہ لگوا لونگا کہ وہ کون ہے”
“کہاں کھو گئ جہانزیب نے اسکے سامنے ہاتھ ہلایا”
“نہیں کہیں نہیں “
اسنے زبردستی کی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائی
“میرا ناشتہ تیار ہے کیا مجھے لیٹ ہو رہا ہے “
جہانزیب اب سنگھار آئنے پر رکھی اپنی گھڑی اٹھا چکا تھا
“جی تیار ہی آپ آجائیں میں لگاتی ہوں”
سلینہ یہ کہتی کمرے سے نکل گئی اور وہ گھڑی پہنتا ٹائی ایک بار پکڑ کر سیٹ کرتا باہر کی طرف بڑھ گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سارا دن گھر میں لوگ آتے جاتے رہے تھے حسین صاحب بھی آئے مگر انہوں نے رابیل سے کوئی بات نہیں کی ثوابیہ سے ملکر وہ چلے گئے تھے تائی جان تو کل سے وہیں پر ہی تھیں اور اب بھی وہیں موجود تھیں دانین کی شادی کو ابھی صرف ایک ہی دن ہوا تھا مگر اس وقت وہ بھی اپنے شوہر کے ساتھ آئی ہوئی تھی
“ثوابیہ تم دونوں اب یہاں پر مت رہو چلو واپس گھر “
تائی جان کی بات پر رابیل نے انہیں دیکھا
“تائی جان میں بھی یہی سوچ رہی تھی اب کچھ دنوں کے بعد میں اور احمد واپس چلے جائیں گے تو رابیل یہاں اکیلی کیسے رہے گی”
ثوابیہ نے رابیل کو ایک نظر دیکھا وہ اسے نہیں دیکھ رہی تھی وہ نظریں جھکائے بیٹھی تھی ناک رونے کی وجہ سے انتہائی سرخ تھی
” صحیح کہہ رہی ہو تم “
تائی جان نے اسکی بات کی تائید کی
“نہیں تائی جان میں واپس نہیں جاؤں گی میں اس گھر سے بابا کے ساتھ آئی تھی اب میں اکیلی وہاں نہیں جا سکتی “
اسکے بولنے پر سب نے اسکی طرف دیکھا وہ تائی جان کو دیکھ رہی تھی
“مگر بیٹا تم یہاں اکیلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے پھر میں تمہارے ساتھ یہاں ہی رہوں گی”
وہ ماں ہی تو تھیں اسکی ماں جیسی نرم
“نہیں تائی جان کسی کو بھی میری وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں اکیلی رہ سکتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کسی کو بھی مجھ پر اعتبار نہیں رہا “
اخرمیں اسکی آواز بھر آئی
“ایسی بات نہیں ہے رابیل تائی جان صرف۔۔۔”
“بس کریں آپی آپکو جانا ہے تو آپ جائیں لیکن میں اس گھر میں بابا کے بغیر نہیں جاؤں گی”
پھر وہ وہاں ٹھہری نہیں وہاں سے اپنے کمرے میں چلی آئی
“دانین بھی اسکے پیچھے ہی آئی تھی مگر کمرے کا بند دروازہ دیکھ کر مایوسی سے پلٹ گئی کیونکہ اب دروازہ کھٹکھٹانے کا کوئی فائدہ نہیں تھا رابیل دروازہ نہیں کھولنے والی تھی”
“ثوابیہ اسے سمجھاؤ اسے ہمارے ساتھ چلنا ہی ہوگا”
تائی جان نے دوپٹے سے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا
“جی تائی جان میں اس سے بات کروں گی “
ثوابیہ نے بس اتنا ہی کہا
“ثوابیہ اگر تم چاہو تو ہم اسے اپنے ساتھ ترکی بھی لے جا سکتے ہیں”
احمد کی آواز کمرے میں گونجی اسی وقت دانین کمرے میں داخل ہوئی اور ثوابیہ کے ساتھ ہی ٹک گئی
“ہاں یہ بہتر ہے ثوابیہ وہ یہاں سے دور رہے گی تو جلد ہی اس صدمے سے باہر آ جائے گی جلدی سنبھل جائے گی”
دانین نے ثوابیہ کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا ثوابیہ نے اسے ایک نظر دیکھا
“میں اس سے بات کروں گی”
