Writers

Sabahat Khan

صباحت خان کو اردو ادب سے بہت لگاؤ ہے کتابیں پڑھنے کا انہیں جنون کی حد تک شوق ہے پاک آرمی سے انہیں بہت عقیدت اور محبت ہے ان کا پہلا ناول معصوم سی لڑکی جو انہوں نے آرمی پر لکھا جسے لوگوں نے بہت سراہا یہ ناول ہر ایک کے دل میں گھر کر گیا ان کے پہلے ناول سے ہی اندازا ہو گیا کے یہ ایک بہترین لکھاری ہیں صباحت خان مزید اس سے بھی بہترین ناول لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں

Aymen Nauman

ایمن نعمان نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ ترقی کی ہے ان کے ناول میں ہمیشہ ایک سبق ہوتا ہے جو کہ آج کل کے معاشرے کی مناسبت رکھتا ہے ہے ان کے سب ہی ناول رومنٹک ہوتے ہیں روڈ ہیرو اور فورس میریج پر مبنی

Aliya Khan

عالیہ خان کے اب تک کے لکھے گئے سب ہی ناولز ز بہت اچھے ہیں پیاری پیاری کھٹی میٹھی لو اسٹوریز جن کو ایک کے بعد ایک پڑھنے کا دل کرتا ہے آنے والے دنوں میں عالیہ خان اپنے ناولز کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر جائے گی

Tahbeer Khan

تحبیر خان کے اب تک کے ناول ویمپائر سے جڑی دل شیب مصنوعی کہانیاں ہیں پر جس انداز سے انہوں نے ویمپائر کا کریکٹر بیان کیا ہے یہ قابل تعریف ہے تحبیر خان آگے بھی ایسے ہی دل شیب اور رومینٹک کہانیاں لکھنے کا ارادہ رکھتی ہے ان کے بہترین انداز کی وجہ سے ان کے کافی فالوورز ہیں۔

M Waseem Baloch

وسیم بلوچ نے اپنے پہلے ہی ناول کہو تو لوٹ جاتے ہیں میں دوستی پر مبنی کہانی لکھی جس میں دوستی کے خوبصورت احساس کو اجاگر کیا گیا ان کے دوسرے رومانوی ناول اب کے بچھڑے تو شاید نے ان کو ایک الگ ہی پہچان دی اور وہ آئندہ بھی منفرد موضوع پر مبنی ناول اور کہانیاں لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں

Samreen Ahsan

ثمرین احسان نے جتنے بھی ناولز لکھے سب ہی معاشرے کے کسی نہ کسی پہلو کی عکاسی کرتے ہیں جن میں زیادہ تر مذہب اور محبت پہ لکھی گئی تحریریں شامل ہیں۔ ڈرامہ رائٹر بننا ان کی سب سے بڑی خواہش ہے جس کی تکمیل کے لئے انھوں نے ہمیشہ عمیرہ احمد اور نمرہ احمد کی پیروی کرنے کی کوشش کی ہے۔

Haniya Jutt

ہانیہ طیب کو کتابیں پڑھنے کے ساتھ لکھنے کا بھی بچپن سے بہت شوق رہا ہے اسی شوق میں انہوں نے پہلا ناول عشق رلاتا ہے لکھا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ان کے ناول رومنٹک اور رئیل لایف سے رلیٹڈ ہوتے ہیں ہانیہ طیب آگے بھی اس سے بھی مزے دار ناول لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں

Hamna Tanveer

حمنہ تنویر اپنا ہی ایک انداز ہے ان کے ناولز اصلاحی ہوتے ہیں ہیں مذہبی ہوتے ہیں ہر ناول میں کوئی نہ کوئی سبق ضرور موجود ہوتا ہے جس کا تعلق دین سے ہوتا ہے یہ اپنے مثبت انداز کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہیں۔

Muhammad Shariq

مجھے لکھنا بہت پسند ہے کسی بھی مضمون پر لکھ سکتا ہوں اور ناول پڑھنے کا شوق ہے مگر ایف بی پر سب سے پہلا ناول جو میں نے پڑھا اسکا عنوان “دل سنبھل جا ذرا “تھا۔۔اب میں خود ناول لکھتا ہوں اور لکھنے سے مجھے خوشی حاصل ہوتی ہے

Pakeeza Tayyaba

زندگی مسلسل چلتے رہنے کا نام جو کبھی کسی ہونے نا ہونے کسی کو کھونے یا پا لینے سے نہیں رکتی زندگی مسلسل چلتے رہنے کا نام ہے زندگی میں کبھی ہمت مت ہارے اللہ پر یقین رکھے اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھے اگر آج مشکل ہے تو کل آسانی بھی آئے گی انشاءاللہ ہمیشہ خوش رہے اور خوشیاں بانٹتیں. آپ کی رائٹر پاکیزہ طیبہ

Anabiya Seher

انابیہ سحر کوئی قبل ناول نگار نہیں ہیں بس اپنی شوق کی بنیاد پر ناول لکھنا شروع کیا ‘ نوال پڑھنے کا شوق تھا اس ہی شوق میں انہوں نے اپنا پہلا ناول غمِ_عاشقی لکھا ہے جو لوگوں کو بے حد پسند آیا ہے ‘ اور اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ آگے بھی اپنے اس شوق کو جاری رکھیں گی ۔۔۔۔

