Ayesha Ali Novels

About the writer

میرا نام عائشہ علی ہے مگر میں عائش کے طور پہ جانی جاتی ہوں۔ چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھنا اور خیالوں کی دنیا کو الفاظ کی شکل دے کے ان میں رنگ بھرنا میرا محبوب مشغلہ تھا۔جسے دیکھتے ہوئے میرے اکثر عزیز و اقارب مجھے اپنی تحریر منظر عام پہ لانے کی ترغیب دیتے تھے۔ میرا پہلا ناول "زیبا" ہے۔ جس میں ایک ایسی لڑکی کی کہانی بیان کی گئ ہے جو کوئ اپسرا نہیں ہے نہ ہی ماورائ کشش کی مالک ہے بلکہ وہ حقیقی زندگی سے لیا گیا ایک مضبوط کردار ہے۔ میرے اس ناول کو بہت جگہوں پہ سراہا گیا جس سے میرا لکھنے کا جذبہ مزید اجاگر ہوا اور اب آنے والے وقت میں ان شاءاللہ میرے ناولز آپ سب کی نظر سے گزریں گے۔۔۔