وہ کچھ سوچتے ہوئے کہہ رہی تھی ہاں شاید یہی صحیح تھا کہ رابیل انکے ساتھ ترکی چلتی یہاں سے بہت دور ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت دور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہانزیب بہت سی فائلز پر جھکا ہوا تھا جب دروازہ ناک کیئے جانے پر اسنے سر اٹھا کر دیکھا کوٹ پینٹ اور ٹائی کے ساتھ جیل سے سیٹ کیئے گئے بالوں کے ساتھ افسر افسر ہی لگ رہا تھا
“آؤ آؤ اصفند “
اس نے آنے والے کو اندر آنے کی اجازت دی تو ایک خوش شکل سا نوجوان اندر داخل ہوا جہانزیب کی نسبت وہ جینز اور شرٹ میں ملبوس تھا
“سر آپ نے جو مجھ سے کریمینلز کی فائلز منگوائی تھی وہ تیار ہے یہ لیں”
اس نے جھک کر ایک فائل جہانزیب کے سامنے دھر دی
“ہاں تم بیٹھو”
جہانزیب اسے بیٹھنے کو کہتا وہ فائلز اٹھا چکا تھا
“بدر۔۔۔۔۔۔ ایک سو ستائیس قتل اور جیل کا ایک بھی ریکارڈ نہیں ۔ کورٹ کی پہلی سماعت میں ہی رہا ہو جاتا ہے ۔ “
اسنے حیرانی سے اصفند کو دیکھا
” جی سر یہ بہت ہی چلاک آدمی ہے اور کہیں نا کہیں اس میں سسٹم کی بھی نا اہلی ہے نا جانے کیسے مگر جو بھی پاور میں آتا ہے بدر کے اس سے مراسم بڑھ جاتے ہیں دوستی عروج پر پہنچ جاتی ہے اور پھر بدر جو بھی کرے کوئی اسے کچھ نہیں کہتا”
جہانزیب کو وہ فون کال یاد آئی جو اسے بدر نے کی تھی وہ اسے دعوت پر بلا رہا تھا اور یقیناً اگر وہ دعوت پر چلا جاتا تو اسے ایسی ایسی پیشکش کی جاتی کہ کوئی عام آدمی جھٹ سے مان جاتا مثلاً پیسہ اور وہ ہر شے جو ایک مرد کی کمزوری ہوتی ہے
جہانزیب نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے فائل کو دوبارہ دیکھا
خان۔۔۔۔۔۔۔ پندرہ قتل اور جیل رکارڈ زیرو “
جہانزیب نے غصے سے وہ فائل میز پر پھینک دی
ایک لمحے کو اصفند اپنی جگہ پر اچھلا تھا
“سر یوں سمجھیں کے خان بدر کا دایاں بازو ہے مگر وہ کبھی سامنے نہیں آتا کانٹریکٹرز سے ڈیل بھی بدر کرتا ہے اور پیسے کا لین دین بھی۔ اگر ہم بدر کو پکڑنا چاہتے ہیں تو ہمیں پہلے خان کو پکڑنا ہوگا سنا ہے کہ بدر خان سے بہت محبت کرتا ہے خان محض چودہ یا پندرہ سال کا تھا جب بدر اسے اس فیلڈ میں لایا وہ اسے بلکل اپنا بھائی سمجھتا ہے صرف بدر کو پکڑنے سے کچھ نہیں ہوگا اگر ہم خان کو پکڑ لیں تو بدر خود بخود ہمارے ہاتھ آ جائے گا خان اسکی کمزوری ہے بدر ہمیں پھر سب بتائے گا اسکا یہ دھندا کہاں کہاں پھیلا ہوا ہے سب”
اصفند جہانزیب کو کچھ سوچتے ہوئے پا کر چپ ہوا
اسکے چپ ہونے پر جہانزیب نے اسکی طرف دیکھا
“ٹھیک ہے خان کے پیچھے اپنے آدمی لگاؤ مجھے اسکے بارے میں چھوٹی سی چھوٹی معلومات بھی چاہیئے سمجھ گئے تم “
“جی سر”
اصفند یہ کہتا اپنی جگہ سے اٹھا
” رکو “
جہانزیب ایک پرچی پر کچھ لکھنے لگا
مجھے اس نمبر کی ساری ڈیٹیلز چاہیئے تین مہینے پہلے کی ساری ڈیٹیلز اس نمبر پر کس نے کال کی کس نے میسج کیا سب
اصفند سر ہلاتا وہ پرچی پکڑتا کمرے سے نکل گیا
جہانزیب نے دوبارہ وہ فائل اٹھا لی اور اسے دیکھنے لگا ہر صفحہ پلٹنے پر جہانزیب کے ماتھے پر بل بڑھتے جا رہے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ دلاور خان کے ڈیرے کا منظر تھا تمام سرداران اونچی اونچی دستاریں پہنے موجود تھےنایاب بھی انہیں کے ساتھ بیٹھا تھا
دلاور اور باران کے ساتھ ساتھ علی یار بھی موجود تھا البتہ وہ ایک طرف کو کھڑا تھا