Salman

انسانوں کی اصلاح کے لیے اللہ نے پیغمبر بھیجے جنھوں نے نوع انسانی تک خدا کے پیغام کی دیپ کی کرنیں پہنچائیں مگر اب پیغمبروں کے بعد یہ اصلاح کا کام انسانوں کا ہے ۔۔ اسی بات سے متاثر ہوکر ایک شخص جسے لوگ سلمان کے نام سے جانتے ہیں نے ایک ناول لکھ ڈالا اپنی زندگی کا پہلا ناول “میرا خدا سے سوال ہے ” فلسفے اور انسان کے خدا سے تعلق کو بہترین انداز سے بیان کرنے کے بعد یہ شخص مزید ناول بھی لکھتا رہا اور شہرت کی صندلیاں چڑھتا رہا ۔۔ سلمان کے بہترین ناولز میں “موہے پریم نچایا تھیا تھیا” “سلسلہ عشق” “عشق میرا بھی قاتل” اور کئی اور ناول شامل ہیں

Meesha Haider

زندگی مسلسل چلتے رہنے کا نام جو کبھی کسی ہونے نا ہونے کسی کو کھونے یا پا لینے سے نہیں رکتی زندگی مسلسل چلتے رہنے کا نام ہے زندگی میں کبھی ہمت مت ہارے اللہ پر یقین رکھے اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھے اگر آج مشکل ہے تو کل آسانی بھی آئے گی انشاءاللہ ہمیشہ خوش رہے اور خوشیاں بانٹتیں. آپ کی رائٹر میشا حیدر

Haya Shaikh

حیا شیخ ایک عام لڑکی ہے پر ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے جنہوں نے قلم اٹھایا اور صرف بہت کم وقت میں ترقی کی انکا ناول ہمیشہ حقیقت پر مبنی ہوتا ہے جیسا کے “دوسری شادی قسمت کے کھیل ہے” اسکا عنوان اور “خواب ریزہ ریزہ” کا سوشل میڈیا اور “معصوم محبت” کا اللہ‎ کی نعمت کو نا جھٹلاؤ ان کے سب ہی ناول بہت اچھے اور لاجواب ہیں

Zoya Chaudhary

میں نے ناول کبھی شوق سے نہیں پڑھے تھے کیونکہ اردو سے لگاؤ نہیں تھا لیکن ایک دم سے ہی میرے اندر ایک جذبہ امڈ آیا اور جنون کہ حد تک لکھنے کا شوق پیدا ہوا ہے ۔ اب میں ہر وقت بس لکھناچاہتی ہوں ، دنیا گھومنا چاہتی ہوں اور میرے ہر ناول کا تھیم فیملی پیار محبت ہوتا ہے۔ پہلے ناول پر اتنی محبت ملی کہ دوبارہ لکھنے کو دل چاہا۔ حیرت کی بات ہے کہ پائیلٹ ، پلین میرا جنون ، عشق محبت ہیں مگر ناول نہیں لکھ پا رہی اور جب لکھ لیا تو سمجھیے گا سب سے بڑی کامیابی سمیٹ لی ۔

Suhaira Awais Khan

ﻣﯿﮟ ﺳﮩﯿﺮﺍ ﺍﻭﯾﺲ ﮨﻮﮞ، ﺑﭽﭙﻦ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﭽﻮﮞ ﻭﺍﻟﮯ ﺭﺳﺎﻟﮯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﺎ ﺷﻮﻕ ﺗﮭﺎ، ﺑﭽﭙﻦ ﺳﮯ ﮨﯽ ﮐﮩﺎﻧﯿﺎﮞ ﺑﻨﺎﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺰﻥ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ،ﺩﻭ ﻧﺎﻭﻝ ﺳﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺩﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﺳﮯ ﮨﯽ ﻧﺎﻭﻝ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺎﻧﮯ ، ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ14ﻟﮕﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻧﻈﻤﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺧﻼﻗﯽ ﮐﮩﺎﻧﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻏﺎﺯ ﻟﯿﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺷﺮﻭﻉ ﺷﺮﻭﻉ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺧﻼﻗﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺍﺩﺏ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻋﻠﻢ ﺗﮭﺎ ﺳﻮ 16 ﯾﺎ15ﻣﯿﺮﮮ ﻟﮑﮭﮯ ﮔﺌﮯ ﻣﻮﺍﺩ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ 18 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺭﻭﻣﯿﻨﭩﮏ ﻧﺎﻭﻟﺰ ﺑﮭﯽ ﻟﮑﮭﮯ، ﺍﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﻋﻤﺮ ﺳﺎﻝ ﮨﮯ، ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭ ﻧﺎﻭﻝ ﻓﯿﺴﺒﮏ ﮐﮯ ﺗﻮﺳﻂ ﺳﮯ ﻣﻨﻈﺮ ﻋﺎﻡ ﭘﺮ ﻻ ﭼﮑﯽ ﮨﻮﮞ ﺟﻦ ﭘﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﺬﯾﺮﺍﺋﯽ ﻣﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺁﮔﮯ ﺗﺎﺣﯿﺎﺕ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺩﺏ ﺳﮯ ﻣﻨﺴﻠﮏ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻣﻨﺪ ﮨﻮﮞ۔

Nooreh Shaal

اسلام علیکم! اپنے بارے میں,میں مختصراً بتانا چاہوں گی۔مجھے بچپن سے ہی کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ میں نے سٹوریز لکھنے کا آغاز اس طرح کیا۔۔۔۔۔ کہ میں کتابیں پڑھتی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شاید اس لیے میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی لکھوں لیکن بعد میں مجھ محسوس ہوا کہ نہیں یہ” گاڈ گفٹڈ” ہے اس لیے پھر میں نے باقاعدہ لکھنا شروع کیا۔ لکھاری بننا میرا خواب اس لیے نہیں تھا کہ مجھے شہرت ملے یا میرے چاہنے والے ہوں ۔ میرے انٹرویوز ہوں وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ۔۔۔نہیں بلکہ اس لیے کہ میں اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی اصلاح کر سکوں۔ ایک آخری بات میں یہ کرنا چاہوں گی کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ حقیقت پہ مبنی موضوعات پہ قلم اٹھاؤں۔ اور میری کہانی کا ہر کردار پڑھنے والوں کو انشاءاللہ الگ نظرآئے گا۔ دوعاؤں کی طلبگار آپ کی رائٹر : نورِ شال

