Hamna Mehar Novels
About the writer
میرا تعلق گوجرانوالہ کے شہر سے ہے۔ کتابیں پڑھنے کا بچپن سے ہی حد سے زیادہ شوق تھا لیکن لکھنے کا سفر آج سے تین سال قبل شاٹ سٹوری سے کیا جس پہ دوستوں ، بہنوں نے سراہا لیکن وہ سٹوری میں نے خود تک ہی محدود رکھی۔ پھر ایک دفعہ کلاس میں بیٹھی بور ہو رہی تھی تو اپنی فرینڈشپ سے انسپائر ہو کر میں نے تین دوستوں پہ مشتمل" آئی ایم کریزی آباؤٹ یو" کے نام سے ناول سٹارٹ کیا تو مجھے میری دوستوں نے احساس دلایا کہ You have the qualities of becoming a Great writer بس تو پھر لکھنے کا جنون پیدا ہوگیا اور بےدھیانی میں ہی ناول کا پلاٹ بڑھتا چلا گیا حتی کہ میرا یہ ناول تقریباً چار ماہ سے جاری ہے اور مزید کتنا وقت لگے گا اس کا مجھے خود اندازہ نہیں ۔ اس کے علاوہ ناولٹ " محبتوں کے دیپ " لکھا جو ہسبینڈ ، وائف کے خوبصورت ریلیشن پہ مشتمل ہے۔