“سردار پر حملہ کرنے کی جرات کون کر سکتا ہے آخر ۔۔۔۔ یہ جس کی بھی حرکت ہے اسے کڑی سے کڑی سزا ملے گی”
ایک سردار نے گلا کھنگارتے ہوئے بات کا آغاز کیا تو سب انہیں بغور سننے لگے
“سزا تو ملے گی اور وہ سزا میں طے کرونگا “
باران خان کی رعب دار آواز سارے میں گونجی تو ہر طرف سکوت چھا گیا
” مگر یہ جرات کی کس نے “
ایک سردار نے پوچھا
” میں جانتا ہوں یہ کس نے کیا ہے “
سب کے کان باران کی اس بات پر کھڑے ہو گئے تھے
ایک لمحے کو باران نے آنکھیں بند کیں
سڑک پر وہ لڑکی آنسوؤں سے تر چہرے کے ساتھ اسکے سامنے تھی
اسنے آنکھیں کھولیں
“یہ حرکت سردار نایاب بلوچ کی ہے “
نایاب سمیت سب کو سانپ سونگھ گیا تھا علی یار نے ایک جھٹکے سے باران کو دیکھا تھا نہیں یہ ہمارا پلین نہیں تھا وہ بس یہ سوچ ہی سکا
“میرے پاس ثبوت ہے”
نایاب کے پیروں کے نیچے سے بیٹھے بیٹھے زمین نکل گئی تھی
پھر باران کے ایک اشارے سے دو آدمی ایک آدمی کو پکڑ کر سب کے بیچ و بیچ لے آئے یہ انہیں آدمیوں میں سے ایک آدمی تھا جنہوں نے باران پر حملہ کیا تھا
ایک آدمی کے اس آدمی کو کس کر گھونسہ مارنے پر وہ شخص زمین پر جا گرا
“سردار مجھے معاف کردیں سردار ہمیں سردار نایاب بلوچ نے آپکو مارنے کے لیئے بھیجا تھا”
اس آدمی کا انکشاف نایاب بلوچ کو مجرم ثابت کر گیا تھا
“اور یہ ہے گن جس سے اس آدمی نے مجھ پر گولی چلائی اس پر اس کی انگلیوں کے نشان ہیں اور
” یہ جھوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”
“نایاب میں بات کر رہا ہوں نا ابھی “
باران خان کی گرج پر سارا ڈیرہ لرز کر رہ گیا تھا
نایاب جو کچھ کہنے ہی لگا تھا چپ ہو گیا
” کسی کو کچھ شک ہے تو وہ بولے “
مگر کوئی نہیں بولا سوائے نایاب کے
” یہ سب جھوٹ ہے سردار باران خان نے خود مجھے حملہ کرنے کو کہا تھا انکا آدمی آیا تھا میرے پاس”
علی یار نے پلکیں جھپک کر پہلے نایاب اور پھر باران کو دیکھا
“باران خان خود چاہتا تھا میں اس پر حملہ کروں اور”۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“تم کہہ رہے ہو کہ میں خود اپنی جان لینا چاہتا تھا”
باران نے اسکی بات کاٹ دی
” تم چاہتے تھے کہ میں “۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” کیا ثبوت ہے تمہارے پاس “
اسکی بات سن کر نایاب کے الفاظ اسکے منہ میں ہی رہ گئے تھے
اس کے پاس بولنے کو اب کچھ نہیں رہ گیا تھا اس کے پاس کوئی ثبوت جو نہیں تھا
دلاور خان ابھی تک سکتے میں تھے انہیں اندازہ تھا کہ نایاب باغی ہے مگر وہ یوں انکے بیٹے کو قتل کروانے کی کوشش کرے گا وہ یہ نہیں سوچ سکتے تھے
“نایاب بلوچ کی سزا یہ ہے کہ اگلے پانچ سال تک کوئی سردار نایاب کے ڈیرے نہیں جائے گا نایاب سے کسی قسم کا کوئی رشتہِ نہیں رکھا جائے گا اگر کوئی نایاب سے بات کرتے ہوئے بھی پایا گیا تو سمجھا جائے گا کہ اس نے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے اور پھر اسے بھی نایاب جیسی ہی سزا دی جائے گی”
یہ الفاظ باران نے کہے ہی تھے کہ نایاب کے ساتھ پلنگ پر بیٹھا وہ سردار ہاں وہی جو اس دن اسکے ساتھ اس کمرے میں تھا وہ اس پلنگ سے اٹھ کر دوسرے پر جا بیٹھا یہ صاف صاف نایاب سے قطع تعلقی کا اظہار تھا