Sajeela Nisar

میں سجیلہ نثار ہوں جھوٹ نہیں بولوں گی مجھے بچپن سے زرا لکھنے کا شوق نہیں تھا پھر نہم دہم کلاس میں تھی تو اپنی کزن کو پڑھتا دیکھتی پھر خود بھی اسکے رسالے اٹھا کر پڑھتی دہم کے اگزامز کے بعد فیس بک پر اتنے ناولز پڑھے کہ خود بھی لکھنے کا جوش پیدہ ہوا میرا بھی دل کیا لکھوں میری فرسٹ اٸیر کی کلاسز لاسٹ اٸیر مطلب2019 میں سٹارٹ ہوٸیں تو دوستوں کے تعاون سے لکھنا سٹارٹ کیا اور فیس بک پوسٹ کیا جسکا بہت اچھا رسپانس ملا پھر ایسے ہی لکھتے خود کا ایک نام بنانا چاہتی ہوں ابھی میں نے دو ناول اور ایک افسانہ لکھا ہے نیکسٹ ناول بہت جلد سٹارٹ کروں گی اور ناولز کی دنیا میں اپنا ایک نام پیدہ کروں گی

Sidra Shaikh

میں نے رومان ناولز 2015 سے لکھنا شروع کیے تھے اور اردو ناولز کے لیے 2019 میں لکھنا شروع کیا ،جس میں سوشلزم ایشوز ،ارینج میرج اور فورس میرج پر لکھا ہے۔۔مجھے فیملی اور ریلیشنز پر لکھنا اچھا لگتا ہے ۔۔

Samiya

میں ہر قسم کے ناول پڑھتی ہوں ۔۔تاریخی،ہارر۔رومانوی…میں اپنے ناول میں یہی میسج دینا چاہتی ہوں کہ رشتوں سے محبت کرنا سسیکھے اور اپنی انا اور ضد کو مار دے کیونکہ انا اور ضد صرف رشتوں کو کھوکھلا کرتی ہیں جبکہ محبت رشتوں کو سنوار دیتی ہے…

Shumaila Jutt

شمائلہ جٹ ایک نئی ابھرتی ہوئی لکھاری ہیں ان کے لکھے گئے ناول ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ان کے ناولز کی کہانی ہمیشہ منفرد ،خوبصورت اور سبق آموز ہوتی ہے ان کے لکھے گئے ناولز میں مختلف کرداروں سے مختلف سبق ملتا ہے ان کا لکھنے کا طرز عمل باقی لکھاریوں سے مختلف ہے یہی وجہ ہے کہ بہت ہی کم عرصے میں انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنا لی ہے

Shah Khawar Tanha

ﻣﯿﺮﺍ ﺗﻌﻠﻖ ﺣﯿﺪﺭﺁﺑﺎﺩ ﺳﮯ ﮨﮯ، ﻭﯾﺴﮯﭘﯿﺸﮯ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮨﻮﮞ۔ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﮐﺎ ﺷﻮﻕ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﻭﻝ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﭘﮩﻼ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﭘﮩﻼ ﻧﺎﻭﻝ ” ﻏﯿﺮ ﻣﮑﻤﻞ ﺳﯽ ،ﻣﺤﺒﺖ” ﮨﮯ۔ ﺑﺲ ﺍﺗﻨﺎ ﮐﮩﻮﮞ ﮔﺎ ﮐﮧ “ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺗﻨﮩﺎ ﮨﮯ، ﺳﺐ ﻣﯿﮟ ﺭﮦ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ “ﺳﺐ ﮐﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ، ﺁﯾﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻨﮩﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻨﮩﺎ “ﺁﭖ ﺳﺐ ﮐﯽ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﮐﺎ ﻃﺎﻟﺐ “ﺷﺎﮦ ﺧﺎﻭﺭ ﺗﻨﮩﺎ

Mehwish Bint e Zahid

میرا نام مہوش بنت زاہد ھے اور اصلاحی ناولز لکھنا میرا پیشن ھے وجود لاریب میرا پہلا ناول تھا جو بہت حوصلے والی لڑکی کو بنیاد بنا کر لکھا گیا۔۔۔ آپ میرے ناولز پڑھ کر ضرور آرا سے آگاہ کیجئے گا میرے ناولز میں کردار کم اور پلاٹ جاندار ھوتا ھے پڑھنے والا اکتاتا نہیں اور ایک ہی نشت میں پڑھ کر فارغ ھو جاتا ھے میں لفظوں کی طول سے گریز کرتی ھوں مختصر، جامع اور مفید تحریر قاری کے لئے پیش کرتی ھوں. اور اپنے علم اور تجربے سے ہی لکھتی ھوں تاکہ قاری تک مستند مواد پہنچے

Huda

میرا نام حدا ہے مگر قلمی نام ایچ حور ہے.. حیدرآباد کے چھوٹے سے علاقے سے تعلق ہے.. ابھی انٹر کمپلیٹ کیا ہے عمر ستراں برس… ناول تو پہلا سرراہ چلتے چلتے لکھا مگر شہرت مجھے تیرا دیوانہ سے ملی.. کیونکہ لوگ دکھ نہیں پڑھنا چاہتے لوگ صرف پیار محبت رومانس اور خوشی پڑھنا چاہتے ہیں.. مجھے خود میں دکھ لکھنا پسند نہیں تبھی اپنی خوابوں کی دنیا یعنی ناولز میں ڈھیر ساری خوشیاں لکھتی ہوں.. مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کوئ پسند کرتا ہے کہ نہیں بس اس بات کا خیال رکھتی ہوں اپنی ہر کہانی میں ایک پیغام دے سکوں کوشش رہتی ہے لفظوں کو بہترین طریقے سے بیان کرسکوں تاکہ پڑھنے والا رائیٹر کی رمز سے واقف ہوجاۓ

Malisha Rana

میرا نام ملیشہ رانا ھے۔۔۔۔۔ میں ایک سٹوڈنٹ ھوں۔۔۔۔پچپن سے ہی مجھے ناول پڑھنے کا شوق تھا مگر پھر رفتا رفتا یہ شوق ناول لکھنے میں بدل گیا تو میں نے اپنا پہلا ناول معملہ دل دا اے لکھ کر اپنے اس شوق کا آ غاز کیا۔۔۔۔ یہ ناول ایک محبت سے بھر پور کہانی تھی جسے بہت سے ریڈرز نے پسند کر کے مجھے سراہا جسے دیکھتے ھوئے میں نے اپنے لکھنے کے شوق کو جاری رکھا۔۔۔۔۔ اور اب تک میں چار ناول لکھ چکی ھوں جو کہ بہت پسند بھی کیے گیے ہیں۔۔۔

Ayesha Ali

میرا نام عائشہ علی ہے مگر میں عائش کے طور پہ جانی جاتی ہوں۔ چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھنا اور خیالوں کی دنیا کو الفاظ کی شکل دے کے ان میں رنگ بھرنا میرا محبوب مشغلہ تھا۔جسے دیکھتے ہوئے میرے اکثر عزیز و اقارب مجھے اپنی تحریر منظر عام پہ لانے کی ترغیب دیتے تھے۔ میرا پہلا ناول “زیبا” ہے۔ جس میں ایک ایسی لڑکی کی کہانی بیان کی گئ ہے جو کوئ اپسرا نہیں ہے نہ ہی ماورائ کشش کی مالک ہے بلکہ وہ حقیقی زندگی سے لیا گیا ایک مضبوط کردار ہے۔ میرے اس ناول کو بہت جگہوں پہ سراہا گیا جس سے میرا لکھنے کا جذبہ مزید اجاگر ہوا اور اب آنے والے وقت میں ان شاءاللہ میرے ناولز آپ سب کی نظر سے گزریں گے۔۔۔

Hijab Rana

اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ! میرے ناول لکھنے کا مقصد بس اللّہ کی طرف رجوع بھی ہے۔ کیونکہ ہم کبھی کبھی باتیں کسی اور انداز بیاں کی بجائے ایسے بہت اچھے سے سمجھ جاتے ہیں۔ جس چیز میں ہماری دلچسپی ہوتی ہے ہم وہی طریقہ اختیار کرتے ہیں۔ میری بس یہی پہلی کوشش ہے۔ میں نے ناول لکھنا ابھی مارچ 2020 میں شروع کیا ہے۔ امید ہے آپ سب کو پسند آئیں گے ۔۔شکریہ از حجاب رانا

Munazza Mirza

السلام و علیکم! میرا نام منزہ مرزا ہے۔ میری عمر اٹھارہ برس ہے۔ میں نے کُچھ عرصہ پہلے ہی اپنا پہلا ناول “یہ یادیں” مکمل کیا ہے۔ میں لکھتے وقت کوشش کرتی ہوں جو لکھا جائے اُسے حقیقت سمجھنا آسان ہو جو ناولز کے بارے میں رائے رکھی جاتی ہے کہ ان میں حقیقت کا عنصر کم ہوتا ہے اُسے غلط ثابت کر سکوں اور آگے بھی یہ کوشش جاری رکھوں گی۔

Mehak Roshan

تنہا کسی جزیرے پر ,میرا پہلا ناول تھا پتا ہے اس کا نام میں نے یہ کیوں رکھا تھا کیوں کہ نیچر اٹریکٹ کرتی ہے مجھے ایک ایسی ہی خوبصورت سی جگہ مجھے ناول لکھنے کا خیال آیا تھا … جزیرہ ہاں جزیرہ مگر تب ہی میری ایک دوست الگ ہو گئی تھی مجھ سے مجھے ایسا لگا جیسے میں تنہا ہو گئی ہوں تب ہی اس ناول کا نام رکھ دیا ہم دونوں نے مزاق مزاق میں اس ہی جگہ پر کہا تھا کہ میں ناول لکھوں گی اور پھر میں نے لکھ بھی دیا مگر وہ دوست آج میرے ساتھ نہیں ہے … خیر …مجھے امید ہے آپ ان ناولز کو بھرپور انجواۓ کریں گے

‎Areej Hashmi‎

میرانام اریج ھاشمی ھے۔میں اردو ادب سے محبت کرتی ھوں جسکی وجہ سے میں نے ناول لکھنا شروع کیا۔ میرا پھلا ناول ھے“میرے زخموں کی دوا” ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کی زندگی میں اس کے اپنے ہی اس کو ہڑٹ کرتے ہے وہ اپنے بابا اور بھائ کی آپس کی لڑئی کی وجہ سے اس کی روح اور جسم پر زخموں آتے ہے اور اس کے ہر زخم کا ایک شخص دوا ہوتاہے آپکومیرا ناول بہت اچھالگےگا۔

Fatima Rizwan

اسلام و علیکم میں ایک رائیٹر ہوں میرا تعلق حیدرآباد سے ہے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ہوں ناولز لکھنا میرا شوق اور جنون ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ سب سے بس اتنا ہی کہنا چاہوں گی کہ اپنا مقضد پانے کے لیے بےحد کوشش کرنی چایئے “ہار جا نے والے ان لوگوں سے ہزار درجے بہتر ہوتے ہیں جو مقابلہ کرنے کی ہمت ہی نہیں رکھتے”کسی کو گرا کر کبھی آگے بڑھ نہیں سکتے۔۔۔۔آپکی دعاؤں کی طلبگار فاطمہ رضوان

Hayat Khan

کسی منظر کو دیکھنے اور محسوس کرنے سے ذیادہ مشکل ہوتا ہے تخیل کو الفاظ میں اس سحر سے ڈھالنا کہ پڑھنے والا مبہوت ہو جاۓ۔ جب پڑھنے کا شوق بچپن کے ساتھ پروان چڑھاتو جڑواں بہن بھاٸ کی طرح لکھنے کا شوق بھی ساتھ ہی پلا بڑھا۔ شروعات اردو شعر کی تشریح یا پھر مضمون نگاری سے کی۔ اساتذہ کی حوصلہ افزاٸ اور پذیراٸ نے اعتماد دیا۔ حیات خان

Huma Waqas

میرا نام ہما وقاص ھے۔میں نے ماسٹرز کیا ہوا ہے کمپیوٹر سإینس میں۔مجھے اپنی امی کی وجہ سے لکھنے کا شوق ہوا۔میں نے فرحت اشتیاق کو پڑھا ہے میں نے پہلا ناول میٹرک میں لکھا لیکن پبلش نہیں کروایا . میں نےگیارہ ناول لکھے ہیں جن میں ایک افسانہ کلی اور تین ناولٹ ہیں اور میرا موجودہ ناول موہے پیا ملن کی آس ابھی جاری ہے جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا ہے ۔

Isha Gill

اسلام و علیکم۔۔۔۔میرا نام ایشاء گل ہے اور میں ماسٹرز کی اسٹوڈنٹ ہوں۔سیون کلاس کی اسٹوڈنٹ تھی جب سے لکھنا سٹارٹ کیا فرق یہ کہ تب بچوں کی کہانیوں سے شروعات کی اور میٹرک میں آکر افسانے۔اور پھر جب معلوم ہوا یہ شوق خود تک محدود رکھنے کی بجاۓ فیس بک ویب سائٹز اور بلاگز کے ذریعے دوسروں تک بھی رسائی حاصل کر سکتا تو یہاں آکر باقاعدہ ناولز لکھنا شروع کیے۔پوئیٹری کرنا اور کالم لکھنا بھی میرا شوق ہے سو دل لگا کر اسے پورا کر رہی ہوں۔جو لوگ میری بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں لکھنے کے جذبے کو مزید ابھارتے ہے ان کے لئے میری طرف سے ڈھیروں محبت۔۔۔دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔۔۔شکریہ۔۔۔

Kiran Rafique

میرا نام کرن رفیق ہے ۔۔ میں نے ماسٹرز کیا ہے اکنامکس میں۔۔۔ اور الحمداللہ اب تک میرے تین ناول مکمل ہو چکے ہیں۔۔۔ پہلا ناول ۔۔۔ تیرا عشق میری بندگی ۔۔۔ ہے۔۔۔ اس ناول میں آپ یہ پڑھو گی کی خدا پر پختہ یقین انسان کو بہت سی نعمتوں سے نوازتا ہے ۔۔۔ اللہ بندے کی آزمائش بھی لیتا ہے اور اسے اجر بھی دیتا ہے۔۔۔ مختصر یہ کہ یہ آرمی بیسڈ ہے اور ایک ریوینج بیسڈ سٹوری بھی ہے۔۔۔۔۔ ۔۔۔ کرن رفیق ۔۔۔

Anabia Khan

نام انابیہ خان تعلیم.. ایم اے اسلامیات رہائش.. اسلام آباد میں نے جب بھی قلم اٹھایا،، سچی کہانیاں لکھی ہیں.. میں نے اپنے ناول میں ہمیشہ رشتوں سے محبت کرنا سکھایا ہے،، کیوں کے نفرت اور انا ہمیشہ رشتے کھوکھلے کرتی ہے.. اور محبت ہمیشہ امن کا پیغام دیتی ہے،،

Maryam Choudhury

مجھے بچپن سے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اور کتابیں پڑھتے پڑھتے مجھے لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔۔ دل یار تک نہ پہنچے میرا پہلا ناول ہے اور اس میں میں نے کچھ مزاحیہ, کچھ درد, کچھ اسلام سے متعلق ,کچھ معلوماتی اور کچھ محبت پہ لکھا ہے اور آگے میں اس سے بھی اچھے ناول لکھنا چاہتی ہوں… انشاءاللہ

Fatina Khan

السلام علیکم ۔۔ میرا نام فاطنہ خان ہے ۔۔ مجھے بچپن سے پڑھنے کا شوق ہے ۔۔ پہلے بچوں کے مختلف رسائل پڑھتی تھی اور پھر اسی طرح ڈائجسٹ پڑھنا شروع کیے ۔۔ ابن آدم بنتِ آدم میرا پہلا ناول ہے ۔۔۔ جو معاشرے کے تلخ ترین حقائق پہ مبنی ہے ۔۔۔ بنیادی طور پہ معاشرے کے تلخ حقائق پہ لکھنا پسند ہے لیکن آپ میں تحاریر میں مزاح فکشن آرمی ایکشن تھرلر رومانس اور بولڈنیس کے تمام رنگ پائیں گے ۔۔ پڑھیے اور رائے دینا مت بھولیے ۔۔ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔

Samaa Chaudhary

نام : سماءچوہدری فکشن رائٹر اور کالم نگار۔ پاکستان میں صوبہ پنجاب سے تعلق ہے۔ گریجوئیشن (بی اس سی) نفیسات ادب سے لگاو رہا تو بہت چھوٹی عمر میں نثر و شاعری دونوں کو پڑھا۔ پھر اسی ماسٹر کی ڈگری لی۔ ایم -اے ادبیات کیا گورنمنٹ یونیورسٹی سے۔ ہر طرح کے موضوع لکھتی رہی۔ وہ معاشی ، معاشرتی ہو یا حس لطافت اب تک۔ 4 ناولز ۔ 4 ناولٹ، کچھ افسانے لکھ چکی ہوں۔ جو کافی پسند کیے گئے۔

Usama Rehman Mani

اسلام علیکم میرا نام اسامہ رحمٰن ہے اور میں ایک طالب علم ہوں اور نو عمر شاعر اور لکھاری ہوں۔۔۔ عموماً میں شاعری کرتا ہوں اور حورِ جنّت میرا حال ہی میں لکھا گیا پہلا ناول ہے۔۔۔ جس کو فیس بک پر کافی پزیرائی ملی ہے جس سے مجھ میں مزید لکھنے کا حوصلہ پیدا ہوا ہے۔۔۔

Sara Khan

سارہ خان میں انڈیا کے شہر لکھنؤ سے تعلق رکھتی ہوں۔۔۔ ایم اے فرسٹ ائیر کی طالبہ ہوں، ناول پڑھنا اور لکھنا بہت پسند ہے میں نے اپنا پہلا افسانہ 2014 میں لکھا لکین وہ کاپی کی حد تک ہی محدود رہاشوشل میڈیا پر 2019 سے لکھنا شروع کیا۔ الحمد اللہاب تک دو افسانے اور ایک ناول لکھ چکی ہوں ایک اور ناول جاری ہے تیسرے کی تیاری ہورہی کچھ کالم نگاری بھی کی ہیں الحمدﷲ، ویسے تو بہت سے رائٹر پسند ہیں مگر آن ایف بی مجھے حمنہ تنویر اور ہما وقاص کے ناولز بہت پسند ہیں۔۔۔۔

Zahra Jafri

میں ملتان سے ہوں اور مجھے ادب سے لگاؤ ہے…. اردو ہو یا انگلش. میں ابھی طالب علم ہوں اور ادب میرا جنون ہے… شاعری ہو یا نثر سب پسند ہے… میرا پہلا ناول “زندگی ” اور پہلا آفسانہ “انوکھا نکاح ” ہے… میں صرف اس لئے لکھتی ہوں کیونکہ مجھے لکھنے کا شوق پشاور یہ شوق مجھے بہت عزیز ہے کیونکہ میرا ماننا ہے کہ سب سے زیادہ طاقتور “قلم “اور صاحب قلم ہیں اور میں اس طاقت کا مثبت استعمال کرنا چاہتی ہوں. “زاہرہ جعفری ”

Mehreen Saleem

میرا نام مہرین سلیم ہے ۔ میں ایم ایس سی فائنل کی طالبہ ہوں ۔ ادب سے گہرے لگاو کے باعث قلم کو جنبش دی اور چند افسانہ، کہانیاں ، کالمز اور ایک ناولٹ لکھا۔ میرا پہلا ناولٹ “بدلے جب دل” ہے ۔ اس ناولٹ میں ایک بگڑی ہوئی امیر زادی کی کہانی رقم کی ہے جس کے بگڑنے میں والدین برابر کے شریک ہیں۔ چونکہ وہ اپنی نوکریوں کے باعث بچی کی تربیت پر توجہ نہیں دیتے ۔ اسکے علاوہ بری صحبت کا نتیجہ اور دین سے دوری کی وجہ سے جنم لینے والے مسائل کو بھی قلمبند کرنے کی کوشش کی ہے۔

Iqra Sheikh

میرا نام ہے اقرا شیخ مجھے نہ ناول پڑھنے کا شوق تھا نہ ہی لکھنے کا ‘ ‘لیکن کہتے ہیں کبھی کبھی آپکو وہ کام بھی کرنے پڑ جاتے ہیں جو آپ کرنا نہیں چاہتے ” ”ایسا میرے ساتھ بھی ہوا ” ”میں نے صرف اپنی بہن کی خوائش پر لکھنا شروع کیا ”’ یہ ان چند مہینوں کا سفر کافی اچھا رہا”” میرے ناولز رومینٹک ہوتے ہیں ان میں ڈرامہ ہوتا ہے ایکشن ہوتا ہے ‘ ” غم تو بہت ہوتے ہیں زندگی میں اس لئے ” میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ سب میرے ناول پڑھ کر کچھ پل کے لئے اپنا غم اور فکر بھول جائے ” ”اور مجھے امید ہے میں اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہوتی ہوں ”

Muniba Asif Novels

میرا نام منیبہ ہے مجھے ناول اور بوکس پڑھانے کا بہت شوق ہے ۔ ناول تو میں شوق کے لئے لکھتی تھی اپنی اسکول کی پرانی کاپی پہ کالج کے ٹائم میں ناول لکھنا شروع کیا تھا دوستوں کو پڑھاتی تھی انکو پسند آتا تھا پھر سوچا فیسک بوبک پہ پوسٹ کرو تو پہلا ناول” انتقام کی آگ” دو دوستوں کی دوستی پہ لکھا شروع میں اتنا کسی نے پسند نہیں کیا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری پھر دوسرا ناول لکھا” میں گنہگار نہیں ” یہ ناول آجکل بچوں کے ساتھ جو جنسی ریپ ہورہا تھا اس پہ تھا سب نے اس ناول کو بہت پسند کیا سب قارئین نے بہت حوصلہ افزائی کی پھر تیسرا ناول ‘میں کیا قصور’ رونگ نمبر پہ لکھا ایک رونگ نمبر کسے زندگی برباد کرسکتا ہے

Shanzy Bloch

میرا نام شانزے بلوچ ہے, سٹوریز پڑھنا,ڈائجسٹ,بکس میں چھپا کر پڑھنا بچپن سے مشغلہ تھا, لیکن میچیورٹی کے بعد ڈائری لکھنا شروع کی, فیسبک پہ آنے کے بعد باقاعدہ لکھنے کا آغاز کیا, المیہ نگاری سے ابتداء کی,لیکن کچھ خاص لکھ نا سکی, پھر عشق نے اپنی طرف راغب کیا تو, پہلا ناول, “روگِ محبت ” لکھنا شروع کیا,

Sidra Arif

اسلام علیکم!!! میرا نام سدرہ ہے یہ میرا پہلا ناول ہے۔۔میں اسکول ٹائم سے نونہال اور ناول پڑھتی آرہی ہوں۔۔لکھنے کا کبھی سوچا نھیں تھا۔اپنا پہلا ناول میں نے شوق میں لکھا ہے ۔۔سوشل میڈیا پر جب سے رائیٹرز کو دیکھا مجھے لگا میں بھی لکھ سکتی ہو اور صرف میں نے اس لیے لکھا بعد میں کوئی خلش نہ رہے جاۓ کہ میں یہ کر سکتی تھی مگر کیا نھیں۔۔۔۔ کافی لوگوں نے میرا لکھا پسند کیا میں ان تمام لوگوں کی مشکور ہو۔۔ ریڈرز کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔۔ میں آئیندہ بھی کچھ اچھا لکھنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔۔

Sabeen Ahmed

سبین احمد ایک نئی ابھرتی ہوئی رائٹر ہیں۔ ہر پاکستانی کی طرح ان کا دل بھی وطن اور پاک فوج کی محبت سے لبریز ہے۔ “کیف بہاراں” سبین احمد کی پہلی کاوش ہے جو کہ ایکشن، ڈرامہ ،کرائم سے بھرپور ناول ہے۔اس میں زندگی کی تلخ حقیقتوں کے ساتھ کئی اصلاحی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان کا یہ ناول پاک فوج کے ان جانبازوں کے نام ہے جو خود اندھیروں میں رہ کر اپنے وطن عزیز کے لیے روشن سویرا لاتے ہیں۔

Rafia Zareen Novels

اَلسَلامُ عَلَيْكُم میرا نام رافعیہ ہے ، میں ایجوکیشن میں ماسٹرز کر رہی ہوں. میں بہت اچھی راٸیٹر تو نہیں ہوں. لیکن اپنی اس خصوصیت کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کروں گی. # اندھیرے سے اُجالے تک میرا پہلا ناول ہے. اُمید ہے آپکو پسند آۓگا

Shahnila Arman Novels

میرا نام شہنیلا ارمان ہے ۔ ۔ میں نے حال فلحال میں ہی گریجویشن کے پیپر دئے ہیں اب رزلٹ کا انتظار کر رہی ہوں ۔ ۔ ۔ مجھے ہمیشہ سے ہی ادب سے گہرا لگاؤ رہا ہے ۔ ۔ ایک روز یونہی ناولز خود سے لکھنے کا خیال آیا تو بس اٹھا لیا قلم اور لکھنا شروع کر دیا ۔ ۔ میری ناول کسی قسم کا فیمینیزم نہیں پھیلا رہی ۔ ۔ بس ہمارے معاشرے کی ایک خوفناک حقیقت کی عکاسی کر رہی ہے ۔ ۔

Bisma Ijaz Novels

اسلام علیکم میرا نام بسمہ اعجاز ہے۔میں نے ماسٹرز کیا ہے ۔۔ناول لکھنا ابھی حال ہی میں شروع کیا ہے اور میرا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لڑکیوں کو اپنے ناولز میں مضبوط دکھاٶں ۔۔۔اسکے علاوہ کوٸی نہ کوٸی اخلاقی سبق ضرور ہو تا کہ میرے لکھے ہوۓ کا کسی کو فاٸدہ بھی ہو ۔۔۔بس یہی کہنا چاہوں گی کہ خوش رہیے دوسروں کی خوشیوں کے ضامن بنیے

Zainab

مجھے کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے اور اسی لیے مجھے لکھنے کا بھی شوق ہوا مہوش علی سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس لیے میرا پہلا ناول (قربت) بہت سے لوگوں کو پسند آیا میں آگے اور بھی بہت سے اچھے ناول لکھنے کا ارادہ رکھتی ہوں زینب

Mariya Awan

میرے تمام ناولز کی کہانی ایک دوسرے سے جدا ہے۔۔۔ میں نے اپنے ہر ناول میں مُثبت رنگ دیکھانے کی کوشیش کی۔ ۔ میں نے ناولز میں دیکھایا ہے کے ہر گناہ کی سزا کے بعد سیدھی راہ کی طرف واپسی ہو سکتی ہے۔ ۔ ہر غم کے بعد ایک خوشیوں بھری زندگی بھی مل سکتی ہے۔۔۔ وقت ایک سا نہیں رہتا میں نے اپنے قلم کے زریعے مایوسی اور ناامیدی جیسے احساسات سے بچنے کی عکاسی کی ہے۔

Nishaal Aziz Novels

اسلام وعلیکم! ہئیر نشال ازیز،ایک لکھاری۔۔امید کرتی ہوں کہ میرے ناولز آپ کو پسند آئیں گے اور اگر آپ میرے ناولز میں دلچسپی محسوس کریں تو ضرور اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔۔ شکریہ،

Maham Ahsan

ماہم احسان کا ناول لکھنے کا مقصد صرف اور صرف داد حاصل کرنا نہیں ہے ،بلکے معاشرے کے کچھ مسائل کو اجاگر کرنا بھی ہے جو ہر تیسرے کو درپیش ہیں ، انکو عشق حقیقی اور مجازی عشق ، اور عشق میں پیش آنے والے طوفانوں کے بارے ما لکھنے کا بیحد شوق ہے ۔انکا پہلا ناول اک اجنبی میرے دل کا سکون ہے جس کو بہت پذیرآئی ملی جس میں صرف اک عشق کی داستان نہیں بلکے پڑھنے والوں کے لیے سبق بھی موجود ہے ۔۔۔ انکا آنے والا اک ناول بھی معاشرہ کی اک بہت بڑی برائی پہ مبنی ہے

Hira Chaudhary Writer

آٹھویں جماعت سے مجھے پڑھنے کا شوق ہے اور لکھنا میں نے کچھ ہی ٹائم پہلے شروع کیا ہے لکھنے سے مجھے خوشی ملتی ہے میں اپنے دل کی باتوں جو لفظوں کی شکل دیتی ہوں کیوں کے یہ میں کسی سے کہنا نہیں چاہتی ایسے ہی میں نے اپنا پہلا ناول محبت وحبت لکھا جو سب نے بہت پسند کیا میں آگے اس سے بھی اچھے ناول لکھنا چاہتی ہوں حرا چوہدری

Jiya Writer

السلام عليكم! مجھے لکھنے کا بہت شوق تھا میں نے پچھلے چند سالوں میں بہت سے کُتب کا مطالعہ کیا۔۔لیکن میرا ذاتی شوق تھا کہ میں کچھ الگ تحریر لکھوں جس میں عوام کے لئے ایک سبق ہو اس بنا پر میں نے اپنی تحریر کا آغاظ کیا جو ادھوری چاہت کی صورت میں موجود ہے۔۔۔۔۔

PS Malik Writer

میرا نام‌سائرہ ملک ہے۔ مجھے لکھنے کا بہت شوق تھا۔جب میں ناول پڑھتی تھی تو دل چاہتا تھا کہ لکھوں ۔جب میں نے لکھنے کا سوچا تو لوگوں نے مذاق بنایا۔میں شروع سے ہی ڈائری لکھتی آئی ہوں۔شاعری کا سب سے پہلا مجموعہ شائع کرایا۔ ناول لکھا بہت اچھا رسپانس ملا۔ سب سے پہلا ناول میں نے پڑھا تو بہت روئی تھی اس طرح خدا اور محبت نے بھی مجھے بہت رولایا۔ میں بہت حساس دل کی ہوں ذرا سا ایموشنل‌سین برداشت نہیں کر پاتی یہاں تک کہ اونچی آواز بھی۔ جب ناول لکھ رہی تھی اس میں کچھ سین ایموشنل آ گۓ تو رونا شروع کر دیا۔ سوری میں کچھ زیادہ ہی بول گئی ہوں۔میں پیشے سے ایک ٹیچر ہوں۔گریجوایشن کیا ہوا ہے۔

Hamna Mehar Writer

میرا تعلق گوجرانوالہ کے شہر سے ہے۔ کتابیں پڑھنے کا بچپن سے ہی حد سے زیادہ شوق تھا لیکن لکھنے کا سفر آج سے تین سال قبل شاٹ سٹوری سے کیا جس پہ دوستوں ، بہنوں نے سراہا لیکن وہ سٹوری میں نے خود تک ہی محدود رکھی۔ پھر ایک دفعہ کلاس میں بیٹھی بور ہو رہی تھی تو اپنی فرینڈشپ سے انسپائر ہو کر میں نے تین دوستوں پہ مشتمل” آئی ایم کریزی آباؤٹ یو” کے نام سے ناول سٹارٹ کیا تو مجھے میری دوستوں نے احساس دلایا کہ You have the qualities of becoming a Great writer بس تو پھر لکھنے کا جنون پیدا ہوگیا اور بےدھیانی میں ہی ناول کا پلاٹ بڑھتا چلا گیا حتی کہ میرا یہ ناول تقریباً چار ماہ سے جاری ہے اور مزید کتنا وقت لگے گا اس کا مجھے خود اندازہ نہیں ۔ اس کے علاوہ ناولٹ ” محبتوں کے دیپ ” لکھا جو ہسبینڈ ، وائف کے خوبصورت ریلیشن پہ مشتمل ہے۔

Mahi Rao

اسلام و علیکم
جیسے کہ آپ سب جانتے ہیں میں نے کچھ ماہ پہلے لکھنا شروع کیا ہے
میرا پہلا ناول دلگی ہے جسے لوگوں نے پسند کیا ہے۔
میں کوئی پروفشنل لکھاری نہیں ہوں نا ہی لکھنے پہ عبور حاصل ہے بس اپنی طرف سے ایک کوشش کی جسے لوگوں نے سراہا ہے
میں ماہا ملک کی بہت بڑی فین ہوں اور اُن کی طرح لکھنا چاہتی ہوں،
لیکن یہ تب تک ممکن نہیں جب تک آپ لوگ کا پیار اور ساتھ میرے ساتھ نہیں ہوگا۔
مجھے یقین ہے آپ لوگ میرے ناول پڑھنا چاہییں گے۔
آپ لوگوں کی پیاری رائٹر ماہی راؤ

Share