نایاب نے ایک غصے بھری نگاہ اس پر ڈالی آہ میں نے تو اسے بھی یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ آدمی باران خان کا تھا میں چاہتا تھا کہ یہ آدمی یہ سوچے کہ میں اپنے بل پر خان حویلی پر حملہ کر رہا ہوں وہ بس یہ سوچ کر رہ گیا مگر وہ ایک کام کر سکتا تھا
“یہ سردار انعام بھی میرے ساتھ تھا”
نایاب کی مثال ویسی ہی تھی کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے
اس سردار نے ڈرتے ہوئے نایاب کو پھر باران کو دیکھا
” کیا ثبوت ہے تمہارے پاس “
باران کا انداز عام سا تھا جبکہ وہ جانتا تھا کہ واقع وہ سردار بھی نایاب کے ساتھ ہی ملا ہوا تھا
“یہ آدمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے بھیجا میں نے تھا مگر یہ آدمی میرا نہیں ہے یہ اسکا آدمی ہے
بتاؤ سردار کو”
نایاب اس زخمی آدمی پر چیخا
“نہ۔۔۔۔۔نہیں سردار ہمیں تو عرصہ ہوا سردار نایاب ہی پالتے ہیں ہم دوسرے سردار کو نہیں جانتے”
صاف صاف جھوٹ وہ آدمی سردار انعام کا ہی پالتو تھا مگر وہ کس کے کہنے پر جھوٹ بول رہا تھا ؟
باران کے ہونٹ عجیب طرح سے مسکرائے تھے
” سردار دلاور خان ہم آپکے اور سردار باران خان کے ساتھ ہیں اور اس فیصلے پر راضی ہیں”
تمام سرداران نایاب کے خلاف ہو چکے تھے
جن سب نے باران خان کے خلاف ہونا تھا وہ سب نایاب بلوچ کے خلاف ہو چکے تھےیہ تمام سرداران بلوچ تھے شاید وہ پہلے باران کی بات کا یقین نا کرتے مگر ثبوت اور ساتھ ہی ساتھ نایاب کے برے کرتوتوں کے بارے میں کون نہیں جانتا تھا اس لیئے نایاب پر یقین نہیں کیا جا سکتا تھا
نایاب باران کو گھور رہا تھا اسکے بر عکس باران عام سے انداز میں اسے دیکھ رہا تھا
“سردار مگر میری بیٹی کی نسبت سردار نایاب سے طے ہے ایسے میں نایاب سے قطع تعلقی کا مطلب ہے اس نسبت کو ختم کرنا اور آپ جانتے ہیں جس لڑکی کی نسبت ایک بار ختم ہو گئی تو وہ ساری زندگی اپنے باپ کی چوکھٹ پر ہی بیٹھی رہ جائے گی میں کیا کروں اگلے مہینے شادی ہے انکی “
سردار لطیف کی بات بجا تھی
انکی بات سن کر نایاب کا دل بیٹھنے لگا تھا
ایک ہی تو رشتہِ اسنے پورے دل سے نبھانے کا عہد کیا تھا خود سے اور اس معصوم سے وہ جو نایاب بلوچ کی چاہت تھی اسکی محبت تھی
“سردار مجھے معاف کردیں مجھے یہ سزا نا دیں میں اس نسبت کو ختم نہیں کرنا چاہتا”
اس سارے عرصے میں پہلی بار نایاب نے خود کو بےبس محسوس کیا تھا
باران نے دلاور خان کو دیکھا
دلاور خان نے اسے آنکھوں کے اشارے سے کچھ کہا
“ٹھیک ہے اس بات کا فیصلہ پانچ سال بعد کیا جائے گا اگر نایاب ان پانچ سالوں میں اپنی حرکتوں سے بعض رہا تو میں خود ان دونوں کی شادی کرواؤں گا ورنہ میں آپکی بیٹی کی شادی کسی اور سے پوری عزت کے ساتھ خود کرواؤں گا یہ سب اب میری زمیداری ہے “
باران کی بات پر اس سردار کو کچھ چین پڑا تھا
مگر نایاب کی آنکھوں میں کچھ چمکنے لگا تھا
کتنا انتظار کیا تھا اس نے جانان سے شادی کا اور اب جب وقت قریب آ پہنچا تھا تو اسے پانچ سال اور انتظار کرنا ہوگا
وہ وہاں سے اٹھتا چلا گیا
وہ ضرور باران سے اس بات کا بدلہ لے گا ضرور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے






